Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»مدیحہ ریاض کا اختصاریہ : کانڈھا پنجاب کی خوبصورت روایت
اختصاریئے

مدیحہ ریاض کا اختصاریہ : کانڈھا پنجاب کی خوبصورت روایت

ایڈیٹرفروری 20, 202312 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mariage halls
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہر خطے کی اپنی ثقافت ، رسم و رواج اور روایت ہوتی ہے ۔ بظاہر ایک دوسرے سے جدا مگر محبتوں اور اپنائیت کی چاشنی میں گندھی ہوئی۔ ہم آج جس خطے کا ذکر کر رہے ہیں وہ ہے پاک سر زمین کے صوبے پنجاب کی دھرتی ۔ پنجاب کے دیہی علاقوں کی کچھ روایات ایسی ہیں جو نسل در نسل ابھی تک قائم ہیں۔ یا پھر یوں کہہ لیں کہ جدید ٹیکنالوجی نے ابھی تک ان روایات کو نہیں ڈسا۔
ہم جس کی روایت کی بات کر رہے ہیں وہ ہے پنجاب کے دیہات میں برادری کو شادی کی دعوت دینا۔ شادی کے دعوت ناموں میں بظاہر تو کوئی ایسی روایت دکھائی نہیں دے رہی کہ جس کا تذکرہ ضروری سمجھا جائے ۔ لیکن ٹھہرئیے ! ہم آپ کو ابھی اس روایت سے روشناس کرواتے ہیں جو ابھی تک دیہات میں قائم و دائم ہے۔ پنجاب کے دیہات میں عزیز و اقارب ، برادری اور دوست احباب کو شادی کی دعوت کے لئے کارڈ قاصد کے ہاتھ بھجوائے جاتے ہیں اور قاصد شادی کارڈ پر لکھے ناموں کے حساب سے عزیزو اقارب، برادری اور دوست احباب کے گھروں میں کارڈ بانٹتا ہے اور پھر شادی کا دعوت نامہ ملنے کی خوشی میں حسب توفیق کچھ رقم قاصد کو دی جاتی ہے ۔
شادی کارڈ اگر دوسرے گاؤں میں بجھوائے جائیں تو پھر رقم کے ساتھ ساتھ قاصد کی لسی اور چائے سے خاطر تواضع کی جاتی ہے۔ بطور قاصد کارڈ بانٹنے والا شخص کوئی ذاتی ملازم نہیں بلکہ گاؤں کا نائی ہوتا ہے۔ قاصد اس بات کا پابند ہوتا ہے کہ اسے جس گھر سے بھی جتنی رقم ملے وہ شادی والے گھر کے سربراہ کو بتائے تاکہ جب ان گھروں سے کبھی شادی کا دعوت نامہ آئے تو وہ ان کے قاصد کو بھی اس کے مطابق رقم دے سکیں ۔ شادی کے دعوت نامے کو علاقائی زبان میں کانڈھا بھی کہا جاتا ہے ۔
شادی کا کانڈھا ایک خوبصور ت روایت کے ساتھ ساتھ روزگار کا ذریعہ بھی ہے۔جسے پنجاب کے باسیوں نے ٹیکنالوجی ہونے کے باوجود ابھی تک ترک نہیں کیا۔ جبکہ شہروں میں شادی کا دعوت نامہ گھر کا سربراہ خود جا کر دیتا ہے۔ وہاں قاصد کے ہاتھ دعوت نامہ بھجوانے کو معیوب سمجھا جاتا ہے۔ اب تو شہریوں کے لئے وٹس ایپ نے زندگی آسان کر دی ہے۔ شہروں میں لوگ اب گھر بیٹھے ہی وٹس ایپ گروپس کے ذریعے ہی شادی کا دعوت نامہ احباب کو بھیج دیتے ہیں ۔ جدید ٹیکنالوجی نے شہر یوں کو اپنے شکنجے میں جکڑ رکھا ہے ۔ لیکن دیہاتی کہیں نہ کہیں اس کے شکنجے سے دور اپنی روائیتیں برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ثقافت شادی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفیضان عارف کا کالم : بکنگھم پیلس سے صادق گڑھ پیلس تک
Next Article نصرت جاوید کا تجزیہ : آڈیو لیکس کا نیا نشانہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محبت، مذہب اور معاشرتی تضادات : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

مارچ 29, 2026

سرکاری افسر کی بیٹی کی 24 کروڑ روپے سے زیادہ کی شاہانہ شادی، صرف سجاوٹ پر 4 کروڑ خرچ

ستمبر 28, 2025

بالی وڈ اداکار گووندا اور سنیتا آہوجا کی شادی 38 سال بعد مشکلات کا شکار

اگست 25, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.