کراچی: پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لے کر میئر کراچی منتخب ہوگئے۔
میئر کراچی کے لیے پیپلزپارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم کے درمیان ہوا جس میں مرتضیٰ وہاب کو 173 ووٹ ملے جب کہ حافظ نعیم کو 160 ووٹ ملے، اس طرح مرتضیٰ وہاب 13 اضافی ووٹ لے کر میئر کراچی منتخب ہوگئے تاہم نتائج کا حتمی اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔
کراچی کے آرٹس کونسل آڈیٹوریم کوپولنگ اسٹیشن قرار دیا جہاں تقریباً 33 منتخب افراد موجود تھے جب کہ 32 کے قریب ارکان نہیں پہنچے۔
میئر کراچی کے لیے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار مرتضیٰ وہاب کے لیے ووٹنگ مکمل ہوئی جس کے بعد جماعت اسلامی کے امیدوارحافظ نعیم الرحمان کے لیے ووٹنگ کرائی گئی۔میئر کراچی کی ووٹنگ کے لیے پی ٹی آئی کے 30 منحرف اراکین نے ووٹ کاسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور وہ پولنگ اسٹیشن نہیں پہنچے۔
پی ٹی آئی کے فردوس شمیم سمیت تین ارکان کو بکتر بند میں لایا گیا، اس دوران پولنگ اسٹیشن کے باہر پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کے کارکنان جمع تھے، پولنگ اسٹیشن کے باہر دونوں جماعتوں کے کارکنان نے شدید نعرے بازی کی۔
میئر کراچی کے نتائج کے اعلان کے بعد ڈپٹی میئر کراچی کے لیے مقابلہ ہوگا جس میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سلمان عبداللہ مراد ہیں۔
حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص اور شہید بے نظیر آباد میں بھی جیالے میئر
سندھ کے دیگر شہروں میں پیپلز پارٹی کے کاشف شورو حیدرآباد، ارسلان شیخ سکھر، عبدالرؤف میرپور خاص اور رشید بھٹی شہید بے نظیر آباد کے میئر منتخب ہوئے ہیں۔
آصف زرداری کی مرتضیٰ وہاب کو مبارکباد
سابق صدر آصف زرداری نے میئر کراچی کے الیکشن میں کامیابی پر مرتضیٰ وہاب کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندں کی کامیابی کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہے، اپنے دفاتر کے درواز ے عوام کے لیے کھلے رکھیں۔
پولنگ ہال میں داخلے کے لیے صبح ساڑھے 10 بجے تک کا وقت رکھا گیا تھا، اراکین کی شناخت کے لیےآرٹس کونسل کے باہر 4 کاؤنٹرز بنائے گئے تھے ، منتخب نمائندوں کو شناختی کارڈز دکھانے کے بعد ووٹنگ کارڈ جاری کیا گیا،آرٹس کونسل میں اراکین کو موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں تھی۔
( بشکریہ: جیونیوز )
فیس بک کمینٹ

