ملک بھر کی طرح ملتان سمیت پورے جنوبی پنجاب میں کل 17جون کو عید الاضحٰٰی مذہبی جوش و خروش اور قربانی کے جذبے کے ساتھ منائی جائے گی ۔ضلع ملتان میں مختلف عید گاہوں ،مساجد ،دینی مدارس اور کھلے میدانوں میں 894مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوں گے جن میں سے 117مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہےان اجتماعات میں علمائےکرام قربانی کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔ضلعی انتظامیہ اور ملتان پولیس نے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ملتان پولیس نے عید کے لیے سکیورٹی پلان جاری کردیا ہےعید کے روز 2200سے زیادہ پولیس افسر اور جوان فرائض سرانجام دیں گے۔ اس کے علاوہ ڈولفن فورس ،محافظ اسکواڈ اور ایلیٹ فورس کے چاک و چوبند دستے شہر میں گشت کریں گے۔سی پی او ملتان سکیورٹی کی خود نگرانی کریں گے۔
فیس بک کمینٹ

