Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹرصغراصدف»ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : حقوق نِسواں کے دعوے اور منفی رویے
ڈاکٹرصغراصدف

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : حقوق نِسواں کے دعوے اور منفی رویے

ایڈیٹرمارچ 10, 20256 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sughra sadaf
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عورتوں کے عالمی دن پر ہر بار ایک جیسی تقاریر سن کر احساس ہوتاہے شاید یہ ملک عورتوں کو حقوق دینے کے حوالے سے دنیا کا واحد اور مثالی ملک ہے، مگر ہال سے نکلتے ہی بے رحم مناظر روح کو مضمحل کر دیتے ہیں۔تاہم اس بار اپنی بے پناہ خوبصورت غزلوں اور رسیلے پنجابی گیتوں کی بدولت دنیا بھر میں چاہے جانے والے شاعر پروگرام منیجر اور ایگزیکٹو پروڈیوسر ریڈیو پاکستان لاہور ،ابرار ندیم نے بہت وژنری اسٹیشن ڈائریکٹر ڈاکٹر احمر سہیل بسرا کی ہدایات پر 8 مارچ کی مناسبت سے ایسے منفرد پروگرام کا انعقاد کیا کہ شرکت کرکے دل خوش ہوگیا۔ پنجاب کی توانا آواز نور جہاں کے نام سے منسوب نور جہاں ہال میں خواتین کے لئے پروگرام میں مرد بھی موجود تھے بلکہ اس کی صدارت بھی سیکرٹری اسکول پنجاب نذیر وٹو نے کی جبکہ ثمن رائے ڈی جی پاپولیشن اور اداکارہ نشو بیگم سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی نمایاں خواتین بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں ،انھوں نے زندگی کو اپنے تجربے کی روشنی میٹھے اور کڑوے ذائقوں سمیت بیان کیا۔ یہ تمام معاشی طور پر مستحکم ،کامیاب عورتیں تھیں اس لیے اعتماد اور وقار سے مالا مال تھیں۔ثمن رائے کی اس بات سے ہر فرد اتفاق کرے گا کہ عورت کو سب سے پہلے اپنی فکر خود کرنی چاہیے ،جب تک وہ شعوری طور پر اپنی فکر کرنے پر راضی نہیں ہو گی کوئی دوسرا اس کیلئے کچھ نہیں کر سکے گا۔محترم نذیر وٹو اور اسٹیشن ڈائریکٹر ڈاکٹر احمر سہیل بسرا کی گفتگو میرے سمیت ہال میں بیٹھے ہر فرد کے لئے بہت خوش کن اور امید افزا تھی اور یہی اس تقریب کی خوبصورتی تھی۔ مرد عورت مل کر معاشرہ بناتے ہیں ،اس لئے مسائل بھی مل کر ہی حل کئے جاسکتے ہیں۔الگ الگ ڈبوں میں بیٹھ کر رویوں میں تبدیلی لانی ممکن نہیں ہوتی۔
ان دونوں حضرات نے سچی اور عملی باتیں کیں ورنہ سالوں سے ایک ہی اسکرپٹ الگ الگ طریقوں سے بیان کر دیا جاتا ہے کہ عورت کو مذہب نے فلاں فلاں سربلندیاں عطا کی ہیں ،معاشرے نے اتنے اعزازات بخشے ہیں وغیرہ ،جبکہ عملی تصویر اس کے بالکل برعکس ہوتی ہے بالکل اسی طرح جس طرح ہمارے ہاں عورتوں کے حوالے سے بہت سے قوانین موجود ہیں لیکن ان پر عمل نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ یہ عمل درآمد رویوں میں تبدیلی کے بغیر ممکن ہی نہیں ہو سکتا۔ عورت کے مسائل کا سبب وہ سوچ ہے جس نے ہر طرح کی ترقی اور تنزلی میں عورت کو گناہ و ثواب کا ذمہ دار ٹھہرا رکھا ہے ، سماج کے اجتماعی رویوں اور عمل کے برعکس عورت کے لباس اور فیشن کو موردالزام ٹھہرا کر عظیم بننا سہل ہے مگر مجرمانہ فعل ہے، جو ظاہریت تک محدود کھوکھلے سماج کا عکاس ہے، معاشرے میں بہتری کے لئے کوشاں زیادہ تر مذہبی رہنماؤں کی تبلیغ کا ارتکاز، توجہ عورت کے صنفی معاملات ،مسائل ، زچگی اور بناؤ سنگھار کے حلال ٹوٹکوں پر رہتا ہے۔وہ سچائی ، دیانت داری ، اخلاص ، مساوات ، خدمت خلق کی تلقین کو اہم سمجھتے ہیں نہ ملاوٹ ، ہیرا پھیری ، جھوٹ ، استحصال سے پرہیز کی تنبیہ ،زبانی کلامی شغل میلے نے عورت اور گناہ کو گڈ مڈ کر دیا ہے ،عورت کو ایک انفرادی وجود کی بجائے شے کی طرح دیکھنا اس کے ساتھ سب سے بڑی زیادتی ہے۔ مرد بھی باپ ‘بھائی اور بیٹے کا کردار نبھاتا ہے مگر اسے یہاں تک محدود نہیں کیا گیا جبکہ عورت کو ماؤں ،بہنوں اور بیٹیوں تک محدود کر کے ان کی ذاتی شناخت مجروح اور صلاحیتوں کو اجاگر نہ ہونے دینے کی روش اختیار کی گئی ہے، عورت کو تعریفی اسناد کی نہیں،بطور فرد اپنی ہستی کے اقرار کے ساتھ جینے کی تمنا ہے، مرد عورت دونوں فرد ہیں اور منفرد صلاحیتوں سے مالامال ہیں۔
ضروری ہے کہ دونوں اپنی اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں ایک جیسی آزادی رکھتے ہوں،بیٹے کو وارث اور بیٹی کو بوجھ سمجھنے کی بجائے اولاد کو ایک جیسا اسٹیٹس اور تعلیم و ترقی کے مواقع دیے جائیں۔ہر عورت کا معاشی طور پر مستحکم ہونا بہت ضروری ہے،یہ اس کی ذات،خاندان اور ملک کی فلاح سے مشروط ہے۔کام کرنے والی عورت اپنے حقوق کو زیادہ بہتر طریقے سے سرانجام دیتی ہے۔کیونکہ گھر میں بیٹھی ایلیٹ کلاس کی عورتوں نے خود کو عجیب مشاغل میں مصروف کرکے بچوں کو نظر انداز کیا جس کے باعث ان کے بچوں کی مختلف منفی سرگرمیوں کا شکارہونے کی خبریں عام رہتی ہیں۔اگر وہ بھی کام کریں زندگی کی مقصدیت سےجڑیں تو اس کا اثر پورے سماج میں نظر آئے گا۔
آپ صغرا صدف،ثمن رائے اور عفت علوی سے مقابلہ جاری رکھیں مگر اپنی بیٹیوں سے نہیں ، ان کی بطور فرد پرورش کرکے ان کی صلاحیتوں کو اجاگر ہونے کا ہر موقع فراہم کریں۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈیرہ اسماعیل خان میں باپ نے بیٹی کو ونی ہونے سے بچانے کے لیے جان دیدی
Next Article چین، ترکیہ، سعودیہ سمیت 8 ملکوں سے مزید 67 پاکستانی بے دخل، 14 زیرحراست
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام

اپریل 30, 2026

ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 30, 2026

پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اپریل 30, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.