Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, مئی 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیر سپاہی ، ملتان کی کہانیاں اور رضی الدین رضی کی سوانح عمری : کلثوم رفیق کا کتاب کالم
  • پاکستان اور سعودی عرب سمیت تمام اسلامی ممالک بیک وقت معاہدہ ابراہیمی پر دستخط کریں : ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا مطالبہ
  • ایران امریکہ معاہدے میں بدستور بےیقینی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ میں ٹرین پر خود کش حملے میں اموات کی تعداد 30 ہو گئی
  • گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت ادارے کے چاروں مغوی ملازمین بازیاب
  • کوئٹہ : ٹرین کے قریب دھماکہ : عید منانے کے لیے جانے والے 20 فوجی ہلاک، 70 زخمی
  • نریندر مودی سوالوں کا جواب کیوں نہیں دیتے ؟ یورپی دورہ اور آزادی رائے کی بحث : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ : نامعلوم افراد نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے افسر کو سگے بھائی سمیت قتل کر دیا
  • عید سے پہلے پیٹرول 6 روپے لیٹر سستا کر دیا گیا : ایک ہفتے میں گیارہ روپے کی کمی
  • قلات میں ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے افسر سمیت دو اہلکار ’اغوا‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»رضی الدین رضی»سال 2023 کے دکھوں کا گوشوارہ : رضی الدین رضی کے قلم سے
رضی الدین رضی

سال 2023 کے دکھوں کا گوشوارہ : رضی الدین رضی کے قلم سے

ایڈیٹرجنوری 1, 202427 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہرسال کی طرح 2023 بھی ہمیں بہت سے دکھ دے گیا۔ہم نئے سال میں اپنے دوستوں امجد حیات سدوزئی،حسنین اصغر تبسم اورارشاد امین کے بغیر داخل ہورہے ہیں۔ سال کا آخری دکھ ہمیں نامور شاعر و ماہرتعلیم حبیب الرحمن بٹالوی کی جدائی کی صورت میں ملا۔ان کا 24دسمبر 2023 کو انتقال ہواتھا۔ان دکھوں کے علاوہ اس برس کے دوران عہدساز شاعر، ڈرامہ نگاراوردانشور امجد اسلام امجد بھی ہمیں داغ مفارقت دے گئے۔اس کے علاوہ ہمیشہ کی طرح ان 365دنوں میں کئی نامور سیاسی،سماجی شخصیات، عالمی رہنماء،گلوکار،شاعر اور اداکار بھی ہم سے جدا ہوئے۔آئیں سال کے پہلے روز انہیں یاد کرتے ہیں جن میں سے بہت سی ہستیوں نے گرشتہ برس آج ہی کے دن ہمیں سال نو مبارک کا پیغام بھیجاتھا۔
نیوز کاسٹر مشعال بخاری 3جنوری کو انتقال کرگئیں۔ففٹی ففٹی سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ماجد جہانگیر10جنوری کو رخصت ہوئے۔سابق صدرو آرمی چیف جنرل پرویز مشرف 4فروری کو انتقال کرگئے۔عہدساز شاعر، ڈرامہ نگار، ماہرتعلیم اور مترجم امجد اسلام امجد 10فروری کو اس جہان سے رخصت ہوئے۔نامور ٹی وی کمپیئر،صداکار و اداکار ضیاء محی الدین13فروری کو انتقال کرگئے۔فلم اور ٹی وی کے نامور اداکار اور اندھیرا اجالا سے شہرت حاصل کرنے والے قوی خان 6مارچ کو انتقال کرگئے۔
نامور ٹی وی اداکار و پروڈیوسر طارق جمیل پراچہ9اپریل کو اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ٹی وی کے نامور اداکار خالد سعید بٹ 13اپریل کو انتقال کرگئے۔سینئر ٹی وی اداکار شبیررانا 7مئی کو انتقال کرگئے۔معروف دانشور اور فیض احمد فیض کے داماد شعیب ہاشمی 15 مئی کو اس دنیا سے رخصت ہوئے۔نامور ٹی وی اداکار شکیل احمد (انکل عرفی)29جون کوانتقال کرگئے۔عہدساز ناول نگار میلان کنڈیرا 14جولائی کو اس جہان سے رخصت ہوئے۔
پی سی بی کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ3اگست انتقال کرگئے۔معروف براڈکاسٹر آصفہ منیر 7اگست کو اس جہان فانی سے رخصت ہوئیں۔جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماء اورسیکرٹری اطلاعات کنور محمد صدیق 24 اگست کو انتقال کرگئے۔نیشنل بک فاؤنڈیشن کے ریجنل ڈائریکٹر غلام مرتضی 25اگست کو لاہور میں ٹریفک حادثے میں چل بسے۔شاعر، گیت نگار، سرائیکی دانشور عبدالطیف بھٹی 26اگست کو اس جہان فانی رخصت ہوئے۔
زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیتھ سٹریک 3ستمبر کو انتقال کرگئے۔بلوچستان کے انقلابی شاعر مبارک قاضی16ستمبر کو انتقال کرگئے۔نامور ماہر تعلیم اورہمارے بچپن کے دوست امجد حیات سدوزئی 21 ستمبر کو ہمیں داغ مفارقت دے گئے۔پی ٹی وی ملتان کے رپورٹر مزمل حسین جتوئی 30ستمبر کو انتقال کرگئے۔پنجابی کے نامور افسانہ نگار محقق اوردانشورڈاکٹرحنیف چوہدری 5اکتوبر کواس جہان فانی سے رخصت ہوئے۔نامور ماہر قانون و سابق وفاقی وزیر ایس ایم ظفر 19اکتوبر کو رخصت ہوئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ ملتان ماجد علی شاہ 20اکتوبر کو انتقال کرگئے۔سابق بھارتی باولر بھشن سنگھ بیدی 23اکتوبر کو انتقال کرگئے۔معروف سماجی رہنماء منزہ ہاشمی 30اکتوبر کو انتقال کرگئیں۔
سرائیکی کے نامورشاعر و صحافی ارشاد امین 5نومبر کو انتقال کرگئے۔سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان 18نومبر کو اس جہان فانی سے رخصت ہوئے۔پاکستان کے حوالے سے انتہائی متنازعہ،کئی جنگوں میں امریکہ کوجھونکنے کے باوجود امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والے ہنری کسنجرکا 30نومبر کو انتقال ہوا۔
نامور صحافی اور روزنامہ امن کے بانی اجمل دہلوی کا یکم دسمبر کو انتقال ہوا۔ کلاسیکی گلوکاراستاد حسین بخش گھلو 5دسمبر کو ہم سے جدا ہوئے۔فرنٹیئر پوسٹ کے ایڈیٹر رحمت شاہ آفریدی کا 10دسمبر کو انتقال ہوا۔نامور ترقی پسند شاعر،مترجم ومحقق احمد سلیم نے 11دسمبر کو داعی اجل کولبیک کہا۔معروف شاعر حسنین اصغر تبسم 20دسمبر کو کبیروالامیں انتقال کرگئے۔ نامور خطاط غلام فرید بھٹی نے 22دسمبر کو جدائی کا صدمہ دیا۔امریتا پریتم کے شوہر امروز 22دسمبر کو رخصت ہوئے۔نامور صحافی تاثیر مصطفی کا 24دسمبر کو انتقال ہوا۔معروف مزاحیہ اداکار نثار قادری 25دسمبر کو اپنے پرستاروں کو اداس کرگئے۔معروف دانشور فراصت بخاری31دسمبر کو جدا ہوئے

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسال 2024کا پہلا دکھ، معروف بینکار،ڈاکٹر عاصی کرنالی کے صاحبزادے عظمت کمال انتقال کرگئے
Next Article عرفان صدیقی کا کالم:9 مئی۔ دُھند گہری ہورہی ہے!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیر سپاہی ، ملتان کی کہانیاں اور رضی الدین رضی کی سوانح عمری : کلثوم رفیق کا کتاب کالم

مئی 26, 2026

پاکستان اور سعودی عرب سمیت تمام اسلامی ممالک بیک وقت معاہدہ ابراہیمی پر دستخط کریں : ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا مطالبہ

مئی 25, 2026

ایران امریکہ معاہدے میں بدستور بےیقینی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 25, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیر سپاہی ، ملتان کی کہانیاں اور رضی الدین رضی کی سوانح عمری : کلثوم رفیق کا کتاب کالم مئی 26, 2026
  • پاکستان اور سعودی عرب سمیت تمام اسلامی ممالک بیک وقت معاہدہ ابراہیمی پر دستخط کریں : ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا مطالبہ مئی 25, 2026
  • ایران امریکہ معاہدے میں بدستور بےیقینی : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 25, 2026
  • کوئٹہ میں ٹرین پر خود کش حملے میں اموات کی تعداد 30 ہو گئی مئی 25, 2026
  • گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت ادارے کے چاروں مغوی ملازمین بازیاب مئی 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.