Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»نصرت جاوید کا کالم : ٹرمپ کے مشیر کی تعیناتی پر عاشقان عمران کی شادمانی
تازہ ترین

نصرت جاوید کا کالم : ٹرمپ کے مشیر کی تعیناتی پر عاشقان عمران کی شادمانی

ایڈیٹردسمبر 16, 20244 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nusrat javaid
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اتوار کی صبح آنکھ کھلی تو حسب عادت نہیں بلکہ اجازت دیں تو ’’حسب علت‘‘ سرہانے رکھا موبائل اٹھالیا۔ کوئی اہم فون یا پیغام مس نہیں ہوا تھا۔ جمائیاں لیتے ایکس پر چلا گیا۔ سوشل میڈیا کا یہ پلیٹ فارم ہمارے ہاں عام ذرائع سے دیکھا نہیں جاسکتا۔ کسی دور میں ٹویٹر کہلاتے اس پلیٹ فارم پر اگرچہ ہمارے حاکم پیغام لکھنے سے باز نہیں رہتے تانکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک ان کی بات پہنچ سکے۔ اپنے حاکموں کی نقالی میں یہ عامی ایسی جگاڑ ڈھونڈنے کو مجبور ہوا جس کے ذریعے پاکستان میں رہتے ہوئے بھی ایکس تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ اس تک عدم رسائی کا جو طویل وقفہ آیا اس کے دوران میں اسے دیکھنے کا علت کی حد تک عادی نہ رہا۔ کچھ دیر کو وہاں پھیرا لگاکر اخبار یا کتابیں پڑھنا شروع ہوجاتا ہوں۔
بہرحال اتوار کی صبح یہ کالم لکھنے سے قبل ایکس کاپھیرا لگایا تو بے شمار عاشقانِ عمران نہایت شادمانی محسوس کرتے ہوئے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا ایکس پر لکھا ایک اعلان دھڑادھڑ ری پوسٹ کررہے تھے۔ ٹرمپ نے جو اعلان کیا وہ رچرڈ گرنیل(Richard Grenell)نام کے ایک صاحب کی تعیناتی کے بارے میں تھا۔ اسے ٹرمپ نے ’’خصوصی فرائض‘‘ سرانجام دینے کے لئے اپنا سفیر تعینات کیا ہے۔ اس کی تعیناتی کا اعلان کرتے ہوئے ٹرمپ نے امید کا اظہار کیا کہ وہ ’’دنیا کے مشکل ترین ممالک مثال کے طورپر وینزیلا اور شمالی کوریا‘‘ میں امریکی مفادات کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا۔ رچرڈ کا تعارف کرواتے ہوئے نو منتخب صدر نے یہ بھی یاد دلایا کہ موصوف ٹرمپ کے سابقہ دور صدارت میں جرمنی کا سفیر رہا ہے۔ نیشنل انٹیلی جنس کا عبوری سربراہ رہا اور اس نے سربیا اور کوسوو کے مابین صلح کے مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ امریکی حکومت میں شمولیت سے قبل رچرڈ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پانچ سال تک کام کرتا رہا اور شمالی کوریا پر توجہ مرکوز رکھی۔
ٹرمپ کی جانب سے رچرڈ کی تعیناتی کا اعلان اور اس کی تعریفوں کے پل باندھتا تعارف میں نے نہایت غور سے پڑھا تو محسوس ہوا کہ ٹرمپ اس کی بدولت ایک بار پھر شمالی کوریا سے معاملات طے کرنے کی کوشش کرے گا۔ اپنے سابقہ دور صدارت میں بھی اس نے شمالی کوریا سے معاملات طے کرکے ’’تاریخ‘‘ بنانے کی کوشش کی تھی۔ ناکام رہا۔ ویت نام کے دورے کے دوران اگرچہ اس نے یہ اعلان کیا کہ پاکستان اور بھارت بالاکوٹ میں ہوئی فضائی جارحیت اور ایک بھارتی پائلٹ کی جہاز گرانے کے بعد ہوئی گرفتاری کے بعد ایک اور جنگ کی جانب نہیں بڑھ رہے۔ پاکستان اور بھارت کی حکومتوں کی جانب سے ہوئے ایسے کسی اعلان سے قبل ہی ٹرمپ نے دنیا کو درحقیقت یہ بتایا تھا کہ اس کی قیادت میں امریکہ نے پاکستان او بھارت کے مابین ممکنہ جنگ روک دی ہے جو ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال تک بڑھ سکتی تھی۔
اصل موضوع کی جانب لوٹتے ہوئے التجا یہ کرنا ہے کہ ٹرمپ کی رچرڈ کے بارے میں لکھی پوسٹ نے مجھے یہ سوچنے کو مجبور کیا کہ وہ اس کے ذریعے شمالی کوریا سے معاملات طے کرنے کی حکمت عملی طے کرنے کا متمنی ہے۔ وینزویلا کا ذکر بھی اہم ہے۔ یہ لاطینی امریکہ کا تیل کی دولت سے مالا مال ملک ہے۔ خود کو کمیونسٹ کہلاتی آمر حکومت نے مگر اس کا برا حال کردیا ہے۔ اس ملک کے لاکھوں افراد تحفظ اور روزگار کی تلاش میں ہمسایہ ملکوں میں دھکے کھارہے ہیں۔ ٹرمپ کو واجب بنیادوں پر خوف لاحق ہے کہ وینزویلا کے ہزاروں باشندے بالآخر امریکہ بھی آسکتے ہیں اور غیر ملکی تارکین وطن کی امریکہ آمد کو روکنا اس کا اہم ترین انتخابی نعرہ رہا ہے۔
مذکورہ بالا نتائج اخذ کرنے کے بعد دل میں تاہم یہ سوال اٹھا کہ نظر بظاہر شمالی کوریا اور وینزویلا جیسے ممالک کے لئے ’’خصوصی مشن‘‘ سرانجام دینے کے لئے تعینات ہوئے رچرڈ کے بارے میں عاشقان عمران شادمانی کیوں محسوس کررہے ہیں۔ اس سوال کا جواب ڈھونڈتے ہوئے پاکستان سے عمران حکومت کی فراغت کے بعد امریکہ منتقل ہوئے ایک عاشق عمران کی ایکس پر لکھی پوسٹ کی بدولت علم ہوا کہ 26نومبر 2024کے دن رچرڈ گرنیل نے بھی ایک پوسٹ لکھی تھی۔ یاد رہے کہ اس دن تحریک انصاف ’’ڈو اور ڈائی‘‘ کے لئے ہزاروں کارکنوں کے ساتھ اسلام آباد آئی تھی۔ مقامی پولیس اور انتظامیہ نے مگر ریاستی طاقت کے بھرپور استعمال سے اسے پسپا ہونے کو مجبور کردیا تھا۔
رچرڈ نے اس روز اپنا پیغام غالباََتحریک انصاف کی پسپائی سے پہلے لکھا تھا۔ اس نے لکھا:’’پاکستان پر نگاہ رکھو۔وہاں کا ٹرمپ جیسا رہنما بے بنیاد الزامات کی وجہ سے جیل میں ہے مگر وہاں (پاکستان) کے عوام امریکہ کی سرخ لہر سے متاثر ہیں‘‘۔ سرخ لہر برصغیر میں اردو پڑھنے والوں کے لئے سوشلسٹ انقلاب کا استعارہ تصور ہوتی ہے۔ امریکہ میں سرخ رنگ مگر دائیں بازو کی ری پبلکن پارٹی کے لئے مختص ہے۔ رچرڈ کی جانب سے ’’سرخ لہر‘‘ کا مطلب حال ہی میں ہوئے امریکی انتخابات کے دوران ٹرمپ اور اس کی جماعت کی تاریخی کامیابی تھا۔ اسے گماں ہے پاکستان کے عوام بھی ’’اپنے ٹرمپ‘‘ کی قیادت میں ’’سرخ لہر‘‘ لانے کو بے چین ہیں۔ اس کے علاوہ اس نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ دنیا بھر میں سیاسی وجوہات کی بنا پر دی سزائیں روکی جائیں۔
رچرڈ کی 26نومبر کو لکھی پوسٹ کو ذہن میں رکھتے ہوئے عاشقان عمران نے دو جمع دو کرتے ہوئے یہ فرض کرلیا کہ غالباََ ٹرمپ اسے بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لئے پاکستان پر دبائو بڑھانے کے لئے بھی استعمال کرے گا۔ شاید ان کی سوچ درست ہو۔ ٹرمپ مگر اس کی تعیناتی کا اعلان کرتے ہوئے وینزویلا اور شمالی کوریا کے ساتھ پاکستان کا ذکر بھی تو کرسکتا تھا۔ ایسے سوال اٹھاکر لیکن میں عاشقان عمران کو مایوس کرتا سنائی دوں گا۔ انہیں خوش ہونے سے روکنے کا مجھے کوئی حق حاصل نہیں۔
(بشکریہ:روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ٹرمپ کالم گردوپیش نصرت جاوید
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر صغرا صدف کا کالم :خالد غیاث کا اداس لاہور
Next Article دہشتگرد حملے میں اے پی ایس پشاور کے بچوں کے قتل عام کو 10 سال ہوگئے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم

جون 26, 2026

کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم

جون 21, 2026

فیصل واؤڈا سب توں ڈاہڈا اور ناکام و نکمّا حکومتی بندوبست : نصرت جاوید کا کالم

جون 17, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار جون 26, 2026
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم جون 26, 2026
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.