Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»آرمڈ فورسز عدلیہ کا حصہ نہیں، کسی عدالتی فیصلےمیں نہیں لکھا کہ ملٹری کورٹ عدلیہ ہے: جج آئینی بینچ
اہم خبریں

آرمڈ فورسز عدلیہ کا حصہ نہیں، کسی عدالتی فیصلےمیں نہیں لکھا کہ ملٹری کورٹ عدلیہ ہے: جج آئینی بینچ

ایڈیٹرمارچ 5, 202515 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
supreme-court
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیس میں ریمارکس دیتےہوئے جسٹس محمد علی مظہر نے کہا آرمڈ فورسز عدلیہ کا حصہ نہیں، کسی عدالتی فیصلےمیں نہیں لکھا کہ ملٹری کورٹ عدلیہ ہے۔
سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے سویلینز کے ملٹری ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کی جس دوران سپریم کورٹ بار کے سابقہ عہدیداران کے وکیل عابد زبیری نے دلائل دیے۔
آئینی بینچ کے سامنے اپنے دلائل میں عابد زبیری نے کہا ایف بی علی 1965کی جنگ کے ہیرو تھے جن پر ریٹائرمنٹ کے بعد اپنےآفس پر اثر رسوخ کا الزام لگا، ایک ریٹائرڈ شخص کیسے اپنا آفس استعمال کر سکتا ہے؟
عابد زبیری نے کہا کہ جنرل ضیاء الحق نے ایف بی علی کا ملٹری ٹرائل کیا اور پھر جنرل ضیاءالحق نے ہی 1978 میں ایف بی علی کوچھوڑ دیا، اس پر جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے جو کام ایف بی علی کرنا چاہ رہے تھے وہ ضیاءالحق نے کیا۔
سویلینز کا ملٹری ٹرائل کیس: سزا تو ہونی چاہیے ٹرائل یہاں ہو یا وہاں ہو کیا فرق پڑتا ہے، جج آئینی بینچ
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا آرمی ایکٹ میں ملٹری ٹرائل کے لیے مکمل طریقہ کارفراہم کیا گیا ہے، طریقہ کار میں بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے البتہ آرمی ایکٹ میں فراہم طریقہ کار پر عمل نہ کرنا الگ بات ہے، طریقہ کار پر عمل نہ ہو تو دستیابی کوئی فائدہ نہیں۔
جسٹس محمد علی مظہر نے مزید کہا کہ ملٹری کورٹ پر 2 اعتراض ہیں، ایک اعتراض ملٹری ٹرائل غیر جانبدار نہیں ہوتا، دوسرا اعتراض ٹرائل کرنے والوں پر قانونی تجربہ نہ ہونے کا الزام لگایا گیا، اگر ملٹری کورٹ جوڈیشری ہے تو پھر وہ عدلیہ ہے، اس پر وکیل عابد زبیری نے کہا کہ ملٹری کورٹ ایگزیکٹو کا حصہ ہے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ملٹری کورٹ پرغیر جانبدارنہ ہونا اور قانونی تجربہ نہ ہونےکے الزامات لگائے گئے ہیں، آرمی کا کیا کام ہوتا ہے؟ آرمی کے کام میں ایگزیکٹو کہاں سے آگیا؟ اس پر عابد زبیری نے جواب دیا فوج کا کام سرحد پر لڑنا ہے، جسٹس مندوخیل نے ریمارکس دیے فوج کا کام ملک کا دفاع کرنا ہے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے سوال کیا کہ کیا آپ ملٹری کورٹ کو تسلیم کرتے ہیں؟ اگر تسلیم کرتے ہیں تو نتائج کچھ اور ہوں گے، جسٹس منیب اختر نے ملٹری کورٹ کو عدلیہ نہیں لکھا، آج تک جتنےفیصلےہوئےکسی میں بھی ملٹری کورٹ سےمتعلق کلیئریٹی نہیں ہے۔
جسٹس مندوخیل نے کہا کہ سیکشن ٹو ڈی میں ملٹری کورٹ نہیں لکھا، لکھاہےکہ جرم پرٹرائل ہوگا لیکن ٹرائل کا فورم نہیں لکھا، شواہد ہوں تو انسداد دہشت گردی عدالتیں بھی سزائیں دیتی ہیں اس موقع پر عابد زبیری نے کہا ملٹری تنصیبات پرحملوں کے معاملے پر ترمیم کرکے ملٹری ٹرائل میں شامل کرلیاگیا، جسٹس حسن رضوی نے کہا حملےتو اب بھی ہورہےہیں،گزشتہ روز بنوں کینٹ میں حملہ ہوا۔
جسٹس علی مظہر نے ریمارکس دیے پہلے ملٹری کورٹ کو جوڈیشری تسلیم کریں، پھرعدلیہ سے الگ کرنےکی بات کریں، آرمڈ فورسز عدلیہ کا حصہ نہیں ہیں، کسی عدالتی فیصلےمیں نہیں لکھا کہ ملٹری کورٹ عدلیہ ہے۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ قانون میں ملٹری کورٹ نہیں،کورٹ مارشل کا لفظ استعمال ہوا ہے۔
وکیل عابد زبیری نے دلائل دیے کہ فوجی عدالتوں میں ٹرائل صرف ان سویلنز کا ہوسکتا جو فوج کا حصہ ہوں، آرٹیکل 10 اے اور آرٹیکل 4 کی موجودگی میں سویلنز کا کورٹ مارشل ممکن نہیں، سیکشن ٹوڈی کے تحت ملزمان پر آرٹیکل8کی ذیلی شق 3 اےکا اطلاق نہیں ہوتا۔
بعد ازاں آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔
(بشکریہ:جیونیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آرمڈ فورسز عدلیہ ملٹری کورٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکراچی سے مارچ ٹھنڈا ہو گیا،درجہ حرارت 10 ڈکری تک گر گیا
Next Article انڈین اداکارہ دبئی سے سونا سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار: ’سونے کے بسکٹس کو جسم میں چھپایا گیا‘
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جج کی جعلی ڈگری پورے نظام کی کمزوری : سیدمجاہدعلی کاتجزیہ

دسمبر 19, 2025

جعلی ڈگری کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعیناتی غیر قانونی قرار

دسمبر 18, 2025

عرفان صدیقی کا کالم : عدلیہ کی بنیادوں میں بارُود!!

مارچ 25, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.