Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم :خالد غیاث کا اداس لاہور
تازہ ترین

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم :خالد غیاث کا اداس لاہور

ایڈیٹردسمبر 16, 20240 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

احساس میں رچے لوگ اچانک بچھڑ جائیں تو دل کے صحن میں صفِ ماتم بِچھ جاتی ہے۔ فطری حساسیت کا یہ عالم ہے کہ مجھ سے تکلف کے بناوٹی رشتے نہ بنائے جاتے ہیں نہ نبھائے ، جو لوگ بھی میرے حلقہ احباب کی فہرست میں شامل ہوتے ہیں وہ میرے احساس سے جْڑ جاتے ہیں، ان کے دکھ سکھ مجھ پر بھی اثرانداز ہوتے ہیں۔اسلئے وہ مرے حرفِ دعا میں سمائے رہتے ہیں۔خالد غیاث بھی ایسی ہی ایک دلفریب شخصیت کا نام ہے جن سے محبت اور عقیدت کا دعویٰ ہر ملاقات کے بعد مزید مستحکم ہوا۔ شعبہ فلسفہ میں تعلیم کے دوران ڈاکٹر نعیم احمد، ڈاکٹر ساجد علی اور ڈاکٹر غزالہ عرفان کے توسط سے ایسی بڑی علمی ، ادبی اورثقافتی شخصیات سے رابطہ ہوا جن سے مکالمے نے فکر و نظر کو نئے زاویوں سے متعارف کروایا ،ایسی ہی کسی محفل میں خالد غیاث سے آمنا سامنا ہوا ، تعارف کے بعد تعلق کی ایسی گرہ بندھی جو کبھی نہ کھل سکی نہ ٹوٹ سکی۔خالد غیاث کی محفل میں بیٹھنا ہمیشہ خوشگواریت کا باعث رہا۔وہ تنہا فرد اپنی ذات میں ایک انجمن تھے۔ لاہور میں ہونیوالی ثقافتی محفلوں میں اہتمام سے شرکت کرتے اور دل کھول کر فنکاروں ور گلوکاروں کو داد دیتے۔ گزشتہ برس شدید دھند میں عزم الحق عزمی کے اعزاز میں منعقد شام کو میرے گھر بھی تشریف لائے اور پھر کئی روز اس محفل کی باتیں کرتے رہے۔پاکستان ٹیلی ویژن میں اہم عہدے پر فرائض سر انجام دیتے ہوئے ادب و ثقافت کے پیامبر بن کر سامنے آئے،عمر بھر محبتیں اکٹھی کیں اور تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔کئی نئے لوگوں کو متعارف کروایا،کئی کی ٹیلی ویژن تک رسائی کا وسیلہ بنے ،کئی کا حوصلہ بندھا کر ان کی صلاحیتوں کو جگمگایا ،وہ ایک ڈکشنری کی مانند تھے جن کے پاس ہر فرد کی صلاحیتوں ،کارناموں اور سفر کے قصے محفوظ تھے۔جب بھی کسی کا تذکرہ چھڑتا بڑی محبت سے بات کرتے ،کتاب سے محبت رکھتے تھے۔جو وقت گھر میں گزارتے شاید وہ مطالعہ میں ہی گزرتا ہوگا کیونکہ اکثر نئی کتب پر عمدہ تبصرہ سننے کو ملتا۔ایک بار لائوئج میں شفق احسان لاشاری کی کتاب کا سرورق دکھا کر کہا، یہ کتاب پڑھو،میں نے کہا کتاب ادھار دے دیں پڑھ کر واپس کردوں گی کہنے لگے کامران لاشاری کو فون کرو ،اسکی ہمشیرہ ہے اور پھر ایسا ہی ہوا۔اس حوالے سے مجھے ایک عمدہ دوست مل گئی۔مجھے خالد غیاث سے تفصیلی بحث و مباحثے کا موقع جم خانہ کلب کے چاندنی لاؤنج میں ہی ملا۔صبح دس گیارہ بجے چاندنی لاؤنج کی انتظامیہ کاؤنٹر کے قریب پہلی میز پر براجمان ہو جاتے۔ ممبران دوست آتے جاتے رہتے۔چائے ، جوس ، آئس کریم کافی کا دور چلتا رہتا ،ڈنر کے بعد گھر آتے۔جم خانہ کاا سٹاف بھی ان سے بڑی محبت اور اپنائیت کا اظہار کرتا اور وہ بھی بچوں کی طرح ان کا احساس کرتے تھے۔کئی دفعہ میں جاتی تو خالد صاحب اکیلے بیٹھے اونگھ رہے ہوتے تھے۔ میں اکثر مال روڈ سے گزرتے یہ سوچ کر لائونج کا چکر لگا لیتی کہ وہاں خالد غیاث صاحب بیٹھے ہوں گے تھوڑی دیر ان سے بات کروں گی۔
ان کی محفل میں علم و ادب ،صحافت اور ثقافت کے دلدادہ ریٹائرڈ لوگ ہوتے تھے، کئی بار ایسی بحث بھی چھڑ جاتی جو خالد غیاث کے خیالات سے بالکل ہٹ کر ہوتی تھی تو وہ گفتگو میں حصہ نہیں لیتے تھے بلکہ خاموش بیٹھے رہتے تھے۔ کئی بار ایسی تکراریہ گفتگو میں میرے کہنے سے پہلے ہی وہ مجھے آرام سے دوسری میز پر جا کر بیٹھنے کا کہہ دیتے کیونکہ وہ سمجھ جاتے تھے کہ میں اچھا محسوس نہیں کر رہی۔ لاہور تو سب کے دل میں دھڑکتا ہے مگر وہ لاہور کی محفلوں، میلوں اور رنگوں کے دلدار اور راوی تھے۔پچھلے دو تین مہینے کسی وجہ سے میں چاندنی لاؤنج نہ جا سکی۔چند دن پہلے بیٹی کے ساتھ وہاں گئی،کافی دیر بیٹھی رہی مگر وہ پہلے والی میز بالکل ویران پڑی تھی، عملے سے بھی نہ پوچھا، مگر خالد غیاث صاحب کی کمی عجیب طرح سے چبھ رہی تھی میں نے سوچا کہیں بیمار نہ ہوں ورنہ وہ تو کبھی ناغہ نہیں کرتے تھے۔سوچا فون کروں گی پھر بھول گئی۔کل عزم الحق عزمی نے پوچھا، ڈاکٹر آپ کو پتہ ہے خالد غیاث صاحب کی وفات ہو چکی ہے۔ یہ جملہ ایک ہتھوڑے کی طرح میرے احساس پر برسا۔ میں خاموش ہوگئی۔ ایک اتنی مہربان ،حبیب اور دلنواز شخصیت کی اپنائیت بھری مسیحائی چھن جانے کا غم دل پر طاری ہے۔ لیکن موت اچھے اور برے میں کب تمیز کرتی ہے وہ ہمارے احساس کی کب پرواکرتی ہے،جب جی چاہتا ہے سوئے جاگتے دوستوں کو کھینچ کر لے جاتی ہے۔ اک الوداعی ملاقات کا موقع بھی نہیں دیتی۔ خالد غیاث کے اچانک جانیکی خبر میں اطمینان کا پہلو بھی ہے کہ انہیں شدید بیمار ہوکر لاچاری کی زندگی نہیں گزارنی پڑی۔ وہ چلتے پھرتے ،ہنستے مسکراتے اور خوشیاں بانٹتے اس دنیا سے چلے گئے خدا انہیں وہاں بھی خوش و خرم رکھے۔ شاید کوئی انہیں بتا سکے کہ لاہور کا آنگن انکے بغیر اداس ہے، دوستوں کی محفل بکھر چکی ہے، اور ہم ہمیشہ انکی کمی محسوس کرتے رہیں گے، ان کیلئے دعا کرتے رہیں گے کہ یہی ہمارے بس میں ہے۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

خالد غیاث ڈاکٹر صغرا صدف کالم گردوپیش لاہور
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسہیل وڑائچ کا کالم : لندنی بھائی بنام اڈیالہ بھائی
Next Article نصرت جاوید کا کالم : ٹرمپ کے مشیر کی تعیناتی پر عاشقان عمران کی شادمانی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم

اپریل 28, 2026

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

میرے کالموں میں بے بسی و مایوسی کا اظہار اور حارث خلیق : برملا / نصرت جاوید کا کالم

اپریل 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.