Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کھیل»پاکستان کا ایشیا کپ میں فاتحانہ آغاز، نیپال کو 238 رنز سے شکست
کھیل

پاکستان کا ایشیا کپ میں فاتحانہ آغاز، نیپال کو 238 رنز سے شکست

ایڈیٹراگست 30, 20234 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan vs nepal multan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ملتان : پاکستان نے ایشیا کپ میں بابراعظم کے 151 اور افتخار احمد کی شان دار سنچری کی بدولت فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں نیپال کو 238 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان 15 برس بعد ایشیا کپ کی میزبانی کر رہا ہے اور افتتاحی میچ شان دار تقریب کے بعد ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر نیپال کے خلاف پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو فخر زمان کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا اور 21 کے مجموعے پر 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے انہوں نے 20 گیندوں کا سامنا کیا۔امام الحق بھی جلد ہی 25 کے اسکور پر رن آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 14 گیندوں کا سامنا کرکے 5 رنز بنائے تھے۔
بابراعظم کا ساتھ دینے کے لیے محمد رضوان میدان آئے اور دونوں تجربہ کار بلے بازوں نے اسکور 111 رنز تک پہنچایا اور ٹیم کو مشکل سے نکالنے کی کوشش کی۔محمد رضوان نے 50 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے تھے لیکن ایک اہم موقع پر نیپال کے آئری نے انہیں رن آؤٹ کردیا۔بابراعظم نے ایشیاکپ کے پہلے میچ میں نصف سنچری مکمل کی لیکن دوسرے اینڈ سے آغا سلمان ان کا زیادہ دیر ساتھ نہیں دے پائے اور 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بابراعظم اور افتخار احمد نے بہترین شراکت قائم کرتے ہوئے پاکستان کا اسکور آگے بڑھایا اور اس دوران کپتان نے اپنے ایک روزہ کیریئر کی 19 ویں سنچری مکمل کی۔افتخار احمد نے 43 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔
بابراعظم نے جب 143 رنز کا انفرادی اسکور کیا تو وہ ایشیا کپ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے دوسرے بلے باز بن گئے، ان سے قبل 2012 میں بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف 183 رنز بنائے تھے۔
قومی ٹیم کے کپتان نے ایک روزہ کرکٹ کے کیریئر میں دوسری مرتبہ 150 رنز کا سنگ میل عبور کیا اور ایشیا کپ میں پاکستان کی جانب سے سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔
بابراعظم اور افتخار احمد نے 131 گیندوں پر 214 رنز کی شراکت قائم کی، جس میں بابراعظم کے 102 اور افتخار کے 109 رنز شامل تھے، یہ شراکت پانچویں وکٹ میں پاکستان کی سب سے بڑی شراکت ہے۔
افتخار احمد نے 67 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی جو ایشیا کپ کی چوتھی تیز ترین سنچری ہے۔بابراعظم آخری اوور میں سومپل کامی کی گیند پر متبادل فیلڈر جورا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تاہم انہوں نے 131 گیندوں پر 14 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 151 رنز کی شان دار اننگز کھیلی۔
شاداب خان آخری دو گیندوں میں بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے اور ایک چوکا لگانے کے بعد آخری گیند پر بولڈ ہوگئے۔پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 342 رنز بنائے۔
افتخار احمد 71 گیندوں پر 11 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 109 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیپال کی جانب سے سومپل کامی نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں حاصل کیں، کاران کے سی اور سندیپ لیمیچین نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔نیپال نے پہاڑ جیسے بڑے ہدف کے تعاقب شاہین شاہ آفریدی کو پہلی گیند پر چوکے سے کیا لیکن مایہ ناز باؤلر نے پانچویں گیند پر کوشل بھرٹیل کو محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔
شاہین شاہ آفریدی نے پہلے اوور کی آخری گیند پر نیپال کے کپتان روہت پاؤڈیل کو صفر پر پویلین بھیج کر دوسری کامیابی دلائی۔نسیم شاہ نے اننگز کے دوسرے اور اپنے پہلے اوور میں آصف شیخ کو آؤٹ کیا، جنہوں نے 5 رنز بنائے تھے۔
پاکستانی باؤلرز نے 14 رنز پر نیپال کی 3 وکٹیں حاصل کیں اور کرکٹ کی دنیا میں ناتجربہ کار نیپال کی ٹیم کو مشکلات سے دوچار کردیا۔
نیپال کے لیے عارف شیخ اور سومپ کامی نے چوتھی وکٹ کے لیے 59 رنز کی شراکت قائم کرکے اسکور 73 رنز تک پہنچایا۔
فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے 15 ویں اوور میں پاکستان کو چوتھی وکٹ دلا کر نیپال کی ایک اچھی شراکت داری کا خاتمہ کیا، عارف شیخ نے 38 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے تھے۔
حارث رؤف نے دوسرے بلے باز سومپل کامی کو بھی اپنے اگلے اوور میں نشانہ بنایا، جنہوں نے 46 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے تھے۔
نیپال کی 5 وکٹیں 82 کے اسکور پر گر چکی تھیں۔
محمد نواز نے 90 کے اسکور پر 3 رنز بنا کر کھیلنے والے دیپندرا سنگھ کی وکٹیں اڑا دیں۔
قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے 22 ویں اوور میں نیپال کو ایک اور دھچکا دیا جب 13 رنز کی اننگز کھیلنے والے گلسن جھا کو فخر کے ہاتھوں کیچ کرایا، اس وقت نیپال کا اسکور 91 رنز تھا اور یہ گرنے والی ساتویں وکٹ تھی۔
شاداب نے 22 ویں اوور کی پانچویں گیند پر سندیپ لیمیچین کو صفر پر آؤٹ کردیا۔
شاداب خان نے اننگز کے 24 ویں اوور میں آخری دو وکٹیں حاصل کرکے نیپال کو 104 رنز پر آؤٹ کردیا۔
نیپال کی پوری ٹیم 24 ویں اوور کی چوتھی گیند پر 104 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان نے میچ جیت کر قیمتی پوائنٹس حاصل کرلیے۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔نسیم شاہ اور محمد نواز کے حصے میں ایک،ایک وکٹ آئی۔
پاکستان کے کپتان بابراعظم کو شان دار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پچ دیکھنے میں اچھی اور ڈرائے لگ رہی ہے، اس لیے ہم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میچ کے لیے ٹیم کو اعتماد دینا چاہتے تھے اس لیے پلیئنگ الیون کا پہلے ہی اعلان کردیا تھا، ہم اپنی کرکٹ انجوائے کریں گے، ایشیا کپ میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں:
پاکستان: بابراعظم (کپتان)، فخرزمان، امام الحق، محمد رضوان، سلمان علی آغا، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف
نیپال: روہت پاؤڈیل (کپتان)، کوشل بھرٹیل، آصف شیخ، عارف شیخ، کوشل مالا، دیپندرا سنگھ آئری، گلسان جھا، سومپل کامی، کاران کے سی، سندیپ لیمیچین، لالیت لاجبانشی
( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ایشیا کپ نیپال
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبارہ برس تک انٹرنیشنل کرکٹ سے محروم رہنے والے ملتان سٹیڈیم کی کہانی ۔۔ ندیم قیصر کی زبانی
Next Article جنسی ہراسانی کے الزامات ثابت : ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان آصف رؤف کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کرکٹ میں بھی بھارت چاروں شانے چِت : انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل پاکستان کے نام ۔۔سمیر منہاس کی شاندار سنچری

دسمبر 21, 2025

ایشیا کپ سپر 4: بنگلہ دیش کو 41 رنز سے شکست :بھارت فائنل میں پہنچ گیا

ستمبر 25, 2025

سری لنکا کیخلاف جیت کے بعد پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

ستمبر 24, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.