Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»بہاولپور میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی لاشیں برآمد: ’چار سال کی بچی بیڈ کے نیچے سے زندہ ملی‘
اہم خبریں

بہاولپور میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی لاشیں برآمد: ’چار سال کی بچی بیڈ کے نیچے سے زندہ ملی‘

ایڈیٹردسمبر 4, 202433 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
fareed gate bahawalpur
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بہاول پور : پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں منگل کو ایک نجی ہاؤسنگ کالونی میں ایک گھر سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی لاشیں ملی ہیں۔بہاولپور پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں میاں بیوی اور اُن کے تین بچے شامل ہیں جبکہ ایک چار سال کی بچی زندہ ملی ہے۔
مرنے والوں میں 40 سالہ کاشف اور ان کی 36 سالہ اہلیہ سمیت 15 اور 13 برس کے دو بیٹے اور ایک نو سالہ بیٹا بھی شامل ہیں۔منگل کی رات جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل آئی جی کامران خان نے بی بی سی کو بتایا کہ پولیس ابھی اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
واقعے کی اطلاع ایک ہمسائے نے ریسکیو کو دی تاہم پولیس کو منگل کے روز دن دو بج کر 29 منٹ پر خبر ملی جس کے بعد پولیس کے اعلی افسران جائے حادثہ پر پہنچے اور کرائم سین اور فرانزک کی ٹیم کو بھی طلب کر لیا گیا۔
بہاولپور کے تھانہ سمہ سٹہ کے ایس ایچ او اسد مستوئی نے بی بی سی کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے اس واقعے کی ایف آئی آر لواحقین کی مدعیت میں درج کرلی ہے۔ان کے مطابق اس گھر میں صرف چار برس کی ایک چھوٹی بچی زندہ رہ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چھوٹی بچی معمولی زخمی تھی۔
مقتول کاشف کے بھائی خرم کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ منگل کے روز صبح سے ان کا اپنے بھائی سے رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا جس کے بعد خرم نے اپنے بھائی کے ہمسائے اور کاروباری پارٹنر حاجی اقبال بھٹہ کو فون کیا۔ایف آئی آر کے مطابق حاجی اقبال نے خرم کو بتایا کہ دودھ والا اور گھر میں کام کرنے والی بھی دروازہ کھٹکھٹا کر واپس چلے گئے لیکن کسی نے دروازہ نہیں کھولا۔خرم نے پولیس کو بتایا کہ جب وہ اپنے بھائی اور ماموں کے ہمراہ کاشف کے گھر پہنچے تو حاجی اقبال اور پیٹرولنگ اہلکار گھر کے باہر موجود تھے۔
ایف آئی آر میں خرم کا کہنا ہے کہ جب وہ دیگر افراد کے ہمراہ گھر کے اندر داخل ہوئے تو ’بیڈروم میں ان کے بھائی، بھابھی اور ان کے تین بچوں کی خون میں لت پت لاشیں موجود تھیں جبکہ ان کی چار سالہ بھتیجی بے ہوشی کی حالت میں بیڈ کے نیچے سے ملی۔‘خرم کے مطابق ’کاشف، ان کی بیوی اور دو بچوں کے سروں پر گولی کے نشانات تھے جبکہ نو سالہ عبدالوہاب کا گلہ گھونٹنے کے نشانات بھی نظر آئے۔‘
پولیس نے رات گئے بی بی سی کو بتایا کہ ’جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے اور ہر پہلو سے تحقیقات عمل میں لائی جائیں گی۔‘
مقامی پولیس افسر نے بی بی سی کو بتایا کہ پولیس کو اس گھر سے ڈپریشن کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی گولیاں بھی ملی ہیں۔کاشف کے بھائی خرم نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے بھائی ڈپریشن کا علاج کرنے والی گولیاں کھایا کرتے تھے۔ تاہم انھوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ پولیس نے انھیں گھر کے اندر جانے نہیں دیا۔خرم کا کہنا تھا کہ کے بھائی لوگوں کے مشوروں پر ڈپریشن کے علاج کے لیے گولیاں کھاتے تھے مگر اس کے باوجود ان کے بھائی بالکل ٹھیک ٹھاک تھے اور اپنا ایک چھوٹا کاروبار چلا رہے تھے۔ خرم کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔انھوں نے بتایا کہ ان کے بھائی، بھابھی اور دو بھتیجوں کے جسموں پر گولیاں لگنے کے نشانات تھے۔
خرم اور ان کے گھر کے دوسرے افراد بہاولپور سے تقریباً 45 کلومیٹر دور احمد پور شرقیہ میں رہتے ہیں جبکہ ان کے مقتول بھائی کاشف اپنے بیوی بچوں کے ساتھ بہاولپور میں رہ رہے تھے۔خرم کہتے ہیں کہ ہلاکت سے ایک رات قبل بھی کاشف کی ان کے والدین سے دو سے تین بار فون پر بات ہوئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’سوموار کی رات ان کی والدہ کی طبعیت خراب ہوئی تو کاشف خیریت معلوم کرنے کے لیے بار بار کال کر رہے تھے۔‘’والدہ کی خرابی طبعیت کی وجہ سے میں اپنے بھائی سے بات نہیں کر سکا اور اس وقت والدہ کو ہسپتال لے جانے کے انتظامات کر رہا تھا۔‘
خرم کے مطابق ان کی زندہ بچ جانے والی بھتیجی کو زکام اور چھاتی میں انفیکشن کی وجہ سے بخار بھی ہے۔ ان کے مطابق ڈاکٹرز نے چھوٹی بھتیجی کو دوائی دی ہے جس کے بعد اب وہ سو رہی ہیں۔خرم نے کہا کہ ’ہم چھ بہن بھائی تھے اور اب کاشف اور ان کی بیوی بچوں کے دنیا سے چلے جانے کے بعد اب یہ بھتیجی ہمارے پاس ہی رہے گی۔‘
خرم کا کہنا تھا کہ ’ابھی کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہ جب یہ بچی نیند سے بیدار ہو گی تو پھر اس کے سوالوں کا ہم کیا جواب دیں گے؟‘
( بشکریہ : بی بی سی )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بہاولپور خالہ کے ہاتھوں بہو قتل
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخصوصی افراد کےعالمی دن پر پاکستان نے ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا
Next Article سہیل وڑائچ کا کالم : یہ سب جادو کا کارخانہ ہے!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تونسہ شریف اور بہاول پور میں سی ٹی ڈی کارروائی میں چھے دہشت گرد ہلاک

جولائی 5, 2025

بہاولپور : گھر میں بم رکھ کر 20 لاکھ تاوان کی وصولی کا مطالبہ، بم نقلی نکلا

اپریل 11, 2025

بہاولپور: 11 سالہ بچی کے ریپ اور قتل میں ملوث 4 رشتے دار مبینہ مقابلے میں ہلاک

اپریل 1, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.