Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»عطا ء الحق قاسمی کا کالم : ایک تھے، ایک ہیں حکیم صاحب!
تازہ ترین

عطا ء الحق قاسمی کا کالم : ایک تھے، ایک ہیں حکیم صاحب!

ایڈیٹرستمبر 20, 202418 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور میں ایک ہومیو پیتھک ڈاکٹر ہوتے تھے جن کی بڑی شہرت تھی، موصوف نے اپنے کلینک میں فیس مشورہ پانچ ہزار روپے لکھ کر لگائی ہوئی تھی اور اس 5000کے کئی صفر اکثر شوشا ہی کیلئے استعمال ہوتے تھے۔ ڈاکٹر صاحب نے اپنی نیم پلیٹ پر ماہر امراض مزمنہ لکھوایا ہوا تھا چنانچہ وہ چھوٹے موٹے مرض کا علاج نہیں کرتے تھے بلکہ صرف دیرینہ اور موذی قسم کے امراض ہی کو قابلِ توجہ گردانتے تھے چنانچہ اگر ان کے پاس کوئی نزلہ زکام کا مریض آتا تو وہ پہلے اسے ٹی بی کے مرض میں مبتلا کرتے اور پھر اس کا علاج کرتے۔ معمولی کھانسی والے کو پہلے دمہ کراتے اور پھر اس کی طرف متوجہ ہوتے اور یہ بات قابلِ فہم بھی تھی کیونکہ اگر ماہرِ امراض چھوٹی موٹی بیماریوں میں الجھ کر رہ جاتا تو اس سے بڑی بڑی بیماریوں کی حق تلفی ہوتی تھی۔ ایک دفعہ ایک نوجوان ان کے پاس آیا جس کے گالوں پر معمولی کیل مہاسے تھے جو آغازِ جوانی میں ہوتے ہی ہیں۔ اس نے کہا ڈاکٹر صاحب میری منگنی ہو گئی ہے، اگلے مہینے میری شادی ہے، میں چاہتا ہوں شادی سے پہلے میرا چہرہ صاف ہو جائے۔
ڈاکٹر صاحب نے اسے ایک دوا دی اور کہا بیس من پانی میں اس کا ایک قطرہ ڈال کر اس میں سے ایک گھونٹ پانی پیو اور مجھے بتائو۔ نوجوان نے فائر بریگیڈ والوں سے بیس من پانی اکٹھا کیا، اس میں ایک قطرہ دوا کا ڈال کر اس میں سے ایک گھونٹ پانی پیا، جس کے تھوڑی دیر بعد اس کے سارے جسم پر چہرے سمیت موٹے موٹے دانے نکل آئے، وہ نوجوان گھبراہٹ کے عالم میں ڈاکٹر صاحب کی طرف دوڑا، ڈاکٹر صاحب نے اس کی یہ حالت دیکھی تو خوشی سے ان کا چہرہ کھل اٹھا کہ اب علاج کا مزہ آئے گا، چنانچہ ماہر امراضِ مزمنہ نے اس کا علاج شروع کیا جو تین سال تک جاری رہا، اس دوران نوجوان کی منگنی ٹوٹ گئی، تین برسوں میں دانے تو ختم ہو گئے لیکن اس کے بعد وہ جوان کلینک میں آتا تھا مگر کچھ شرمندہ شرمندہ سا لگتا تھا۔ وہ ڈاکٹر صاحب سے علیحدگی میں مشورہ کرتا اور علیحدگی ہی میں دوا لے کر پچھلے دروازے سے نکل جاتا۔ اس نوجوان کی شادی ایک اور جگہ ہو گئی مگر شادی کے تیسرے دن لڑکی اس سے طلاق لے کر اپنے گھر واپس چلی گئی۔ یہ سارا واقعہ میں نے اس لئے بیان کیا ہے کہ ہمارے ہاں جو ماہر ہوتے ہیں وہ سب ماہر امراضِ مزمنہ ہوتے ہیں۔ قوم ان کے آنے سے پہلے اگر نزلہ زکام میں مبتلا ہوتی ہے تو وہ اسے ٹی بی کے مرض میں مبتلا کرکے اس کا علاج شروع کر دیتے ہیں، اگر قوم کے گلے میں ہلکی سی خراش ہے جو کھانسی کا سبب بن رہی ہے تو یہ اسے دمے کا مرض بنا دیتے ہیں، اگر قوم کے چہرے پر کیل مہاسے ہیں جو آغاز جوانی میں ہوتے ہیں تو یہ اسے لمبے چکر میں ڈالتے ہیں جس کے نتیجے میں اس کا سارا جسم داغ داغ ہو جاتا ہے۔ اس کے بعد اس کا علاج شروع کرتے ہیں اور تین سال میں یہ دانے تو ٹھیک ہو جاتے ہیں لیکن قوم ’’سستی، کمزوری‘‘ کے مرض میں مبتلا ہو جانے سے کسی کام کی نہیں رہتی اور دوست ملکوں سے اس کے رشتے ناتے بھی ٹوٹ جاتے ہیں۔
پاکستان کے اولین ’’ماہر امراضِ مزمنہ‘‘ ایوب خان تھے جنہوں نے محبِ وطن بنگالیوں میں علیحدگی کے جراثیم انجیکٹ کئے۔ دوسرے ’’ماہر امراض مزمنہ‘‘ یحییٰ خان تھے جنہوں نے مشرقی پاکستان کو کاٹ کر الگ پھینک دیا۔ تیسرے ضیاء الحق تھے جن کی ’’مسیحائی‘‘ کے نتیجے میں ملک فرقہ واریت، ہیروئن اور کلاشنکوف کلچر کی زد میں آیا اور ان کے بعد ہم نے چوتھی ماہر امراض مزمنہ حکومت کا مزا چکھا جس کے نتیجے میں مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی۔ قومی جماعتوں کو سیاست سے آئوٹ کیا گیا چنانچہ ایک بار پھر بہت سی چھوٹی چھوٹی جماعتیں علیحدگی کا پرچم لے کر میدان میں اتر آئیں۔ پاکستانی قوم میں کچھ بےضمیر اور بےحس تلاش کرکے ان سے کام لیا گیا۔ جس قوم میں یہ گائیڈڈ میزائل عام ہو جائیں تو اسے زیر کرنے کیلئے کسی دشمن ملک کو لشکر کشی کی ضرورت نہیں پڑتی یہی گائیڈڈ میزائل وقت آنے پر نئے آقائوں کے بتائے ہوئے ہدف پر جا گرتے ہیں۔ بہرحال یہ بھی کہانی ہے اور بہت دردناک کہانی ہے۔ پاکستان کبھی ایک صحت مند تگڑا ملک ہوتا تھا، ساری دنیا میں اس کی دھاک تھی، لیکن ان دنوں اگر یہ مریض علیحدگی میں کسی امراضِ مزمنہ کے ماہر سے مشورہ کرتا نظر آیا تو اس کی اس ’’سستی، کمزوری‘‘ کا ذمہ دار کون ہوگا؟ یقین جانیں کوئی ایک نہیں، ہم سب ہی۔
اور اب آخر میں نہایت خوبصورت اور مقبول ترین شاعر عباس تابش کی تازہ غزل:
سرجھٹکنا کبھی ہاتھوں کو ہلانا میرا
اچھا لگتا ہے اسے شعر سنانا میرا
یہ چھناکہ تو کئی بار سنا ہے میں نے
یعنی پھر ٹوٹ گیا آئینہ خانہ میرا
میری آواز ہی اس نے مرے منہ پر ماری
کام آیا نہ مرے شور مچانا میرا
ایک کمرے میں مجھے خوف نے سونے نہ دیا
اس نے بدلا ہے کئی بار ٹھکانہ میرا
سانپ تو سانپ ہے اپنے بھی یہی چاہتے ہیں
میرے ہاتھوں سے نہ ہو خرچ خزانہ میرا
میں تو اس خوف سے دشمن پہ نظر رکھتا ہوں
مار ڈالے نہ اسے کوئی دیوانہ میرا
دوستو بیعتِ فاسق نہیں ہوگی مجھ سے
چاہے اس جرم میں کٹ جائے گھرانہ میرا
یہ کرم ہے یہ کرم ہے یہ کرم ہے اس کا
میرے ہوتے ہوئے آیا ہے زمانہ میرا
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عطا ء الحق قاسمی کالم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاجمل سراج : میرا تو پورا زمانہ چلا گیا ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
Next Article کشور ناہید کا کالم : ہم نہ تبلیغ پہ مائل نہ غلو کے قائل
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم

اپریل 28, 2026

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

میرے کالموں میں بے بسی و مایوسی کا اظہار اور حارث خلیق : برملا / نصرت جاوید کا کالم

اپریل 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.