Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امر جلیل»امر جلیل کا کالم:دوڑتے رہو
امر جلیل

امر جلیل کا کالم:دوڑتے رہو

ایڈیٹردسمبر 19, 20234 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دنیا بھر کے، ہم سب، لوگوں کی شکلیں ایک جیسی نہیں ہوتیں۔ ہم سب قد و قامت میں ایک جیسے نہیں ہوتے۔ چال ڈھال میں ہم ایک جیسے نہیں لگتے۔ ہمارا رہن سہن مختلف ہوتا ہے۔ ہماری سوچ سمجھ کے پیمانے الگ ہوتے ہیں۔یہ سب تب سے ہے جب سے انسان کے آثار اس دنیا میں ملتے ہیں۔ ایک ہی اسکول، ایک ہی کالج، ایک ہی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونےوالے ایک برابر نہیں ہوتے۔ وہ ایک جتنے عالم فاضل اور ذہین نہیں ہوتے۔ یہ عالم الغیب کا دستور ہے۔ اٹل ہے۔ یہ کسی ملک کا قانون نہیں ہے، جسے سیاسی، سماجی، ثقافتی ادوار کے مطابق دس بیس برس بعد ترمیموں سے گزارا جائے۔ بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر آپ طبعی، جبلی اور فطری دستور کو بدل نہیں سکتے۔ ایک ہی ماں کی کوکھ سے جنم لینے والے جڑواں بچے پیدا ہوتے ہی اپنی جداگانہ شخصیت کے آثار دکھا دیتے ہیں۔ آپ دنیا بھر کے لوگوں کیلئے ایک ڈیل ڈول، ایک جیسی شخصیت ، ایک جیسے عادات و اطوار، تہذیب، تمدن، ثقافت، زبان دین دھرم اور عقیدہ رائج نہیں کر سکتے۔ اس حقیقت کو قبول کرنے کے بعد آپ اپنے وجودمیں اطمینان، سکون اور پائیدار امن محسوس کریں گے۔
خوا مخواہ ہم معمولی بات کو گھمبیر بحث کا موضوع بنا بیٹھے ہیں۔ میں جو بپتا آپ سے بیان کرنا چاہتا تھا اور بیان کرنا چاہتا ہوں، وہ سادہ ہے۔ میں آپ سے کہنا چاہتا تھا کہ آپ کو دل میں گڑبڑ محسوس ہوتی ہے، اور آپ امرض دل ایک سے زیادہ معالجوں یعنی Cardiologist سے رجوع کرتے ہیں، تو یقین جانیے وہ اپنے اپنے تجربے کے مطابق آپ کا علاج کریں گے۔ ان کے تجویز کی ہوئی دوائیں مختلف ہو نگیں۔ ان کی بتائی ہوئی ورزشیں مختلف ہونگیں۔ ان کے بتائی ہوئی احتیاطی تدابیر بھی مختلف ہونگی۔ یہ میرا ذاتی تجزیہ اور تجربہ ہے ۔ یہ میری آتم کتھا کا چھوٹا سا کٹ پیس ہے جو میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں۔ اپنے طور پر میں نیکی کا کام کرنے جا رہا ہوں۔ دل نے آج کل زیادہ لوگوں کو دھوکہ دے دیا ہے۔ جب بھی آپ دل کے دھڑکنے میں کمی بیشی محسوس کریں تب جان جائیے گا کہ آپ کے دل میں گڑبڑ ہے۔ میرے دل کا معاملہ بھی آپ کے دل سے زیادہ مختلف نہیں ہے۔ اتنا کچھ دیکھنے اور سہنے کے باوجود بدبخت اب بھی دھڑکتا ہے۔آپ کے ہمدردوں اور خیر خواہوں کا اندازہ آپ کے دوست اور احباب کی تعداد دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔ مشوروں کی بھر مار آپ کی سوجھ بوجھ مفلوج کر دیتی ہے۔ آپ فیصلہ نہیں کر پاتے کہ آپ کو کس ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے اورکس ڈاکٹر سے بچنا چاہیے۔ آج کل میں دو چار ڈاکٹروں کے رحم و کرم پر ہوں۔ ایک ڈاکٹر ہیں نیورولوجسٹ وہ میرے دماغ یعنی بھیجے کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ ان کے حتمی فیصلہ کے مطابق میرے تمام تر ذہنی فتور کا سبب میری سوچ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تم سوچا مت کرو۔ جتنا سوچو گے اتنے پریشان رہو گے۔ اورآخر میں پاگل ہو جائو گے۔ میں نے ڈاکٹر سے کہا: سوچ آتی ہے، سوچ بلانے سے نہیں آتی۔ڈاکٹر نے دوا تجویز کرتے ہوئے کہا:ایک گولی صبح اور ایک گولی رات میں کھا لیا کرو۔ سوچنے سے تمہاری جان چھوٹ جائے گی۔ اس کے بعد تم ضیاالحق ،تارا مسیح اور ذوالفقار علی بھٹو کے بارے میں سوچنا چھوڑ دو گے۔ڈاکٹر کی تجویز کی ہوئی دوا میں پابندی سے لیتا ہوں۔ صبح ایک گولی کھانے کے بعد میں گیارہ گھنٹے سو جاتا ہوں۔ رات کے وقت ایک گولی کھانے کے بعد میں پھر سے گیارہ گھنٹے سو جاتا ہوں۔ جاگنے کے بعد مجھے قطعی یاد نہیں رہتا کہ میں روزانہ زندگی کے بائیس گھنٹے کہاں ہوتا ہوں ؟ اس طرح نیورولوجسٹ روزانہ چوبیس گھنٹوں میں سے مجھے بائیس گھنٹے گہری نیند سلا دیتا ہے۔ یہ ایسی نامراد نیند ہوتی ہے جس میں آپ خواب نہیں دیکھ سکتے۔ بائیس گھنٹے سونے کے بعد جب میں جاگتا ہوں، تب دو گھنٹے سوچتا رہتا ہوں کہ میں بائیس گھنٹے کہاں تھا؟ اس بات کا ذکر جب میں نے نیورولوجسٹ ڈاکٹر سے کیا تو اس نے فوراً کہا:دو گھنٹے دوڑتے رہو، بھاگتے رہو۔ بھول جاؤکہ بائیس گھنٹے تم کہاں رہتے ہو۔ان دنوں آپ جب بھی مجھ سے ملیں گے، آپ مجھے دو کیفیتوں میں پائیں گے۔ آپ مجھے گہری نیند میں غلطاں پائیں گے، یا پھر آپ مجھے بھاگتے دوڑتے ہوئے دیکھیں گے۔ بھاگتے ہوئے، دوڑتے ہوئے میں تنہا نہیں ہوتا۔ میرے ساتھ دوڑتے ہوئے آپ کو کئی مرد اور خواتین دیکھنے کو ملیں گے۔ عمر بھر کے تجربے نے سکھایا ہے کہ بھلا چنگا شخص بھاگنے اور دوڑنے کی زحمت اٹھانے سے گریز کرتا ہے۔ جب تک آپ کے دل اور دماغ میں گڑبڑ نہیں ہوتی آپ بھاگنے دوڑنے جیسی حماقتوں سے دور رہتے ہیں۔ ایک مرتبہ ایک ادھیڑ عمر کے شخص سے میں نے پوچھا تھا: آپ کے دل میں گڑبڑ ہے یا بھیجے میں خرابی ہے؟ادھیڑ عمر کے شخص نے کہا: میں بہت موٹا تھا اور تیزی سے مر رہا تھا۔ ڈاکٹر نے کہا تھا دوڑا کرو۔ جب تک دڑوتے رہو گے، زندہ رہو گے۔ دوڑنا چھوڑ دو گے تو مر جائو گے۔ میں نہ جانے کتنی صدیوں سے دوڑ رہا ہوں۔ایک مرتبہ میں نے بے انتہا بوڑھے شخص کو ڈگمگاتے ہوئے دوڑنے کی سعی کرتے ہوئے دیکھا تھا۔ میں نے اس سے پوچھا تھا:آپ کیوں دوڑ رہے ہو؟ آپ کے دل کا معاملہ ہے یا آپ کا دماغ گڑبڑ کر رہا ہے؟
بوڑھے شخص نے کچھ فاصلے سے دوڑنے والے مشٹنڈے شخص کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:انیس سو سینتالیس سے یہ عقلِ کل میرا پیچھا کر رہا ہے۔ انیس سو سینتالس سے میں اس شخص سے دور بھاگتا رہا ہوں۔ اس شخص کا خیال ہے کہ پاکستان کے تمام مسائل کا سبب میں عام آدمی ہوں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعرفان صدیقی کا کالم:عدالت کوئی فیکٹری ہے؟
Next Article خالد مسعود خان کا کالم:جس کی کمر پر انگلی رکھو وہی سردار ہے…(1)
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا

اپریل 18, 2026

نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے

اپریل 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.