Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جولائی 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی
  • کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی
  • جہانیاں : معروف عالم ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران دل کا دورہ : ملتان میں زیرِ علاج
  • زار سے ضمیر تک ۔۔روسی ناول کا اردو بیانیہ : محمد عمران کا کتاب کالم
  • قصّہ کلکتہ میں گذاری ایک مایوس رات کا : نصرت جاوید کا کالم
  • ژوب: کوئٹہ سے پشاور جانے والی بس کھائی میں گر گئی، 40 افراد ہلاک
  • ایران کے رہبرِ اعلی سید علی خامنہ ای کی تدفین کی سات روزہ تقریبات شروع
  • پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»اسلام آباد»انصارعباسی کی خصوصی رپورٹ:کیاصدر عارف علوی 9 ستمبر کو عہدہ چھوڑ دیں گے ؟
اسلام آباد

انصارعباسی کی خصوصی رپورٹ:کیاصدر عارف علوی 9 ستمبر کو عہدہ چھوڑ دیں گے ؟

ایڈیٹرستمبر 5, 20236 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
arif alvi national assembly
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد:صدر عارف علوی رواں ہفتے کے آخر میں اپنی مدت پوری کر رہے ہیں لیکن آئین واضح طور پر انہیں اپنے جانشین کے انتخاب تک عہدے پر کام کرنے کی اجازت دیتا ہے چاہے اس میں کتنا ہی وقت کیوں نہ لگ جائے۔
مختلف قانونی اور آئینی معاملات پر ماہرین کی رائے حالیہ عرصہ کے دوران مختلف رہی ہے جس سے سنگین تنازعات پیدا ہوئے ہیں۔
موجودہ حالات میں صدر عارف کے اپنے عہدے کی معیاد سے آگے کام کرتے رہنے کا سوال ایک ایسا معاملہ ہے جو طے شدہ ہے اور آئین میں ایسی کوئی بات درج نہیں جس کی تشریح کرتے ہوئے صدر کو عہدے کی معیاد مکمل کرنے کے بعد عہدے سے ہٹانے پر مجبور کیا جا سکے۔
تاہم، اگر وہ اپنی مدت پوری ہونے پر از خود عہدہ چھوڑنے کا انتخاب کرتے ہیں تو ایسی صورت میں آئین میں ان کے متبادل کیلئے واضح بات موجود ہے۔ اب تک صدر نے اپنا ارادہ ظاہر نہیں کیا کہ وہ عہدہ چھوڑ دیں گے یا کام کرتے رہیں گے۔
صدر علوی کی پانچ سالہ مدت ملازمت 9 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے۔ آئین کے آرٹیکل 44(1) کے مطابق، صدر عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے لیکر پانچ سال کی مدت کیلئے عہدے پر کام کرتے رہیں گے اور مدت ختم ہونے کے بعد جب تک ان کے جانشین کا انتخاب نہ ہو جائے اس وقت تک وہ اپنے عہدے پر فائز رہیں گے۔
صدر کے عہدے پر فائز شخص اس عہدے کیلئے دوبارہ انتخاب کا اہل ہوگا لیکن کوئی شخص اس عہدے پر مسلسل دو میعادوں سے زیادہ نہیں رہ سکتا۔
آئین کے مطابق صدر قومی اسمبلی کے اسپیکر کو اپنے ہاتھ سے لکھا استعفیٰ دے سکتے ہیں۔ اگر صدر کا عہدہ صدر کے انتقال، استعفیٰ یا برطرفی کی وجہ سے خالی ہو جاتا ہے، تو ایسی صورت میں چیئرمین یا، اگر چیئرمین بھی صدر کے عہدے کے فرائض انجام دینے سے قاصر ہے تو، قومی اسمبلی کا اسپیکر صدر کے طور پر کام کرے گا تاوقت یہ کہ صدر کا انتخاب نہ ہو جائے۔
جب صدر ملک سے غیر حاضری یا کسی اور وجہ سے اپنے فرائض سرانجام دینے سے قاصر ہو تو چیئرمین یا، اگر وہ بھی غیر حاضر ہو یا صدر کے عہدے کے فرائض انجام دینے سے قاصر ہو تو قومی اسمبلی کا اسپیکر صدر کے فرائض اس وقت تک انجام دے گا جب تک کہ صدر وطن واپس نہیں آ جاتا یا دوبارہ کام شروع نہیں کر دیتا۔
اگر ڈاکٹر علوی 9 ستمبر کو عہدہ چھوڑ دیتے ہیں تو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اگلے عام انتخابات کے بعد نئے صدر کے انتخاب تک صدر کے طور پر کام کریں گے۔
صدر کے دفتر کا الیکٹورل کالج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں (سینیٹ اور قومی اسمبلی) اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین پر مشتمل ہوتا ہے۔ آئین صدر کی میعاد ختم ہونے کے دو ماہ کے اندر انتخاب کی اجازت دیتا ہے لیکن ایک نامکمل الیکٹورل کالج کی وجہ سے گزشتہ پی ڈی ایم حکومت کیلئے نیا صدر لانا ممکن نہیں تھا۔ نہ صرف دو صوبائی اسمبلیاں پنجاب اور کے پی پہلے ہی تحلیل ہو چکی ہیں بلکہ پی ٹی آئی کے بیشتر ارکان قومی اسمبلی بھی مستعفی ہو چکے ہیں۔
اگر اسمبلیاں تحلیل ہونے کی وجہ سے صدر کا انتخاب نہیں ہو سکتا تو یہ الیکشن عام انتخابات کے 30؍ دن کے اندر کرایا جائے گا۔ اس صورت حال میں نئے صدر کا انتخاب آئندہ انتخابات کے 30 دن کے اندر کیا جائے گا۔
صدر علوی معیاد کے خاتمے کے باوجود عہدے پر برقرار رہنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو وہ اپنے عہدے کے تمام اختیارات سے لطف اندوز ہوتے رہیں گے جس میں عام معافی دینا، مہلت دینا اور کسی بھی عدالت، ٹریبونل یا دوسری کسی اتھارٹی کی طرف سے دی گئی سزا کو معاف، معطل یا کم کرنے کا اختیار شامل ہے۔
(بشکریہ: جیو نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاٹک جیل میں طبیعت خراب ہونے پر پرویز الٰہی کی پمز منتقلی
Next Article خالد مسعود خان کا کالم:قدیمی ڈرائی کلین سروس
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی

جولائی 4, 2026

کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی

جولائی 3, 2026

جہانیاں : معروف عالم ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران دل کا دورہ : ملتان میں زیرِ علاج

جولائی 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی جولائی 4, 2026
  • کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی جولائی 3, 2026
  • جہانیاں : معروف عالم ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران دل کا دورہ : ملتان میں زیرِ علاج جولائی 3, 2026
  • زار سے ضمیر تک ۔۔روسی ناول کا اردو بیانیہ : محمد عمران کا کتاب کالم جولائی 3, 2026
  • قصّہ کلکتہ میں گذاری ایک مایوس رات کا : نصرت جاوید کا کالم جولائی 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.