ملتان۔ (اے پی پی):ریڈیو،ٹی وی اورسٹیج کے نامورگلوکارنعیم الحسن ببلوکی دوسری برسی 6جون کو منائی جائے گی۔نعیم الحسن ببلو کابنیادی تعلق مظفرگڑھ سے تھا۔ انہوں نے ملتان سے تعلیم حاصل کی اور سکول کے زمانے سے ہی گلوکاری شروع کردی ۔
نعیم الحسن ببلو کاشمار ملتان میں پاپ میوزک متعارف کرانے والوں میں ہوتاہے۔انہوں نے 80کی دہائی میں پاپ بینڈ”میرا”گروپ کی بنیادرکھی جس میں ان کے ساتھ جاویدباری ،مختارباری اورڈگلس جیری بھی شامل تھے۔وہ زکریایونیورسٹی کے شعبہ موسیقی اورملتان آرٹس کونسل میں موسیقی کی تعلیم دیتے رہے۔نعیم الحسن ببلو 6جون 2021کو عارضہ جگر کے باعت انتقال کرگئے تھے۔
فیس بک کمینٹ

