Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»رضی الدین رضی کی قسط در قسط سوانح اور ملتان کا پیر سپاہی : کلثوم رفیق کا تبصرہ
ادب

رضی الدین رضی کی قسط در قسط سوانح اور ملتان کا پیر سپاہی : کلثوم رفیق کا تبصرہ

ایڈیٹرمئی 26, 202332 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
razi pir sipahi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ملک صاحب گھر آۓ تو سوہا کی مجلد کتابوں کے ساتھ ایک اور کتاب بھی میز پر رکھی۔ میں نے اٹھا کر دیکھا تو رضی الدین رضی کی ”پیر سپاہی اور ملتان کی دیگر کہانیاں “ تھی۔
انتساب سے پیش لفط اور پھر روزنامہ ” نیا دن “ کے پہلے سال کا احوال اتنا دلچسپ تھا کہ کتاب چھوڑنے کو دل نہ چاہا۔ میں تقریباً ان سارے کرداروں کو جانتی ہوں یا پھر غائبانہ تعارف ہے۔ رضی کا قلم ایک شرارتی بچے کی طرح نیوز روم میں اٹکھیلیاں کر رہا ہے، دوڑ رہا ہے اور کیوں نہ کرے قلم اپنے گھر میں ہے۔
رضی نے تمام دوستوں اور ساتھیوں کی خوبیوں اور خامیوں کو بہت محبت سے اجاگر کیا۔
کسی کی دل آزاری بھی نہ ہو اور اس کی شخصیت کا نمایاں پہلو بھی واضح ہو جائے ۔شکر ہے آپ نے بتا دیا کہ لڑکیاں ‘نیا دن’ کے آفس میں کام کرتی تھیں ورنہ میں سمجھی کہ انتظامیہ نے انہیں صحافیوں کے اخلاق سدھارنے کے لئے رکھا تھا ۔ اس کالم میں رضی کے قلم کی جولانی عروج پر ہے۔ میں نے بہت حسرت سے سوچا کہ کاش نیا دن میں ملک صاحب بھی ہوتے۔
ایک اور جگہ رضی نے ملک صاحب کو دانشوروں کی فہرست میں شامل کرکے میرا ڈھیروں خون بڑھا دیا ۔ شکریہ رضی بھائی میں ویسے بھی آج کل ہیموگلوبن کی کمی کا شکار ہوں۔ مجھے اس کی ضرورت تھی۔مجھے اتنا فائدہ Venofer اور Ferinject سے نہیں ہوا، جتنا اس سے افاقہ ہوا۔ جیو شالا۔
پیر سپاہی بلاشبہ ملتان کا دلچسپ کردار تھا جس کے پاس میری نانی اماں بھی اپنے ہاتھ کے شوگر زدہ زخم پر دم کرانے کوٹ ادو سے ملتان آئی تھیں۔ ٹھیک تو خیر کیا ہونا تھا ان کی تشخیص بھی بعد میں ہوئی تھی۔ یہ تو اب میں پتا چلا کہ پیر سپاہی بھی ضیائی کرشمہ تھا۔رضی کا پیر سپاہی کی کہانی کو ‘توڑ’ (آخر) تک پہنچانا ، ان کا صحافیانہ انداز ہے۔
خطیب حسین ہوں یا پیر سپاہی ‘جب تک غم چلے گا دم چلے گا’ بد اعتقادی کے سر پہ قلم کاروں کو اس طرح کے ہتھوڑے مارتے رہنا چاہیئے۔
ڈاکٹر عبدالسلام کو ‘ اوپرا ‘کر دینا ہماری بدقسمتی ہے۔ یہ دانشوروں کی ذمہ داری ہے کہ ان کے کردار کو اجاگر کرتے رہیں۔ آپ نے یہ ذمہ داری بھی احسن طریقے سے نبھائی۔ ملتان کی مٹی کا قرض اتارتے اتارتےآپ بھی’ملتانو ملتان’ ہو گئے ہیں۔
بھائی منصور کریم کے بارے میں ملک صاحب بھی کچھ ایسی ہی راۓ رکھتے ہیں۔ جب وہ گارڈن ٹاؤن میں تھے ہم ان سے ملنے گئے۔ بھابی گوفیہ کی ملنساری اور محبت پھر کئی ملاقاتوں کا سبب بنی۔ جب آپ گئے تو بھابی اور منصور بھائی بہت خوش ہوۓ تھے۔
‘ زہریلی شراب اور اقبال شیخ کی خصوصی خبر’ بہت دلچسپ ہے۔ خاص طور پر آخری سطریں
”اقبال شیخ کھانا لینے نہ جاتا تو مرنے والوں کی تعداد آج 31 کی بجائے 32 ہوتی”
‘گتکے، منت اور بدعت کا احوال’ کے آخر میں "کہ انھیں قتل کی دھمکیاں ہرگز نہیں دی گئیں۔ ” لکھ کر صحافی نےآخر خبر بریک کر دی۔
‘ککڑ صاحب، شاعروں کی بانگیں اور مشاعرہ کی منسوخی’بھی خوب رہا۔
سچ تو یہ ہے رضی بھائی اس کتاب کی ایک ایک سطر سچ کے سونے سے جڑی ہے۔ لکھنے والے کا قلم سادگی و پرکاری میں اپنی مثال آپ ہے۔تحریر میں شگفتگی کا عنصر غالب ہے۔
یہ کتاب بھی قسط در قسط آپ کی سوانح لگی ہے۔
لکھتے رہیئے، آپ کو لکھنے کے لیے ہی تخلیق کیا گیا ہے۔ ابھی تو ملتان کی مٹی نے بہت سونا اگلنا ہے۔

 

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکا تجزیہ:اسد عمر کا ”اچھے دنوں“ کا انتظار
Next Article باہر جانے کا ارادہ نہیں، ای سی ایل میں نام ڈالنے پر حکومت کا شکریہ: عمران خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 30, 2026

پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اپریل 30, 2026

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی

اپریل 29, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.