Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی
  • بجٹ میں خسارہ، غربت میں اضافہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول 4 اور ڈیزل اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا
  • ایران ہٹ دھرمی کی بجائے ہوشمندی سے کام لے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»انصار عباسی کا کالم : عمران خان اور سعد رفیق
کالم

انصار عباسی کا کالم : عمران خان اور سعد رفیق

ایڈیٹرجون 19, 202515 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نفرت، دشمنی اور تقسیم کا شکار ہماری سیاست میں خواجہ سعد رفیق جیسے دانا اور سلجھے ہوئے افراد بھی موجود ہیں جنکی موجودگی ایک ٹھنڈی ہوا کے تازہ جھونکے جیسی ہے۔ اصول کی بات کرتے ہیں چاہے وہ اپنے مخالف کے حق میں ہی کیوں نہ ہو۔ موجودہ سیاسی تقسیم کے ماحول میں جب سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ خصوصاً عمران خان کے مخالف یہ سوال اُٹھا رہے ہیں کہ خان صاحب اسرائیل کے خلاف بیان دینے سے کیوں کترا رہے ہیں ؟خواجہ صاحب نے عمران خان کے اُس بیان کا خیر مقدم کیا جو اُنہوں نے گزشتہ روز دیا اور جس میں خان صاحب نے اسرائیل کے حوالے سے تو کوئی بات نہ کی لیکن اپنی پارٹی کو ہدایت دی کہ عالمی حالات کے باعث تحریک انصاف اپنی احتجاجی تحریک دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دے۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حالات کے اثرات پاکستان پر بھی آئیں گے اس لیے اس موقع پر پاکستان کو متحد ہونا چاہیے۔ خواجہ صاحب کا کہنا تھاکہ عمران خان سے سخت سیاسی اختلاف کے باوجود میں بطور ایک قومی سیاسی کارکن عمران خان کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ خطے کی نازک جنگی صورتحال کے پیش نظر قومی اتحاد اشد ضروری ہے اس لیے حکومت کو عمران خان کے اس فیصلے کو مثبت انداز میں لینا چاہیے۔ خواجہ صاحب کا کہنا تھا کہ سیاسی افہام و تفہیم کا راستہ نکلنا چاہیے۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم یعنی سیاستدانوں میں سے کوئی بھی ایک دوسرے پر پاوں رکھ کر آگے نہیں بڑھ سکتا، اس ملک میں یہ تجربہ بار بار کیا گیا مگر ہمیشہ ناکام رہا۔
جیسا کہ خواجہ صاحب نے اپنی ہی پارٹی کی حکومت کو مشورہ دیا کہ خان صاحب کے اس بیان کو مثبت انداز میں دیکھا جائے، میری رائے میں وزیراعظم یا اُن کی حکومت کے کسی ذمہ دار کو ایک بار پھر عمران خان اور تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دینی چاہیے۔ بے شک عمران خان نے ماضی قریب میں ایک بار پھر یا واضح کیا تھا کہ وہ کسی بھی صورت میں حکومت یا حکومت میں شامل سیاسی جماعتوں سے بات نہیں کریں گرگے اور یہ کہ وہ صرف اور صرف اسٹبلشمنٹ کے ساتھ بات کریں گے، اس کے باوجود حکومت اور ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کو خواجہ صاحب کے مشورے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔ بدقسمتی سے عمران خان ہی اپنے مخالف سیاستدانوں (چاہے جب وہ حکومت میں تھے یا اپوزیشن میں) سے ہاتھ ملانے پرکبھی آمادہ نہیں ہوئے۔ قوم کو متحد کرنے کیلئے ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک ساتھ بیٹھیں۔ اگر تحریک انصاف پارلیمنٹ میں حکومت کے ساتھ مل کے اسرائیل اور بھارت کے خلاف قراردادیں منظور کر سکتی ہے تو پھر اپنے مخالفین کے ساتھ ایک چھت تلے بیٹھ کر اُس سیاست کا خاتمہ کیوں نہیں کیا جا سکتا جس نے اس قوم میں نفرت اور تقسیم کا بیچ بو دیا۔ ماضی میں جو ہوا سو ہوا، آگے چلیں سیاسی افہام و تفہیم کا رستہ نکالیں اور ایک دوسرے کو برداشت کریں، باہمی احترام کو قائم کریں،کبھی ایک اور کبھی دوسرے کو جیل میں ڈالنے اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کی باریاں لینے کی سیاست کوختم کریں۔ حکومت کو چاہیے کہ ایک بار پھر عمران خان اور اُن کی جماعت کو مذاکرات کی دعوت دے اور مذاکرات میں خواجہ سعد رفیق اور رانا ثنا اللہ جیسے سیاستدانوں کی اپنی طرف سے شامل کرے۔ عمران خان کو بھی چاہیے کہ اگر وہ واقعی قوم کو متحد کرنا چاہتے ہیں تو سیاسی اختلافات کو دشمنی میں نہ بدلیں اور اپنے مخالفین کے ساتھ ہاتھ ملائیں اور اُن سے مذاکرات کرنےکی اپنی پارٹی کو اجازت دیں۔ خان صاحب اپنی پارٹی کے سلجھے ہوے رہنماوں کی بات سنیں نہ کہ شہباز گل اور قاسم سوری جیسے انتشاری بگھوڑوں کی جنہوں نے اپنی سیاسی مخالفت کو پاکستان دشمنی میں بدل دیا۔ نفرت ، تقسیم اور گالم گلوچ کی سیاست کے ہوتے ہوے قوم کبھی متحد نہیں ہو سکتی چاہے ایک سیاسی پارٹی کتنی ہی مقبول کیوں نہ ہو جائے۔ عمران خان کو سمجھنا چاہیے کہ بحیثیت مقبول رہنما اگر وہ سب کے ساتھ بیٹھے کیلئے تیار ہوں گے تو وہ ملک اور قوم کو متحد کرنے کا سبب بنیں گے اور اس کااُن کو اور اُن کی سیاست کو بھی فائدہ ہو گا۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

انصار عباسی سعد رفیق عمران خان کالم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفیلڈ مارشل عاصم منیر اور ٹرمپ کی 2گھنٹے طویل نشست؛ کیا باتیں ہوئیں، کیا طے پایا؟
Next Article عطا ء الحق قاسمی کا کالم : انشااللّٰہ بچے اسکول سے واپس آ جائیں گے!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم

جون 14, 2026

”ہائی برڈ "حکومتی بندوبست اب قابلِ عمل نہیں رہا : نصرت جاوید کا کالم

جون 12, 2026

ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم

جون 9, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے جون 15, 2026
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی جون 15, 2026
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف جون 15, 2026
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 15, 2026
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ جون 14, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.