Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جولائی 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نام ور گلوکارہ ثریا ملتانیکر کی حالت تشویشناک : انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل
  • خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا
  • قلعے کی فصیل پر کھڑے ہو کر دیکھنے والے : یاسر پیرزادہ کا کالم
  • خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہوتی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے
  • لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی
  • کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وسعت اللہ خان کاکالم:جہنمی جیل کے کمسن قیدی
کالم

وسعت اللہ خان کاکالم:جہنمی جیل کے کمسن قیدی

ایڈیٹردسمبر 17, 20232 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ghaza children
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سات اکتوبر سے قبل اسرائیلی جیلوں میں لگ بھگ ساڑھے سات ہزار فلسطینی قید تھے۔ اب ان کی تعداد بارہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ان میں چھ سو قیدی وہ ہیں جو قانون کی نظر میں نابالغ ہیں ( بارہ تا سترہ سال) ہر سال اوسطاً اس عمر کے سات سو سے ایک ہزار بچے گرفتار ہوتے ہیں۔انھیں بالغوں کی طرح تحفظ امن ِ عامہ کے قانون کے تحت کم ازکم پچھتر دن تک بنا فردِ جرم عائد کیے انتظامی حراست میں رکھا جا سکتا ہے اور یہ میعاد عدالت کی رضامندی سے بڑھ بھی سکتی ہے۔
جولائی میں اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق سے متعلق شائع رپورٹ کے مطابق انیس سو سڑسٹھ سے اب تک مقبوضہ علاقوں کے لگ بھگ ایک ملین فلسطینی گرفتاری اور قید کے تجربے سے گزر چکے ہیں۔ہر پانچ میں سے ایک فلسطینی باشندہ اب تک جاری کردہ سولہ سو فوجی حکم ناموں میں سے کسی ایک کی زد میں آ کے قید و بند کا مزہ چکھ چکا ہے۔ یہ فوجی قوانین مقبوضہ فلسطینیوں کی روزمرہ زندگی کے ہر پہلو پر اثرانداز ہوتے ہیں۔امریکا میں ہر دو سو میں سے ایک باشندہ کسی نہ کسی عمر میں جیل کا منہ دیکھ چکا ہے مگر فلسطین میں ہر پانچ میں سے ایک شہری اس تجربے سے گزر چکا ہے۔
فوجی حکم نامہ ایک سو ایک جو اگست انیس سو سڑسٹھ سے مقبوضہ علاقوں پر نافذ ہے۔ اس کے تحت کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی ، سیاسی لٹریچر کی اشاعت و تقسیم، فلسطینی جھنڈے و دیگر علامات کا برسرِ عام احتجاجی استعمال ، کسی بھی ایسی تنظیم کے حق میں مظاہرہ جسے فوجی قوانین کے تحت غیر قانونی یا دہشت گرد ( یعنی حماس و اسلامک جہاد ، پاپولر فرنٹ آف فلسطین وغیرہ) قرار دیا جا چکا ہو قابلِ تعزیر جرم ہے۔انیس سو ستر سے مقبوضہ علاقوں میں فوجی عدالتیں کام کر رہی ہیں۔ چونکہ زیادہ تر مندرجہ بالا ” جرائم ” بغاوت یا دہشت گردی کی حدود میں آتے ہیں۔اس لیے بیشتر مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جاتے ہیں۔نوے فیصد قیدیوں کا تعلق مقبوضہ غربِ اردن سے ہے۔ اسرائیل دنیا کا واحد ملک ہے جہاں بچوں پر بھی فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔نافذ فوجی قوانین کے تحت سرکاری و عسکری املاک کو نقصان پہنچانے پر بیس برس تک قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔اس قانون کے دائرے میں وہ نوعمر بھی آتے ہیں جو اسرائیلی فوجی گاڑیوں پر پتھراو کریں۔ انھیں براہ راست گولی بھی ماری جا سکتی ہے اور قاتل کو نقصِ امن بحال کرنے کے قانون کے تحت طاقت کے جائز یا ضروری استعمال کی آڑ میں مقدمے اور سزا سے استثنیٰ حاصل ہے۔
مقبوضہ علاقے میں ایک اور اسرائیل میں انیس جیلیں ہیں جہاں فلسطینیوں کو رکھا جاتا ہے حالانکہ چوتھے جنیوا کنونشن کے تحت کسی مقبوضہ علاقے کے قیدیوں کو کسی اور جگہ منتقل نہیں کیا جا سکتا۔ برطانوی نوآبادیاتی دور سے فلسطین میں انتظامی حراست کا جو قانون نافذ ہے۔ اس کے تحت ثبوت کو خفیہ رکھ کے غیر معینہ مدت تک حراست میں رکھا جا سکتا ہے اور زیادہ تر فلسطینیوں پر یہی کالا قانون لاگو ہوتا ہے۔ گرفتاری پہلے ہوتی ہے ثبوت بعد میں اکھٹے کیے جاتے ہیں۔
سن دو ہزار سے اب تک بارہ ہزار سے زائد فلسطینی بچے مقدمات اور قید و بند بھگت چکے ہیں۔ فوجی حکم نامے سترہ سو چھبیس کے تحت بچوں کو ابتدا میں پندرہ روز کے ریمانڈ پر رکھا جاتا ہے۔بعد ازاں عدالت چالیس بار دس دس دن مزید بڑھا سکتی ہے۔ گویا کسی بھی بچے کو چار سو پندرہ دن تک بلا مقدمہ چلائے حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔ بچوں کو جو سزا سنائی جاتی ہے وہ گرفتاری کے وقت عمر کے اعتبار سے نہیں بلکہ فیصلے کے دن ان کی عمر کا تعین کر کے دی جاتی ہے۔اس قانون کے سبب سولہ برس سے اوپر کے بچوں کو وہی سزا دی جا سکتی ہے جو کسی بالغ ملزم پر لاگو ہوتی ہے۔ قیدی بھلے بڑا ہو یا بچہ۔اس سے جن دستاویزات پر دستخط کروائے جاتے ہیں وہ نہ پڑھ سکتا ہے نہ سمجھ سکتا ہے کیونکہ یہ عبرانی زبان میں ہوتی ہیں۔ ایسے بچوں کی تعداد پچپن فیصد ہے جن سے عبرانی دستاویزات (فردِ جرم ) پر دستخط کروائے جاتے ہیں۔ حالانکہ عربی اسرائیل کی دوسری بڑی سرکاری زبان ہے۔فلسطین میں انسانی حقوق سے متعلق اقوامِ متحدہ کی جولائی رپورٹ کے مطابق انسٹھ فیصد بچوں کی گرفتاریاں رات گئے یا علی الصبح ہوتی ہیں۔ بیالیس فیصد بچے گرفتاری کے وقت طاقت کے استعمال سے زخمی ہو جاتے ہیں۔ چھیاسی فیصد بچوں یا ان کے اہل ِ خانہ کو گرفتاری کے وقت وجوہات نہیں بتائی جاتیں۔ستانوے فیصد بچوں کے گرفتاری کے وقت ہاتھ باندھ دیے جاتے ہیں۔نواسی فیصد بچوں کی آنکھوں پر پٹی باندھی جاتی ہے۔پچھتر فیصد بچوں کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔اٹھاون فیصد بچوں کو گرفتاری کے بعد گالیوں اور ذلت کی شکل میں نفسیاتی اذیت سہنا پڑتی ہے۔چون فیصد بچوں کو گرفتاری کے بعد بند فوجی گاڑیوں کے فرش پر بٹھا کے گھر سے نظربندی مرکز تک لایا جاتا ہے۔اسی فیصد بچوں کی نظربندی مراکز میں کپڑے اتروا کے تلاشی ہوتی ہے۔بیالیس فیصد بچوں کو ان کی ضرورت سے آدھا کھانا اور پانی فراہم کیا جاتا ہے۔اکتیس فیصد بچوں کو بیت الخلا کی بلارکاوٹ سہولت سے محروم رکھا جاتا ہے۔چھیاسٹھ فیصد بچوں کو ان کے قانونی حقوق سے آگاہ نہیں کیا جاتا۔ ستانوے فیصد بچوں سے پوچھ گچھ اور تفتیش ان کے خاندان کے کسی بھی رکن کی موجودگی کے بغیر ہوتی ہے۔چھتیس فیصد گرفتار بچوں کو اقبالِ جرم کے لیے دھمکیوں اور جبری ہتھکنڈوں سے خوفزدہ کیا جاتا ہے۔ پچیس فیصد بچوں کو اس طرح بٹھا کے یا کھڑا کر کے سزا دی جاتی ہے کہ ان کے جسم پر براہ راست منفی اثر ہو۔ تئیس فیصد بچوں کو قید تنہائی میں رکھ کے تفتیش ہوتی ہے۔ ساٹھ فیصد بچوں کو ایک دن سے لے کے اڑتالیس دن تک قیدِ تنہائی میں رکھا جا سکتا ہے۔ اٹھاون فیصد بچوں کا ان کے اہل خانہ سے کسی بھی طرح کا رابطہ نہیں کروایا جاتا۔ اڑسٹھ فیصد بچوں کو صحت کی بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا جاتا ہے۔
ان تمام حرکتوں سے اس ریاست کے بنیادی ظرف کا اندازہ ہو سکتا ہے جسے اپنے جمہوری نظام اور فوج کے مہذب ہونے پر فخر ہے۔
(بشکریہ :روزنامہ ایکسپریس)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ:غزہ پر مستقل اسرائیلی قبضے کا منصوبہ
Next Article محمد حنیف کاکالم:یروشلم کا ’پاگل خانہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نام ور گلوکارہ ثریا ملتانیکر کی حالت تشویشناک : انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل

جولائی 6, 2026

خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ

جولائی 6, 2026

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا

جولائی 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نام ور گلوکارہ ثریا ملتانیکر کی حالت تشویشناک : انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل جولائی 6, 2026
  • خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ جولائی 6, 2026
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا جولائی 5, 2026
  • قلعے کی فصیل پر کھڑے ہو کر دیکھنے والے : یاسر پیرزادہ کا کالم جولائی 5, 2026
  • خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم جولائی 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.