Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امر جلیل»امر جلیل کاکالم:ممنوعہ سوال
امر جلیل

امر جلیل کاکالم:ممنوعہ سوال

ایڈیٹرفروری 14, 202316 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جو بات سمجھ میں نہ آئے، اس بات کے بارے میں پوچھ لینا چاہئے، مانا کہ پاکستان میں سمجھ دار لوگوں کی کمی نہیں ہے مگر سمجھ داری میں خودکفیل ملک میں مجھ جیسے بوڑم لوگ بھی رہتے ہیں۔ یہ بھی مانا کہ ہم احمقوں کی تعداد سیانوں اور سمجھ دار لوگوں کے اس معاشرے میں آٹے میں نمک کے برابر ہے، ہم انگلیوں پر گنے جاسکتے ہیں، پھر بھی کچھ سمجھنا، کچھ جاننا ہمارا بنیادی حق ہے۔ سنا ہے ہمارے اچھے خاصے بنیادی حقوق ہیں مگر جب بھی ہم بونگوں نے ان بنیادی حقوق کو سمجھنے کی کوشش کی ہے، تب ہماری اپنی بنیادیں ہلاکر رکھ دی جاتی ہیں۔ اس کے بعد ہم چلنے، پھرنے اور ٹہلنے کے قابل نہیں رہتے، تب ہم ایسی عمارتوں کے بارے میں سوچنے لگتے ہیں جن عمارتوں کی کوئی بنیادہی نہیں ہوتی، سنا ہے کہ بے بنیاد عمارتیں دیرپا نہیں ہوتیں، ڈھے جاتی ہیں۔میرے کہنے کا مطلب ہے کہ جب ہمیں اپنے سوالوں کے معتبر جواب نہیںملتے تب پوچھے گئے سوال مرتے نہیں، تب پوچھے گئے سوال خاردار درخت بن کر ہمارے وجود میں خاردار درختوں کا جنگل بنا دیتے ہیں۔ اگر کبھی ایک چھوٹا سا بچہ آپ سے چبھتا ہوا سوال پوچھ بیٹھے، تو آپ بچے کو ڈانٹئے گا مت۔ آپ کے ڈانٹنے سے بچے کے ذہن میں آیا ہوا سوال حذف نہیں ہوتا، خارج نہیں ہوتا، ڈیلیٹ نہیں ہوتا۔ ایسا سوال بچے کے ذہن میں ممنوع سوالوں کے جنگل میں شامل ہوجاتا ہے۔ اس کی بڑھتی عمر کے ساتھ ایسے سوالوں کا جنگل مزید گھنا ہوتا جاتا ہے۔ صرف بچے ہی متجسس سوال نہیں پوچھتے۔ بڑے، بوڑھے بھی متجسس سوال پوچھتے ہیں۔میں نے زندگی بھر سوال اٹھائے اور اٹھائے گئے سوالوں کی پاداش میں چھٹی کا دودھ یاد کرتے ہوئے زندگی گزار دی ہے۔ امیزون کے رین فاریسٹRain Forest سے زیادہ گھنا، جوابوں سے محروم سوالوں کا جنگل میرے وجود میں موجود ہے۔ مجھے سوالوں کے جنگل سے ڈر لگتا ہے۔ جوابوں سے محروم سوالوں کے جنگل میں چیر پھاڑ کر ہمیں لقمہ بنانے والے پرند اور چرند رہتے ہیں۔ بچپن میں سوال پوچھنے پر ہمیں ڈانٹ ڈپٹ کر چپ کرا دیا جاتا تھا۔ جوانی اور بڑھاپے میں ممنوعہ سوال پوچھنے پر ہمیں غائب کردیا جاتا ہے۔ سوال اٹھانے کے بعد ہم کسی کو نظر نہیں آتے۔ ایک مرتبہ ایک متجسس بوڑھے نے عبدالحمید عدمؔ کے ایک شعر کے بارے میں متجسس سوال پوچھا تھا، شعر تھا،
دل خوش ہوا ہے مسجدِ ویراں کو دیکھ کر
میری طرح خدا کا بھی خانہ خراب ہے
بزرگ نے پوچھا تھا۔ ’’مجھے شاعر کا نام یاد نہیں آرہا۔ یہ شعر کس کا ہے؟‘‘
سوال پوچھنے کے بعد بزرگ پھر کبھی کسی کو دکھائی نہیں دیے۔ ان کو بلا سفیمی کے الزام میں دھر لیا گیا تھا۔ ایک مرتبہ پہلے بھی اسی نوعیت کا ایک واقعہ سننے کو ملا تھا۔ ایک نوجوان اپنی موج مستی میں گنگناتا پھر رہا تھا۔
’’ہم کو معلوم ہے جنت کی حقیقت لیکن
دل کے خوش رکھنے کو غالبؔ یہ خیال اچھا ہے
نوجوان غائب ہوگیا۔ کچھ روز بعد نوجوان کی سربریدہ لاش گندے نالے میں پڑی ہوئی ملی۔ لاش کے سینے پر ایک گتہ پڑا تھا۔ گتے پر لکھا ہوا تھا۔
’’دیکھ لو ہم نے غالب کا کیا حشر کیا ہے۔ یہ کافروں اور دہریوں کے لئے سبق ہے، سدھر جاؤنامرادو۔‘‘
سربریدہ لاش نے صوفیوں کو سوچنے پر مجبور کردیا۔ سچل سرمست، بلھے شاہ، سلطان باہو، شاہ عبداللطیف بھٹائی اور خواجہ فرید نے اپنے مشترکہ مراسلے میں پاکستانی سرکار کو لکھا کہ ’’ہم صدیوں سے یہاں آباد ہیں مگر اب لگتا ہے کہ صوفیوں کے لئے یہ زمین تنگ کردی گئی ہے۔ صوفی صدیوں سے اپنے مالک، اپنے خالق سے باتیں کرتے آئے ہیں۔ گلے، شکوے کرتے آئے ہیں مگر اب ہم ایسا نہیں کرسکتے۔ ایسا کرنے سے ہمیں روک دیا گیا ہے۔‘‘ ہمیں اللہ سائیں نے نہیں روکا۔ ہمیں ان لوگوں نے روکا ہے جو ازل سے اللہ سائیں کے آدمیوں کو اللہ سائیں سے دور رکھنے کا کام بڑی ایمان داری سے سرانجام دے رہے ہیں۔ یہ ایک الگ موضوع ہے۔ اس موضوع پر پھر بات ہوگی۔
ساری باتیں درکنار، اب ہم آتے ہیں اپنے سوالوں پر۔ سنا ہے کہ اس نوعیت کے سوال ممنوعہ سوالوں کی کیٹیگری یعنی مد، یعنی درجہ میں آتے ہیں۔ سوال سن لیجئے، میں یہ نہیں جانتا کہ ان سوالوں کے جواب کی توقع میں کس سے رکھتا ہوں۔
سوال نمبر ایک، دہشت گردوں کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنے کارناموں سے اسلام کا نام بلند کررہے ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پچھلے دنوں پشاور میں نماز کے دوران آپ نے دھماکہ کرکے ایک سو سے زیادہ نمازیوں کو موت کے گھاٹ اتارکر اسلام کی کون سی خدمت کی ہے؟ اس سے چند برس پہلے آپ نے اسکول پر حملہ کرکے ڈیڑھ سو بچوں کو مار ڈالا تھا۔ ایسا کرنے سے کیا آپ نے اسلام کا نام روشن کیا تھا؟
سوال نمبر دو، ایک کہاوت ہے کہ بندوق کی نالی یعنی Barrel of a gun سے بات کرنے والوں کے ساتھ امن، صلح، صفائی، افہام و تفہیم کی بات نہیں ہوسکتی، پھر کیوں آپ خوں خوار لوگوں سے امن کی بات کرتے رہے؟
سوال نمبر تین، دہشت گرد خود ہتھیار بنانے کے قابل نہیں ہوتے تو پھر ان کو جدید ترین ہتھیار اور گولہ بارود کون دیتا ہے۔ا ن کی Supply Line کیوں نہیں کاٹ دی جاتی؟
آخری سوال، ایک لحاظ سے جنگ و جدل اور دہشت گردی ایک ہی زمرے میں آتے ہیں، جس طرح جنگ و جدل میں پیسہ پانی کی طرح بہایا جاتا ہے، عین اسی طرح آپ پھکڑپن سے دہشت گردی جیسا کارنامہ سرانجام نہیں دے سکتے۔ آپ کو دہشت گردی کرنے کے لئےدولت کے انبار کون دیتا ہے؟ کیا ان کا کھوج نہیں لگایاجاسکتا؟
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمجھے ایوان صدر میں ہراساں کیا گیا : ماریہ اقبال ترانہ کا الزام
Next Article خالد مسعود خان کا کالم:یہ ایک عمارت کا نوحہ نہیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار

جون 3, 2026

دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی

جون 1, 2026

ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی

جون 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.