Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے 600 ہلاکتوں کے بعد جنگ کا اعلان کر دیا
اہم خبریں

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے 600 ہلاکتوں کے بعد جنگ کا اعلان کر دیا

ایڈیٹراکتوبر 9, 20237 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
naitan yahoo
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تل ابیب : حماس پر اسرائیل کے حملے اور 600 سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اعلان جنگ کرتے ہوئے فلسطینی باشندوں کو فوری غزہ خالی کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے۔حماس کی جانب سے اسرائیل پر گزشتہ روز سمندر، زمین اور فضا سے مربوط حملے کیے گئے تھے اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق اب تک حملوں میں 600 سےزائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی حکومت کے پریس آفس سے جاری بیان میں بھی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ اسرائیل میں اب تک 600 افراد ہلاک اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ 100 کے قریب افراد کو یرغمال بنا لیا گیا ہے۔
دوسری جانب غزہ میں حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے فضائی حملوں میں اب تک 370 افراد مارے جا چکے ہیں اور 2200 سے زائد زخمی ہیں۔
1948 میں اسرائیلی ریاست کے قیام کے بعد سے یہ اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہے جس کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اعلان جنگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو ایک طویل اور مشکل جنگ کا سامنا ہے۔
بینجمن نیتن یاہو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر پیغام میں کہا کہ ’ہم ایک طویل اور مشکل جنگ کا آغاز کر رہے ہیں جو ہم پر حماس کے قاتلانہ حملے کے ذریعے مسلط کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں غزہ کے رہائشیوں سے کہتا ہوں کہ فوری طور پر وہاں سے نکل جائیں کیونکہ ہم ہر جگہ بھرپور طاقت سے کارروائی کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے آج امریکی صدر جو بائیڈن اور دیگر عالمی رہنماؤں سے بات کی تاکہ مہم کے تسلسل میں اسرائیل کے لیے آزادیِ کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے، میں صدر بائیڈن کے کے ساتھ ساتھ فرانس کے صدر، برطانیہ کے وزیر اعظم اور بہت سے دوسرے رہنماؤں کا اسرائیل کے لیے غیر متزلزل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
نیتن یاہو نے اسرائیلی شہریوں کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس مہم میں ساتھ ہیں، اس جنگ میں وقت لگے گا، یہ مشکل ہوگا، مشکل دن ہمارے سامنے ہیں، تاہم، میں ایک بات کا وعدہ کر سکتا ہوں کہ ہم جیت جائیں گے۔
قبل ازیں اتوار کو اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی افراج نے ہماری حدود میں داخل ہونے والی دشمنوں کی افواج کی بڑی تعداد کو تباہ کردیا ہے اور اب اس نے اپنی جارحانہ کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے اور جب تک ہمارا مقصد حاصل نہیں ہوجاتا، اس وقت تک یہ کارروائیاں کسی روک ٹوک کے بغیر جاری رہیں گی۔
ادھر اسرائیلی فوج نے غزہ کو بدتین بمباری کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی منزلہ عمارتیں تباہ ہو گئیں اور کئی علاقوں کو بجلی، ایندھن اور اشیائے خورونوش کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے جبکہ حزب اللہ کی جانب سے حماس سے اظہار یکجہتی کے لیے مارٹر گولے داغے جانے کے بعد اسرائیل نے لبنان میں بھی فضائی کارروائی کی۔
اس سے قبل اسرائیلی فوج نے بتایا تھا کہ آج صبح اسرائیلی فورسز اور حماس کے سیکڑوں جنگجوؤں کے درمیان اسرائیل میں تقریباً 22 مقامات پر بندوق سے لڑائی ہوئی، جن میں سے 2 مقامات ایسے ہیں جہاں بندوق برداروں نے اسرائیلی یرغمال بنائے ہوئے ہیں۔بعد ازاں اسرائیلی فوج نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر کہا کہ اس نے جنوبی لبنان سے ایک گولی داغے جانے کے جواب میں توپ خانے سے فائر کیا ہے۔
نیتن یاہو نے ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ہم ایک طویل اور مشکل جنگ کا آغاز کر رہے ہیں جو ہم پر حماس کے قاتلانہ حملے کے ذریعے تھوپی گئی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ پہلا مرحلہ اس وقت ہمارے علاقے میں گھسنے والی دشمن قوتوں کی اکثریت کی تباہی کے ساتھ ختم ہو رہا ہے، اس کے ساتھ ہی ہم نے جارحانہ مرحلہ شروع کر دیا ہے، جو مقاصد کے حصول تک بغیر کسی حد اور مہلت کے جاری رہے گا، ہم اسرائیل کے شہریوں کا تحفظ بحال کریں گے اور ہم جیتیں گے۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

israel اسرائیلی حملہ نیتن یاہو
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleہرات میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی
Next Article ڈاکٹر حنیف چوہدری ۔۔ملتان کی جیتی جاگتی تاریخ کو آخری سلام : رضی الدین رضی کا کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

رات دن میں بدل گئی : تہران کے لوگوں کی رات کیسی گُزری؟

مارچ 8, 2026

اسرائیلی فوج کا تہران میں صدارتی بیورو اور سلامتی کونسل کی عمارت پر حملہ، عبوری وزیردفاع سمیت شہدا کی تعداد 787 ہوگئی

مارچ 3, 2026

مشرق وسطی ایک نئی جنگ اور بحران کے دہانے پر : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مارچ 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.