اسلام آباد:مسلم لیگ (عوامی) کے سربراہ شیخ رشید کو گرفتارکرلیا گیا۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے انکی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کے خلاف دو مقدمات درج ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایک مقدمہ لال حویلی کے حوالے سے متروکہ وقف املاک کے حوالے ہے،دوسرا مقدمہ تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں درج ہے ،اس مقدمے میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے عمران خان کے قتل کی سازش کے حوالے سے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف بیانات دیئے ۔یہ پی پی راولپنڈی کے صدر راجہ عنایت الرحمان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مگر ابھی تک یہ کنفرم نہیں ہوسکا کہ انہیں کس مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، شیخ رشید کو اسلام آباد میں نجی ہاؤسنگ سکیم سے انکے گھر سے گرفتار کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید کو اسلام آبادکی آبپارہ پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ اور آبپارہ پولیس سٹیشن کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو ممکنہ طور پر آج عدالت میں پیش کیا جائےگا۔
بشکریہ جیو نیوز
فیس بک کمینٹ
#awami muslim league #former interior ministor shaikh rasheed #gird o pesh #girdopesh #imran khan and shaikh rasheed #interior minister of pakistan #Lal Haveli #Plan-C #PTI #shaikh rasheed #shaikh rasheed arrest asif zardari imran khan آصف زرداری پلان سی پی ٹی آئی سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا شیخ رشید گردوپیش لال حویلی

