Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جولائی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی
  • ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز
  • لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان
  • میرے گھر میں فرشتے نہیں آتے : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں : عمار مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»رضی الدین رضی کا اختصاریہ : سرور نغمی کی زندگی کا گوشوارہ اور پر سوز نغمہ
اختصاریئے

رضی الدین رضی کا اختصاریہ : سرور نغمی کی زندگی کا گوشوارہ اور پر سوز نغمہ

ایڈیٹرجولائی 21, 202413 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سرور نغمی صاحب کے ساتھ میری سنگت تو نہیں تھی لیکن میں انہیں 1980کے عشرے سے جانتا تھا ۔ان کا تعارف برادرم شفیق آصف کی معرفت ہوا اور شفیق جب تک ملتان رہے سرور نغمی باقاعدگی سے ادبی محفلوں میں شریک ہوتے رہے ۔ مجھے یاد ہے انہوں نے شفیق کے ساتھ مل کر’’ ندرت ‘‘ نامی رسالہ بھی شائع کیا تھا ۔ ان کی آواز خوبصورت تھی ریڈیو ملتان پر کمپئیرنگ بھی کرتے رہے ۔ کوئی ایک برس قبل وہ مجھے ٹی ہاوس میں ملے تھے ۔ مالی حالات ان کے کبھی بھی بہتر نہیں رہے تھے ۔ لیکن میں نے انہیں کبھی اس حوالے سے بات کرتے نہیں دیکھا ۔ نہ انہوں نے کبھی کسی کے سامنے دست سوال دراز کیا نہ اپنے حالات کا رونا رویا اور نہ کبھی کسی ادارے سے مالی امداد کے لیے کہا ۔ دوستوں نے اس سلسلے میں اگر اپنے طور پر کوئی کاوش کی ہو تو وہ میرے علم میں نہیں ۔ ادبی محافل میں وہ باقاعدگی سے شریک ہوتے تھے ۔ وہ ان لوگوں میں سے تھے جو اس جہان میں بس اپنے حصے کے دکھ جھیلنے آتے ہیں ۔ اور پھر رخصت ہو جاتے ہیں ۔
ان کے بارے میں شفیق آصف اورچند دوسرے دوستوں کی مختصر تعزیتی تحریریں فیس بک پر آپ کی نظر سے بھی گزری ہوں گی جس میں انہیں بہت بڑا براڈ کاسٹر اورلکھاری کہاگیاہے انہی تحریروں سے معلوم ہوا کہ چند برس قبل ان کی اہلیہ بھی انتقال کرگئی تھیں ۔ان کے پسماندگان میں تین بیٹے اورچار بیٹیاں شامل ہیں ۔سرور نغمی کے بہنوئی افضل چوہان بھی معروف شاعرہیں ان کے بھانجے شکیل عادل شعر وادب سے وابستہ ہیں ۔جب تک ان کے انتقال کی خبریں دوستوں تک پہنچیں انہیں منظور آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کیاجاچکاتھا۔
افسوس اس بات پرہے کہ ہمارے سامنے ہمارے بہت سے پیارے اسی کسمپرسی میں رخصت ہوتے ہیں ہم ان کی یاد میں چند سطور درج کرکے جنازے میں شریک نہ ہونے کی تلافی بھی کرتے ہیں لیکن پھر پلٹ کر ان کے اہل خانہ کی جانب نہیں دیکھتے کہ وہ باقی زندگی کیسے گزاریں گے ؟ ۔ کہنے کو یہاں ادب کے نام پربہت سی تنظیمیں اورادارے قائم ہیں لیکن عملی صورت حال یہ ہے کہ ایسے موقع پرہر طرف خاموشی ہی نظر آتی ہے ۔کیاادب کے نام پرقائم ہونے والے ادارے کوئی ایسا نظام وضع نہیں کرسکتے کہ سرور نغمی جیسے لوگ جیتے جی مرنے سے بچ جائیں یاکم از کم ان کے بعد ان کے اہلخانہ کی باعزت کفالت ممکن ہو ۔سرور نغمی کی شاعری کے بارے میں بات اس لیے نہیں کروں گا کہ ان کا مکمل کلام میرے سامنے نہیں اور اب ان کے شعری مجموعے کی اشاعت کا بھی کوئی امکان نہیں ۔ مجھے تو بس یہ معلوم ہے کہ نغمی کی زندگی ایک دکھ بھرے نغمے کی طرح تھی ۔ یکم جولائی2024 کو جب نئے مالی سال کے گوشوارے مرتب کیے جا رہے تھے نغمی کی زندگی کا پرسوز نغمہ ہی ہمیشہ کے لیے خاموش نہیں ہوا ان کے جیون کا گوشوارہ بھی اختتام پذیر ہو گیا ۔ ان کےچنداشعار آپ کی نذر کرتاہوں

کچھ ایسا جستجو کا چلن پاش پاش ہے
رہرو کو سنگِ میل نہ درکی تلاش ہے

آندھیوں سے بستیوں کے لوگ جب ڈرنے لگے
ہم منڈیروں پر چراغِ آرزو دھرنے لگے
ہم نے پہلے وار میں دشمن کو پسپا کر دیا
بعد ازاں ہم لوگ اپنے آپ سے ہرنے لگے

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ملتان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآمنہ مفتی کا کالم : لاہور کی برسات
Next Article کرن خان کا کالم :مصنوعی ذہانت ، دوست یا دشمن ؟ ( دوسرا اور آخری حصہ )
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیر سپاہی ، ملتان کی کہانیاں اور رضی الدین رضی کی سوانح عمری : کلثوم رفیق کا کتاب کالم

مئی 26, 2026

ارشد حسین ارشد ، مخدوم سجاد قریشی اور کھولتے دودھ کا کڑاہا : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 15, 2026

ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا

مئی 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 2, 2026
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی جولائی 2, 2026
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج جولائی 1, 2026
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 1, 2026
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی جون 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.