Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»سید مجاہد علی کا تجزیہ : اسرائیل کا انتقام ، ایران کا انکار
تازہ ترین

سید مجاہد علی کا تجزیہ : اسرائیل کا انتقام ، ایران کا انکار

ایڈیٹراپریل 20, 202421 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
map iran israel
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسرائیل کی طرف سے ایران کے شہر اصفہان پر ڈرون و میزائل حملے کے بعد بظاہر مشرق وسطیٰ میں کسی بڑے تصادم کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کی حکومت اپنی ان کوششوں میں کامیاب دکھائی دیتی ہے کہ ایران اور اسرائیل ایک دوسرے پر حملوں کے جنون میں وسیع علاقائی جنگ کا سبب نہ بنیں۔ البتہ ان حملوں سے اسرائیل میں نیتن یاہو کی حکومت اپنے انتہا پسند عناصر کو یہ باور کروانے میں کامیاب رہے گی کہ اس نے 14 اپریل کو ہونے والے ایرانی حملے کا بدلہ لے لیا ہے۔
اسرائیل نے ایران پر حملے کی تصدیق نہیں کی اور نہ ہی امریکہ نے اس بارے میں سرکاری طور سے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر میزائل و ڈرون حملہ کیا ہے۔ لیکن امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت نے امریکہ کو اس حملہ کے بارے میں قبل از وقت مطلع کردیا تھا۔ حملہ کی نوعیت اور ایران کی طرف سے اس وقوعہ کی سنسنی خیزی سے انکار کے سبب مبصرین یہ نتیجہ اخذ کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ امریکہ، اسرائیل اور ایران دونوں کو عقل کے ناخن لینے پر آمادہ کرنے میں کامیاب ہؤا ہے۔ اس سے پہلے اتوار کے روز ایران نے تین سو کے لگ بھگ ڈرون اور میزائل اسرائیل پر داغے تھے۔ البتہ اس بارے میں ایرانی حکومت نے ہمسایہ ممالک کے علاوہ امریکہ کو بھی مطلع کردیا تھا۔ سرکاری مؤقف سے قطع نظر پیش از وقت اطلاع فراہم کرنے ہی کا نتیجہ تھا کہ اسرائیل نے امریکہ اور اپنے دیگر حلیف ممالک کی مدد سے تمام ایرانی ڈرون و میزائل مار گرائے تھے۔ بلکہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ان میں سے بہت ہی کم تعداد میں میزائل اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہوسکے تھے۔ ان میں سے بیشتر کو اردن یا عراق کی فضا میں ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔ اسرائیلی ائر ڈیفنس کے علاوہ امریکہ، برطانیہ ، فرانس اور اردن کی فضائیہ نے ایرانی حملے کو ناکام بنانے میں کردار ادا کیا تھا۔
اب اسرائیلی جوابی کارروائی اور اس پر ایرانی ردعمل کی روشنی میں یہ قیاس کرنا مشکل نہیں ہونا چاہئے کہ جیسے ایرانی حملہ محض سیاسی شعبدہ بازی تھا تاکہ تہران کی حکومت اپنے عوام کو مطمئن کرسکے اور سیاسی طور سے اسرائیل کو چیلنج کرنے کا دعویٰ کرسکے تاکہ وہ خود کو مشرق وسطیٰ میں ایک بڑی اور مؤثر طاقت کے طور پر تسلیم کرواسکے۔ اسرائیل جواب کی بھی وہی حیثیت ہے۔ ایران نے کبھی بھی اسرائیل کو نقصان پہنچانے کا ہدف متعین نہیں کیا تھا۔ اسی لیے اس معاملہ پر امریکہ کے ساتھ سفارتی مواصلت کھلی رکھی گئی تھی۔ تہران اور تل ابیب براستہ واشنگٹن ایک دوسرے کو اپنی ’سیاسی ‘ مجبوریوں سے آگاہ کرتے ہوئے کسی ایسے منصوبے پر ’متفق ‘ تھے جس کا شور شرابا تو بہت ہو لیکن عملی طور سے کوئی نقصان نہ پہنچے۔
ایران نے اپنے طور پر یہ دھاک بٹھانے کی کوشش کی کہ وہ اسرائیل کو چیلنج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اگر اس کے مفادات کو نقصان پہنچے گا تو وہ بھی براہ راست اسرائیل کو ذمہ دار سمجھتے ہوئے اس سے جواب طلب کرے گا۔ ایران کے روحانی لیڈر آیت اللہ سید علی خامنائی نے واضح کیا تھا کہ ’اسرائیل کو سزا ملنی چاہئے اور یہ سزا مل کررہے گی‘۔ البتہ پوری دنیا نے یہ تماشہ دیکھا کہ ایران کا وار نشانے پر بعد میں پہنچا البتہ اس کے بارے میں خود اسرائیلی ذرائع پہلے سے اعلان کرنے لگے تھے کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ اس کے برعکس اسرائیل نے اس حملے کو مکمل طور سے ناکام بناکر پوری دنیا اور خاص طور سے اپنے تمام ہمسایہ ممالک کو یہ واضح پیغام دینے میں کامیابی حاصل کی کہ وہ جدید ترین اسلحہ اور ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ اور کسی بھی چھوٹے یا بڑے حملہ کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسی طرح امریکہ نے دیگر حلیف ممالک کے ساتھ مل کر اسرائیل کو ’ناقابل تسخیر‘ بنانے اور اس کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کا مظاہرہ کیا۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان میزائل پھینکنے کے اس ’مقابلہ‘ کو زیادہ سے ایک فوجی مشق کہا جاسکتا ہے جس میں دو دوست ممالک کی بجائے دو ’دشمن‘ ممالک نے حصہ لیا اور ایک دوسرے کی دفاعی یا عسکری قوت کو آزمانے کی بجائے اس ’تصادم‘ سے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔
اسرائیل وزیر اعظم نیتن یاہو گزشتہ چند دنوں کے دوران اس بات کا اعادہ کرتے رہے ہیں کہ اسرائیل کو نقصان پہچانے والوں کو نقصان پہنچایا جائے گا۔ اسرائیل ہمیشہ سے اپنے خلاف کسی بھی ’جارحیت‘ کا کئی گنا بدلہ لینے پر یقین رکھتا ہے۔ لیکن سینکڑوں ڈرون اور میزائل حملے کا جواب محض چند ڈرونز یا میزائلوں سے دیا گیا ہے۔ یہ وہی حکمت عملی ہے جو ایران نے بھی اختیار کی تھی۔ اس نے بظاہر دمشق میں اپنے قونصل خانے میں متعدد فوجی افسروں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل سے انتقام لینے کا اعلان کیا تھا لیکن اس حملہ کا اہتمام یوں کیا گیا کہ نہ تو اس کی وجہ سے تنازعہ میں اضافہ ہو اور نہ ہی کسی بڑی جنگ کا اندیشہ پیدا ہو۔ یہ ایک لحاظ سے اطمینان بخش ہے کہ ایران اور اسرائیل جنگ سے گریز کی حکمت عملی پر گامزن ہیں لیکن خطے کے علاوہ ایران اور اسرائیل کے عوام کے لیے یہ پہلو تشویش کا سبب ہونا چاہئے کہ یہ دونوں سخت گیر حکومتیں کیسے ایک دوسرے کے ساتھ دشمنی کو اپنے ہی عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے استعمال کررہی ہیں۔ ایران پر اسرائیل کے جوابی حملے سے اب تہران اور تل ابیب کی حکومتوں کے سیاسی عزائم مزید واضح ہوئے ہیں۔
ایران نے اتوار کو اسرائیل پر حملہ کرتے ہوئے اپنے درجن بھر فوجی افسروں کا انتقام لینے کا اعلان کیا تھا لیکن سینکڑوں ڈرون اور میزائل ضائع کرنے کے باوجود اس حملہ میں صرف ایک بچہ زخمی ہونے کی اطلاع آئی تھی۔ اگرچہ اس وقت بھی ایرانی میڈیا کے ذریعے عوام کو یہی بتایا گیا جیسے ایرانی حملے نے اسرائیلی عسکری صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا گیاہے۔ بعینہ اب اصفہان پر اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی حکام اس کی نوعیت، سنگینی اور حقیقی صورت حال کے بارے میں معلومات فراہم کرنے یا اسے کسی غیر ملکی طاقت کا حملہ تسلیم کرنے سے انکار کررہے ہیں۔ ایرانی حکام نے قیاس ظاہر کیا ہے کہ یہ ملک کے اندر سے ہی اڑائے گئے تین چھوٹے ڈرون تھے جنہیں فوری طور سے گرا لیا گیا تھا۔ 14 اپریل کو اسرائیل پر ناکام حملہ کے فوری بعد تہران نے واضح اعلان کیا تھا کہ ہم نے اپنا حساب برابر کرلیا ۔ اب ہماری اسرائیل کے ساتھ کوئی ’لڑائی‘ نہیں۔ البتہ اگر اس کے جواب میں کوئی کارروائی کی گئی تو اس کا پوری شدت سے جواب دیا جائے گا۔ اب اسرائیلی حملے کے بعد اس کے وقوع پزیر ہونے سے ہی انکار کیا جارہا ہے اور ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ ایران جوابی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتا۔ اس طرح تنازعہ ختم کرنے کا اشارہ ے دیا گیا ہے۔
عام طور سے کوئی بھی ملک اگر کسی دشمن کو نشانہ بناتا ہے تو اسے بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔ تاکہ ایک تو دشمن پر دھاک بیٹھ جائے اور دوسرے اپنے عوام کے جوش و خروش میں اضافہ کیا جائے۔ لیکن حیرت انگیز طور پر اسرائیل نے پانچ روز تک انتقام لینے کا شور مچانے کے بعد بالآخر جب ایران سے ’بدلہ‘ لینے کا اقدام کیا تو کسی بھی سرکاری سطح پر اس کا اعلان کرنے سے گریز کیا گیا۔ حتی کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی اس حوالے سے تصدیق کرنے سے انکار کیا ۔ رپورٹروں کے بار بار استفسار پر ان کا ایک ہی جواب تھاکہ امریکہ کسی جارحیت کا حصہ نہیں ہے اور جی سیون کے فیصلے کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کروانے کے لیے سفارتی کوششیں کررہا ہے۔ اسرائیل اور اس کے سرپرست امریکہ کی یہ خاموشی اور جوابی حملے کو قومی اعزاز ماننے سے گریز بلاوجہ نہیں ہوسکتا۔
البتہ ایران اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی اس ’نورا کشتی‘ کے حوالے سے چند پہلوؤں کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ ان میں سے اہم یہ ہے کہ تہران اور تل ابیب دونوں جگہ شدت پسند عناصر حکمران ہیں جن کے قول و فعل پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا۔ اسی لیے اس وقت تک مشرق وسطی میں کسی بڑی جنگ کے خطرے کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا جب تک فریقین کے درمیان سلسلہ جنبانی شروع نہ ہو اور اسرائیل علاقے کا مانیٹر بننے کی حکمت عملی ترک نہ کرے۔ اس کے علاوہ جب تک غزہ اور فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ نہیں ہوتا اور اسرائیل دو ریاستی حل کو مان کر فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے فلسطینی نمائیندوں سے باقاعدہ سنجیدہ بات چیت کا آغاز نہیں کرتا ، اس وقت تک ہر سفارتی کوشش یا ضمانت ناکام رہے گی۔ اور ایک معمولی چنگاری کسی بھی وقت بڑے تصادم کی صورت اختیار کرسکتی ہے۔
امریکہ ایک طرف مسلسل فلسطینی ریاست کے قیام کو ہی مسئلہ کا واحد حل قرار دیتا ہے اور واشنگٹن کا دعویٰ ہے کہ وہ اسرائیل کو یہ حقیقت تسلیم کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن دوسری طرف آج ہی سلامتی کونسل میں امریکہ نے ایک بار پھر فلسطین کو اقوام عالم کا باقاعدہ رکن تسلیم کرنے کی قرارداد ویٹو کردی ۔حالانکہ اسے باقی سب ارکان کی حمایت حاصل تھی۔ اسرائیل کے حوالے سے یہی امریکی تضاد درحقیقت مشرق وسطی کو ایک خطرناک خطہ بنا رہا ہے جہاں رونما ہونے والا معمولی واقعہ عالمی امن کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
اس حوالے سے اس پہلو کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ اسرائیل پر ایرانی حملے کو خواہ کتنا ہی ناکام یا ملی بھگت کا نتیجہ قرار دیاجائے لیکن اسرائیل کے لوگوں کو یہ پیغام بہرصورت پہنچا ہے کہ اسرائیل ’ناقابل تسخیر‘ نہیں ہے بلکہ کسی بڑے یا حقیقی تصادم کی صورت میں تمام تر عسکری صلاحیت اور بڑی طاقتوں کی مدد کے باوجود اسرائیلی شہریوں کو اپنے خون سے اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔ گزشتہ سال 7 اکتوبر کو حماس کے حملے سے یہ حقیقت دستاویزی شکل اختیار رکرچکی ہے۔ ایرانی حملے نے اس پر مہرتصدیق ثبت کی ہے۔ اب اسرائیلی عوام کو اپنے لیڈروں پر زور دینا ہے کہ انہیں اسی وقت امن نصیب ہوگا جب فلسطینی شہریوں کو انصاف فراہم کیا جائے گا اور ان کے انسانی حقوق تسلیم کیے جائیں گے۔دوسری طرف اسرائیل نے ایران پر جو محدود ڈرون و میزائل حملہ کیا ہے، اس کے لئے اصفہان کو چنا گیا تھا۔ یہ حملے اصفہان کے ہوائی اڈے اور ایک فوجی مرکز کے قریب ہوئے تھے۔ اصفہان ہی میں ایران کی جوہری تنصیبات ہیں جن کے بارے میں اسرائیل ہمیشہ شکوک شبہات کا اظہار کرتا رہا ہے۔ اب اس شہر میں اہداف کو نشانہ بنا کر اسرائیل نے واضح کیا ہے کہ کسی ’حقیقی تنازعہ‘ کی صورت میں وہ ایران کے جوہری پروگرام کو براہ راست نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایرانی حکومت اس حملہ کی اہمیت کو خواہ کتنا ہی غیر اہم بتانے کی کوشش کرے لیکن تہران تک اسرائیلی عزائم اور صلاحیت کے بارے میں واضح اشارہ پہنچا دیا گیا ہے۔
اسرائیل اور ایران میں شدت پسند اور عوام دشمن حکومتیں اپنی سیاسی بقا کے لیے کوئی بھی احمقانہ اور خطرناک اقدام کرسکتی ہیں۔ فلسطینی عوام کے ساتھ ایرانی عوام کے حقوق بحال کیے بغیر ان دونوں ملکوں سے ذمہ دارانہ رویہ کی امید کرنا عبث ہوگا۔
( بشکریہ : کاروان ۔۔ ناروے )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اسرائیلی حملہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپارلیمنٹ کی مسجد سے 20 نمازیوں کے جوتے چوری ہو گئے
Next Article آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

رات دن میں بدل گئی : تہران کے لوگوں کی رات کیسی گُزری؟

مارچ 8, 2026

اسرائیلی فوج کا تہران میں صدارتی بیورو اور سلامتی کونسل کی عمارت پر حملہ، عبوری وزیردفاع سمیت شہدا کی تعداد 787 ہوگئی

مارچ 3, 2026

مشرق وسطی ایک نئی جنگ اور بحران کے دہانے پر : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مارچ 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے اپریل 28, 2026
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم اپریل 28, 2026
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.