Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر
  • معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:ہم شرمندہ ہیں
کالم

یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:ہم شرمندہ ہیں

ایڈیٹراگست 20, 20236 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
church 17 august 2023
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اگر کسی کا خیال ہے کہ جڑانوالہ میں مسیحی بھائیوں کے مکانوں اور گرجا گھروں کو آگ لگانے والوں کو قران و حدیث کے حوالے دے کر قائل کیا جا سکتا ہے کہ انہوں نے غلط اور خلافِ اسلام کا م کیا تو یہ اُس کی خام خیالی ہے ۔ہم سب نے وہ ویڈیوز دیکھی ہیں جن میں ’مشتعل ہجوم‘ نجی اور سرکاری املاک کو آگ لگا رہا ہے ، اِس ہجوم میں شامل لوگوں میں سے شاید کوئی ایک آدھا شخص  ہی  باقاعدگی سے نماز پڑھتا ہو اور وہ بھی جمعے کی، باقیوں کے بارے میں یہ بات تقریباً قطیعت سے کی جا سکتی ہے کہ انہوں نے کبھی قران و حدیث کی کتابیں کھول کر بھی نہیں دیکھی ہوں گی۔یہ تو اُن لوگوں کی بات ہوئی جو ہجوم کا حصہ تھے ، جن لوگوں نے مساجد سے اعلان کیا اور لوگوں کے جذبات بھڑکائے اور انہیں اشتعال دلایا کہ وہ گرجا گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر صلیبیں توڑ دیں اور مسیحوں کےگھر اور عبادت گاہیں نذر آتش کردیں ، اُن مولویوں نے بھی کبھی قران کو مکمل ترجمے کے ساتھ نہیں پڑھا ہوگا  ۔اگر انہوں نے پورا قران بمعہ ترجمہ پڑھا ہوتا تو انہیں پتا ہوتا کہ قران میں اللہ کے نبیوں، بشمول حضرت عیسی ؑ،اور اُن پر نازل کی گئی مقدس کتب کے بارے میں کیا کہاگیا ہے۔ایسی کم از کم پانچ آیتیں   تومجھے یاد ہیں ۔’’جس نے آپ پر حق کے ساتھ اِس کتاب کو نازل فرمایا جو اپنے سے پہلے کی تصدیق کرنے والی ہے اسی نے اِس سے پہلے تورات اور انجل کو اتارا تھا۔‘‘(آلِ عمران ، آیت 3)۔’’اور ہم نے ان کے پیچھے عیسیٰ بن مریم کو بھیجا جو اپنے سے پہلے کی کتاب یعنی تورات کی تصدیق کرنے والے تھے اور ہم نے انہیں انجیل عطا فرمائی جس میں نور اور ہدایت تھی اور اپنے سے پہلے کی کتاب تورات کی تصدیق کرتی تھی اور وہ سراسر ہدایت و نصیحت تھی پارسا لوگوں کے لیے۔‘‘(المائدہ، آیت 46)۔’’آپ کہہ دیجیے کہ اے اہل ِکتاب! تم دراصل کسی چیز پر نہیں جب تک کہ تورات و انجیل کو اور جو کچھ تمہاری طرف تمہارے رب کی طرف سے اتارا گیا ہےقائم نہ کرو، جو کچھ آپ کی جانب آپ کے رب کی طرف سے اترا ہےوہ ان میں سے بہتوں کو شرارت اور انکار میں اور بھی بڑھائے گا ہی تو آپ کافروں پر غمگین نہ ہوں۔‘‘(المائدہ، آیت 68)۔’’ان کے بعد پھر بھی ہم اپنے رسولوں کو پے درپے بھیجتے رہے اور ان کے بعد عیسیٰ بن مریم کو بھیجا اور انہیں انجیل عطا فرمائی اور ان کے ماننے والوں کے دلوں میں شفقت اور رحم پیدا کردیا ۔۔۔‘‘(الحدید، آیت 27)۔’’جب کہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرمائے گا کہ اے عیسیٰ بن مریم!میرا انعام یاد کرو جو تم پر اور تمہاری والدہ پر ہوا ہےجب میں نے تم کوروح القدس سے تائید دی ۔ تم لوگوں سے کلام کرتے تھے گود میں بھی اور بڑی عمر میں بھی جب کہ میں نےتم کو کتاب اور حکمت کی باتیں اور تورات اور انجیل کی تعلیم دی ۔۔۔‘‘(المائدہ، آیت 110)۔اِن پانچ آیتوں کے علاوہ بھی قران میں جگہ جگہ تورات اور انجیل کی تصدیق کی گئی ہے اور اِن کتب کو مقدس قرار دیا گیا ہےلیکن جیسا کہ میں نے عرض کیا کہ جس ہجوم نے مسیحوں کے چرچ اور گھر جلائےوہ بس اندھی تقلید میں پاگل ہوئے جا رہے تھے اور اسلام سے اپنے ’عشق‘ کا اظہار اِس پاگل پن کے ذریعے کر رہے تھے ۔ سوال مگریہ ہے کہ اُن کے پاگل پن کا کون ذمہ دار ہے؟

سب سے پہلے ذمہ دار تو وہ خود ہیں، کسی بھی عاقل و بالغ شخص کو یہ رعایت نہیں دی جا سکتی کہ وہ کہے کہ میں بہکاوے میں آکرلوگوں کے گھروں اور عبادت گاہوں کو آگ لگانے پہنچ گیا تھا، یہ سنگین اور نا قابل معافی جُرم ہے  جس کا کوئی جواز نہیں۔دوسرے ذمہ دار وہ تمام افرادہیں جنہوں نے معاشرے میں انتہاپسندانہ سوچ کو پروان چڑھایا ، یہ لوگ علما میں بھی شامل ہیں اور کالم نگاروں میں بھی، یونیورسٹیوں کے اساتذہ بھی ہیں اور سیاستدان بھی۔آپ اِن کے بیانات اٹھا کر دیکھ لیں، تحریرں پڑھ لیں، لیکچر سُن لیں یا مساجد میں دیئے گئے اِن کے خطبات کا جائزہ لے لیں، آپ کو ایک منٹ سے بھی پہلے اندازہ ہوجائے گا کہ کس طرح سستی شہرت کی خاطر یہ دین کا لبادہ اوڑھ کر لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں۔آج یہ سب لوگ بھی مذمتی بیان جاری کر رہے ہیں اور اِس امر پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں کہ جڑانوالہ میں مسیحی بہن بھائیوں کے ساتھ ظلم ہوا ہے حالانکہ یہ اِس جُرم میں برابر کےشریک ہیں۔ایسے موقعوں پرایک اور بات بھی بڑی شدو مد سے کی جاتی ہے کہ ہمارے آئین میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں اورریاست اقلیتوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔یہ باتیں اب کھوکھلی لگنے لگ گئی ہیں اور اِس کی وجہ اقلیتوں کے ضمن میں ہمارا منافقانہ رویہ اور دہرا معیار  ہے۔چلیے ایک تجربہ کرکے دیکھیں۔ایک ماہ کے لیے اپنا شہر چھوڑ کر کسی ایسے علاقے میں چلے جائیں جہاں آپ کو کوئی نہ جانتا ہو، اپنا نام بدل لیں اور خود کو مسیحی بتائیں ، نوکری تلاش کریں ، اور پھر دیکھیں کہ کیا آپ کے ساتھ لوگوں کا رویہ بالکل ویسا ہی ہے جیسا بطور مسلمان تھا یا اُس میں کچھ فرق آگیاہے!اسی طرح اگر ریاست اقلیتوں کے ساتھ کھڑی ہے تو اِس موقع پر ریاست کو چاہیے کہ جڑانوالہ میں مسیحی برادری کے مکانوں اور گرجا گھروں کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگائے اور اُس کا فی الفور مکمل ازالہ کرے ۔دوسرا کام ریاست یہ کرے کہ اِس واقعے کے تمام مجرمان کا مقدمہ خصوصی عدالت میں چلائے اور مقدمے کا فیصلہ تین ماہ کے اندر کیا جائے۔

اب کچھ بات پولیس کی ہوجائے ۔جس وقت لوگ جڑانوالہ میں یہ فساد برپا کر رہے تھے پولیس موقع پرموجود تھی مگر تماشا دیکھ رہی تھی،ایسے موقعوں پر اکثر پولیس کو سانپ سونگھ جاتا ہے ، اِن کے پاس ایک گھڑا گھڑایا بہانہ ہوتا ہے کہ’ لوگوں کے جذبات مشتعل تھے اور انہیں روکنا ممکن نہیں تھا‘سو اِس قسم کے حساس معاملے میں پولیس کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں اور وہ دور کھڑے ہو کر اِس بات کا انتظار کرتی ہے کہ کب مشتعل ہجوم کے جذبات کو قرار آئے اور کب وہ سینہ تان کرشہر میں فلیگ مارچ کرنے کے لیےنکلیں۔اصل میں ہم نے ایک لفظ سیکھ لیا ہے ’حساس ‘ اور یہ لفظ ہم کہیں بھی استعمال کرکے اپنے فرائض سے بری الذمہ ہوجاتے ہیں۔ مجھے ٹھیک سے یاد نہیں ، شاید آٹھ دس ماہ پرانی بات ہے ، سندھ کے کسی علاقے میں ایسے ہی چند لوگ توہین مذہب کی آڑ میں توڑ پھوڑ کرنے نکلے، متعلقہ ایس پی کو پتا چلا تو وہ موقعے پر پہنچا اور لاٹھی چار ج کرکے صورتحال قابو میں کرلی۔سندھ کا ایک ایس پی اگر یہ کام کر سکتا ہے تو باقی پولیس فورس کیوں نہیں کرسکتی!

ہمارا دعویٰ ہے کہ ہم جڑانوالہ کےاپنے مسیحی بھائی بہنوں کے ساتھ  کھڑے ہیں ۔ اِس دعوے کی صداقت جاننی ہو تو ایک خیالی تجربہ کرکے دیکھیں اور سوچیں کہ اگر خدانخواستہ مسیحی ہجوم نے مسلمانوں کے مساجد پر حملے کیے ہوتے اور اُن کے گھروں کو آگ لگائی ہوتی تو کیا ہوتا،اُس صورت میں ہم مسلمانوں کا رد عمل کیسا ہوتا،کیا ہم اتنے ہی غم و غصے کا اظہار کرتے جتنا اب کر رہے ہیں ؟ اگر اِس بات کا جواب ناں میں ہے تو سمجھ لیں کہ ہم مسیحوں کو برابر  کا شہری نہیں سمجھتے۔اِس  دہرے معیار کی حامل سوچ کا مداوا کرنے کی ایک صورت یہ ہے کہ پنجاب کے مدارس ایک مشترکہ فنڈ قائم کریں اور اُس میں عطیات جمع کرکے جڑانوالہ سانحے کے متاثرین کو پیش کریں اور کہیں کہ ہم شرمندہ ہیں ۔اگر ہم یہ بھی نہیں کرسکتے تو پھر باقی سب خالی خُولی باتیں ہیں، اگلے سانحے کا انتظار کریں!

(گردوپیش کے لیے ارسال کیا گیا کالم)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاسلام آباد، شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری گرفتار
Next Article کراچی سے اسلام آباد جانے والی کوچ کو خوفناک حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت18افراد جاں بحق
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر

مئی 9, 2026

معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 8, 2026

آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم

مئی 7, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر مئی 9, 2026
  • معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 8, 2026
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم مئی 7, 2026
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم مئی 7, 2026
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن مئی 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.