Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:پاکستان کے دو عاشق!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:پاکستان کے دو عاشق!

ایڈیٹرفروری 18, 202415 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں ان دنوں بہت ڈرا ڈرا اور سہما سہما سا رہتا ہوں۔میں نے تمہیں کئی دفعہ سمجھایا ہے۔ ہر دس منٹ بعد آئینے میں اپنی شکل نہ دیکھا کرو۔
ویری فنی! (VERY FUNNY)
اس میں فنی ہونے کی کون سی بات ہے۔ میں تو تمہارے خوف کا علاج بتا رہا ہوں!
دیکھو یار، ملک اور قوم پر جو برا وقت آیا ہے اس کا حل ہمیں سنجیدگی سے سوچنا چاہئے۔ غربت، افلاس، مہنگائی، بدامنی اور دہشت گردی کے ستائے ہوئے لوگ پاکستان کے مستقبل سے مایوس ہونے لگے ہیں۔
یہ تم کن لوگوں کی بات کر رہے ہو؟
میں اپنی بات کر رہا ہوں۔ میں تمہاری بات کر رہا ہوں۔تم اپنی بات کرو۔ اس ’’حافظ جی‘‘ کو خواہ مخواہ درمیان میں نہ لاؤ!۔کیا تم پاکستانی نہیں ہو؟
میں تم سے زیادہ پاکستانی ہوں۔ میں نے اپنی کار پر آئی لو پاکستان (I Love Pakistan) کا اسٹیکر لگوایا ہوا ہے، تم نے تو اپنی کار پر یہ اسٹیکر نہیں لگوایا۔
یہ اسٹیکر میرے دل پر چسپاں ہے، لیکن کیا اپنی ڈیڑھ کروڑ کی کار پر دس بیس کا اسٹیکر لگانے سے تم نے حب الوطنی کا حق ادا کر دیا ہے؟
کمال ہے تم میری حب الوطنی پر شک کرتے ہو۔ میں ہر پانچ چھ مہینے کے بعد پاکستان کا چکر لگاتا ہوں، اپنے حلقے کے لوگوں سے ملتا ہوں، ان کے مسائل سنتا ہوں، انہیں حل کرنے کی کوشش کرتا ہوں اور پھر واپس امریکہ چلا جاتا ہوں۔ اس سے زیادہ حب الوطنی کیا ہو سکتی ہے کہ امریکی شہری ہونے کے باوجود میں الیکشن پاکستان کی کسی سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر لڑتا ہوں۔
اور پھر ایم این اے منتخب ہو کر خریدی ہوئی ٹکٹ اور الیکشن کے دوسرے اخراجات پورے کرنے کے علاوہ کروڑوں اربوں کی لوٹ مار کر کے واپس اپنے وطن لوٹ جاتے ہو۔
یار، یہ تم کیسی بیہودہ باتیں کر رہے ہو، میرا وطن صرف امریکہ نہیں، پاکستان بھی ہے۔میرے دل میں ان دنوں ملکوں کی محبت رچی بسی ہے۔
اسے محبت نہیں، دوغلی محبت کہتے ہیں۔ ایک شخص بیک وقت دو ایسے ملکوں کا وفادار کیسے ہو سکتا ہے جن کے مفادات ایک دوسرے سے متصادم ہوں؟
تم نے اپنی فضول گفتگو سے مجھے بدمزہ کردیا ہے، تمہیں میں تو نظر آتا ہوںتمہیں ہر سیاسی جماعت کے وہ عمائدین نظر نہیں آتے جو ملک کے باہر بیٹھ کر سیاست کرتے ہیں اور صرف حکمرانی کیلئے آتے ہیں۔ جولوگ آئی ایم ایف کو قرضہ دے سکتے ہیں وہ آئی ایم ایف سے قرضہ مانگتےہیں ، لیکن تمہارا نزلہ آ جا کے اپنے دوست ہی پر گرتا ہے۔
میں معافی چاہتا ہوں میری باتوں سے تمہاری دل شکنی ہوئی۔ تم واقعی سینکڑوں بلکہ ہزاروں سے بہتر ہو۔ تبھی تو میں تمہارے سامنے ملک و قوم کو درپیش خطرات کے حوالے سے اپنی پریشانی ڈسکس کر رہا تھا۔
تو چلو پھر دوبارہ شروع ہو جاؤ۔
میں کہہ رہا تھا کہ غربت، افلاس، مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی اور دہشت گردی نے عوام کے دماغ ماؤف کر دیئے ہیں۔ ہمیں ان کا اعتماد بحال کرنے کیلئے کچھ کرنا چاہئے۔
جب کوئی ملک اس درجہ شدید بحران سے دوچار ہو تا ہے۔ اسے اس بحران سے نکالنے کیلئے نہایت اعلیٰ درجے کی قیادت درکار ہوتی ہے۔ ایسی قیادت جسے اپنے نہیں ملک و قوم کے مفادات عزیز ہوں، جو دیانت دار ہو، کرپشن سے پاک ہو، جس کی کریڈیبلٹی ہو، جسے عوام کا بھرپور اعتماد حاصل ہو۔ کیا تمہارے پاس ایسی انقلابی قیادت موجود ہے؟۔
میں نے تمہیں سوالات پوچھنے کیلئے نہیں، صورتحال کا کوئی حل سوچنے کیلئے کہا ہے…حل تو پھر یہی ہے کہ ہم سب لوگ اپنی اپنی جان بچائیں۔ میں نے ایک ایک کر کے اپنے پورے خاندان کو امریکہ سیٹل کر دیا ہے۔ تم اگر چاہو تو میں تمہارے لئے بھی کوشش کر سکتا ہوں… تمہیں غالباً میرے بارے میں کوئی غلط فہمی ہے میں نے کبھی اپنی جان بچانے کی کوشش نہیں کی۔ مجھے ہمیشہ دوسروں کی جانوں کی فکر ہوتی ہے…میں جانتا ہوں، وہ تو میں تم سے مذاق کررہا تھا… میں اس وقت مذاق کے موڈ میں نہیں ہوں۔ مجھے تمہاری سنجیدگی کی ضرورت ہے۔
تم ایک طرف میری حب الوطنی کا مذاق بھی اڑاتے ہو اور مجھ سے پاکستان کے مسائل کا حل بھی پوچھتے ہو۔
دراصل جس کام میں تمہارا کوئی ذاتی نقصان نہ ہو، تم اسی معاملے میں صحیح مشورہ دیتے ہو۔ ویسے بھی تمہیں امریکہ میں رہتے ہوئے بیس سال ہو چکے ہیں، تم ان کی حکومت کے طریق کار اور ان سے معاملات طے کرنے کی تکنیک سے واقف ہو۔ چنانچہ تمہارے تجربے اور تمہارے علم و دانش سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میں ان مسائل کے حوالے سے تمہارا مشورہ چاہتا ہوں جن مسائل کا بالواسطہ یا بلاواسطہ تعلق امریکہ سے ہے۔
اب تم صحیح ٹریک پر آئے ہو۔ میرے نزدیک مسئلے کا حل امریکہ کے پاس نہیں خود ہمارے اپنے پاس ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم امریکہ کی مکمل طور پر چھٹی کرا دیں۔ اس کیلئے ہمیں اپنا کشکول توڑنا پڑے گا۔ اس کے بعد ہی پاکستانی قوم صحیح معنوں میں ایک قوم بن سکے گی۔ مگر اس کیلئے حکمرانوں ہی کو نہیں پوری قوم کوبہت زیادہ قربانیاں دینا پڑیں گی۔ پرتعیش زندگی کی جگہ سادگی اپنانا پڑے گی۔ اپنے وسائل کی منصفانہ تقسیم کے عمل سے گزرنا ہوگا۔ آزاد عدلیہ کے ذریعے لوگوں کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی ضروری ہوگی چار وقت کی بجائے ایک وقت کا کھانا کھانا ہوگا ۔صرف یہی نہیں بلکہ…. ۔
مگر یہ جو سب کچھ تم بتا رہے ہو اس کی زد میں غریب عوام کہاں آئیں گے وہ تو پہلے ہی اسی طرح کی زندگی گزار رہے ہیں۔ یہ سب قربانیاں تو تم مڈل کلاس اور اپر کلاس کے لوگوں سے مانگ رہے ہو۔
تم صحیح سمجھے ہو۔ انہی کی قربانیوں سے ملک بچ سکتا ہے۔…تم کیا مجھے بھی بسوں میں سفر کرنا پڑے گا۔ …ہاں۔…مجھے اپنے بچے ایچی سن کالج سے اٹھا کر کارپوریشن کے اسکول میں داخل کرانا پڑیں گے؟
ہاں، یہ تو کرنا پڑے گا۔…تو کیا موسم گرما ہمیں پاکستان ہی میں گزارنا پڑیگا۔…ظاہر ہے۔… تمہارے مشورے پر عمل کرنے سے مجھے اپنے گھر کے اے سی بھی اتارنا ہوں گے اور کروڑوں دوسرے عوام کی طرح لوڈ شیڈنگ کا عذاب سہنا ہوگا؟…ہاں، اس وقت کیلئے یہ سب کچھ کرنا ہو گا جب تک ہم مسائل پر قابو نہیں پا لیتے…اگر ہم یہ سب کچھ نہیں کرتے تو کیا ہو گا؟…وہی ہو گا جو اب ہو رہا ہے اور آگے چل کر اس نے مزید ہولناک صورت اختیار کرنا ہے… واقعی؟…ہاں، میں صحیح کہہ رہا ہوں۔
یار وہ تم کچھ دیر پہلے میرے لئے امریکی شہریت کے حصول کی بابت کچھ کہہ رہے تھے۔ میں پاکستان سے شدید محبت کرتا ہوں مگر یہ محبت پاکستان سے باہر رہ کر بھی تو کی جا سکتی ہے…پھر بتائو مجھے امریکہ کا گرین کارڈ کب تک مل سکے گا؟۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:ترے ’دعوے‘ پر جیے ہم تو یہ جان جھوٹ جانا
Next Article امتیاز عالم کا کالم:متنازع انتخابات کے بعد حکومتی تشکیل کا معمہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.