Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جولائی 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی
  • کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی
  • جہانیاں : معروف عالم ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران دل کا دورہ : ملتان میں زیرِ علاج
  • زار سے ضمیر تک ۔۔روسی ناول کا اردو بیانیہ : محمد عمران کا کتاب کالم
  • قصّہ کلکتہ میں گذاری ایک مایوس رات کا : نصرت جاوید کا کالم
  • ژوب: کوئٹہ سے پشاور جانے والی بس کھائی میں گر گئی، 40 افراد ہلاک
  • ایران کے رہبرِ اعلی سید علی خامنہ ای کی تدفین کی سات روزہ تقریبات شروع
  • پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»اسلام آباد»پاکستان اور آئی ایم ایف اتفاق رائے پیدا کرنے میں ناکام، مشن کے قیام میں ایک دن کی توسیع
اسلام آباد

پاکستان اور آئی ایم ایف اتفاق رائے پیدا کرنے میں ناکام، مشن کے قیام میں ایک دن کی توسیع

ایڈیٹرمارچ 19, 20241 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف ابھی تک اسٹاف لیول معاہدے پر اتفاق رائے پر نہیں پہنچ پائے ہیں، یہ اتفاق رائے دوسرے جائزے کی تکمیل اور 1.1 ارب ڈالر کی تیسری قسط کے اجزا کےلیے ضروری ہے چنانچہ آئی ایم ایف کے مشن نے اسلام آباد میں اپنا قیام مزید ایک دن کےلیے بڑھا دیا ہے۔
آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ کرنے سے پہلے جاری معاملات بشمول یکم جولائی 2024 سے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے اور ایندھن کی قیمتوں میں ردوبدل پر وزیراعظم شہبازشریف سمیت اعلیٰ سطح کی یقین دہانیوں کا خواہاں ہے۔
صوبوں نے 600 ارب روپے سرپلس ریونیو پیدا کرنے پر اتفاق کیا ہے لیکن یہ معاملہ ابھی تک مسائل کا شکار رہا ہے کیونکہ ایم ای ایف پی کو حتمی شکل دینے کے لیے اس میں ردوبدل متوقع ہے تاکہ اس پر اتفاق رائے پیدا کیاجاسکے۔
ایک معاملہ اور بھی ہے اور وہ یہ کہ آئی ایم ایف پرچون فروشوں کے حوالے سے اسکیم کا اعلان بھی چاہتا ہے لیکن ایف بی آر مہمان ٹیم کو اس امر پر قائل کرنے کی کوشش کررہا ہے کہ یہ اسکیم آئندہ بجٹ میں لانچ کی جائے کیونکہ اس کے لیے کوششیں تو بہت کرنا ہوں گی جبکہ مجموعی آمدن پر اس کا کوئی زیادہ مثبت اثر نہیں آئے گا۔
ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے میں پرچون فروشی کے حوالے سے اس اسکیم کو کیسے ایڈجسٹ کرتا ہے جس 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ پروگرام کے تحت 1.1 ارب ڈالر کی تیسری اور آخری قسط کا اجرا ہوسکے۔
آئی ایم ایف نے ماہانہ ریونیو اکٹھا کرنے کے ہدف کے حوالے سے اس توقع کا اظہار کرتے ہوئے ردوبدل کرلیا ہے کہ ایف بی آر 30 جون 2024 تک بالآخر 9415 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرنے کا ہدف حاصل کرلے گا۔ پاکستان آئی ایم ایف کے مہمان مشن کو توسیع شدہ فنڈ سہولت ( ای ایف ایف ) کے تحت ایک اور طویل مدتی بیل آؤٹ پیکج کے حصول کے حوالے سے اپنے ارادوں سے بھی آگاہ کر سکتا ہے۔
فی الوقت یہ تجویز زبانی ہوگی اور امکان ہے کہ آئی ایم ایف ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس جو 15 تا 20 اپریل کو سالانہ اجلاس کے موقع پر رسمی درخواست کی جائے گی۔ پاکستانی وفد کی سربراہی وزیر خزانہ کرینگے اور سرکاری وفد 17 سے 20 اپریل تک اس میں شرکت کےلیے جائے گا۔
منگل کو متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے ساتھ کوئی اجلاس شیڈول نہیں ہے لیکن ایک مسودہ یاداشت برائے مالیاتی اور اقتصادی پالیسی ( ایم ای ای پی) وزارت خزانہ کے ساتھ زیر بحث آئے گا اور اسے حتمی شکل دی جائے گی۔
ایک اعلیٰ عہدیدار نے دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ٹائم فریم دونوں فریقین کو اسٹاف لیول معاہدے کیلیے مذاکرات کو مزید کھینچنے کی اجازت نہیں دیتا کیونکہ اسٹینڈ بائی ایگر یمنٹ 12 اپریل کو ختم ہوجائے گا۔
ایف بی آر کا ماہانہ ٹیکس جمع کرنے کے ہدف کےلیے ایف بی آر کو مارچ 2024 تک 879 ارب روپے جمع کرنا ہوں گے جب کہ دوسری سہ ماہی اپریل تا جون میں ایف بی آر کو 2707 ارب روپے ٹیکس جمع کرنا ہوگا تاکہ مطلوبہ آمدن کا ہدف 9415 ارب روپے حاصل کیاجاسکے۔
ایف بی آر نے تاحال 5829 ارب روپے رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ ( جولائی تا فروری ) جمع کیے ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ایف بی آر نے مزید فنڈز جاری کیے ہیں چنانچہ یہ جون 2024 تک ریونیو جمع کرنےکے ہدف کا حصول بہت چیلنجنگ ہوجائے گا اور 9415ارب بہت بڑا ہدف ثابت ہوگا۔
اس نمائندے نے وزارت خزانہ کو سوالات بھجوائے ہیں جو کہ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کے حوالے سے تھے لیکن رپورٹ فائل کرنے تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
(بشکریہ: جیو نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپنجاب: سینیٹ کی 12 خالی نشستوں کیلئے 14 امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل
Next Article وادی کوئٹہ، نوشکی اور چاغی سمیت پاک ایران سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی

جولائی 4, 2026

کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی

جولائی 3, 2026

جہانیاں : معروف عالم ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران دل کا دورہ : ملتان میں زیرِ علاج

جولائی 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی جولائی 4, 2026
  • کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی جولائی 3, 2026
  • جہانیاں : معروف عالم ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران دل کا دورہ : ملتان میں زیرِ علاج جولائی 3, 2026
  • زار سے ضمیر تک ۔۔روسی ناول کا اردو بیانیہ : محمد عمران کا کتاب کالم جولائی 3, 2026
  • قصّہ کلکتہ میں گذاری ایک مایوس رات کا : نصرت جاوید کا کالم جولائی 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.