Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطاء الحق قاسمی کا کالم : بابا مستان شاہ
عطاء الحق قاسمی

عطاء الحق قاسمی کا کالم : بابا مستان شاہ

ایڈیٹرجولائی 10, 20254 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آج میں پچیس سال پہلے کی ایک یاد شیئر کرنے جا رہا ہوں مطبوعات کے دفتر کا دروازہ بغیر کسی دستک کے کھلا اور سبز لبادے میں ملبوس ایک ملنگ اندر داخل ہوا اسکے ہاتھوں میں کڑے اور گلے میں منکوں کی مالا تھی۔ اسکے گہرے سانولے چہرے پر چھوٹی چھوٹی سفید داڑھی تھی نووارد کی عمر پچاس کے لگ بھگ تھی مگر یہ جسمانی طور پر خاصا صحت مند تھااسکے ایک ہاتھ میں عصا اور دوسرے ہاتھ میں ایک نوٹ بک تھی۔ اس نے اندر داخل ہوتے ہی نوٹ بک خالد احمد کے ہاتھوں میں تھمائی اور کہا بچہ تو بہت کچھ پڑھتا ہے یہ بھی پڑھ کر دیکھ!’’
ایک طویل عرصے سے بے روز گار خالد احمد نے اپنے بڑھے ہوئے شیو میں انگلیاں پھیرتے ہوئے ایک نظر اسکی طرف دیکھا اور پھر یہ نوٹ بک اس سے’’وصول‘‘ کر کے بڑی بے نیازی سے میری طرف بڑھا دی ۔میں نے اس نوٹ بک کی ورق گردانی شروع کردی اور میرے لیے اس نوٹ بک کی ورق گردانی عجیب و غریب تجربہ تھا، کیونکہ اس نوٹ بک میں وکیلوں مجسٹریٹوں، سول ججوں اور پولیس انسپکڑوں وغیرہ کے تصدیقی سرٹیفیکٹ تھے جنکے مطابق یہ ملنگ موصوف ’’ ولایت‘‘کے مقام پر فائز تھے۔ ان اسناد کے نیچے باقاعدہ مہر اور دستخط ثبت تھے۔ میرے چہرے پر ایک مسکراہٹ نمودار ہوئی گویا اولیاء اللہ دنیا داروں سے ولایت کی اسناد حاصل کرتے ہیں۔
’’فراڈ‘‘ میرے منہ سے بے ساختہ نکلا اور میں نے یہ نوٹ بک نجیب احمد کو تھمادی،نجیب احمد نے بھی ایک نظر اس پر ڈالی اور پھر یہ واپس ملنگ کو لوٹاتےہوئے کہا’’ معاف کرو‘‘معافی بھی مل جائیگی بچہ ‘‘ملنگ نے عصا زمین پر مارتے ہوئے کہا۔’’یہ علی کا ملنگ آیا کس لیے ہے ؟‘‘میں خالد اور نجیب گپ شپ کے موڈ میں تھے اور یوں اسکی یہ معرفت کی گفتگو ہمیں کچھ اچھی نہیں لگی چنانچہ ہم تینوں نےیکبار کہا ’’ بابا جی! اپنا اور ہمارا وقت ضائع نہ کریں آپ سے ایک بار کہہ دیا ہے معاف کریں اب آپ جائیں۔‘‘میں بابا فریدؒ کے دربار سے آیا یوں میرا نام بابا مستان شاہ ہے۔ پاکپتن سے آیا ہوں تم کہتے ہو تو چلا جاتا ہوں۔ ملنگ نے کہا مگر وہ یہ کہتے ہوئے بدستور اپنی جگہ پر کھڑا تھا اور کنکھیوں سے ہمارے ردعمل کا جائزہ لے رہا تھا۔
اور ان لمحوں میں ،میں ایک اور عجیب و غریب تجربے سے دو چار ہوا۔ مجھے یقین تھا کہ اس شخص کا اولیائی سے کوئی تعلق نہیں یہ محض بہروپیا ہے مگر اسکے باوجود میں نے اپنے جسم میں ایک سنسنی سی محسوس کی میرے ذہن میں سوچ کی ایک لہر آئی کہ اگر یہ واقعی کوئی بزرگ ہے تو ہمیں اپنی اس بے ادبی کا خمیازہ یقیناً بھگتنا پڑے گا۔ غالباً یہی رد عمل خالد احمد اور نجیب احمد کے چہروں سے بھی نمایاں تھا کیونکہ مستان شاہ پہلےسے زیادہ مضبوطی کے ساتھ اپنے قدموں پر کھڑا ہو گیا تھا۔ ’’ہاں میں نے بابا صاحب کے مزار پر حاضری دی ہے‘‘۔ نجیب نے کہا۔ تو پھر میں چلا جاؤں؟ یہ اس نے عجیب و غریب انداز میں پوچھا اور ہم تینو ں کہ اندر سے سہمے ہوئے تھے گونگے ہو کر رہ گئے۔
’’نہیں میں نہیں جاؤں گا‘‘وہ ہماری کیفیت بھانپ گیا تھا اور پھر دو قدم چل کر میری طرف آیا۔’’میں پنجتن کے نام پر تمہیں زور سے پانچ مکے ماروں‘‘اس نے مٹھی فضا میں بلند کرتے ہوئے کہاگو اس کے بارے میں میرے خیالات میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی تھی یعنی مجھے یقین تھا کہ وہ فراڈ ہے لیکن میں نے ایک عجیب بے بسی کے عالم میں کہا ’’ نہیں ماروں گا ‘‘مستان شاہ نے مشفقانہ سی ہنسی ہنستے ہوئے کا اور میرےکاندھوں پر پیار سے ہولے ہولے پانچ مکے مارے،’’مولا حسین کے نام پر اگر میں تم سے چندہ مانگوں تو دو گے ؟‘‘اب وہ حرف مدعا زبان پر لے آیا تھا مگر پیشتر اس کے کہ میں کوئی جواب دیتا اس نے گھمبیر آواز میں کہا ’’نہیں لوں گا‘‘ اور پھر نجیب احمد کے پاس جا کر کھڑا ہو گیا۔تمہیں پنجتن کے نام پر زور سے پانچ مکے ماروں؟’’مارو‘‘نجیب نے گلو گیر لہجے میں جواب دیا۔’’ہاں ماروں گا‘‘ اس نے کہا اور پھر اسے بھی پیار سے ہولے ہولے پانچ مکے مارے۔’’مولا حسین کے نام پر اگر تم سے چندہ مانگوں تو دو گے؟ اس نے دوسرا سوال دہرایا اور پھر حسب سابق نجیب کے جواب سے پہلے خود ہی کہا ’’ نہیں لوں گا‘‘اور اب خالد احمد کی باری تھی۔ مستان شاہ نے پنجتن کے نام پر پانچ مکوں کی فرمائش اور پھر اثبات میں جواب ملنے پر نہیں ماروں گا۔ کہہ کر دوسرا سوال دہرایا ؟
’’مولا حسین کے نام پر اگر تم سے دس روپے مانگوں تو دو گے؟‘‘ خالد احمد نے اس کی طرف دیکھا کہ وہ ابھی خود ہی نہیں لوں گا۔ کہہ دے گا مگر جب اس نے ایسا نہ کہا بلکہ ایک بار پھراپنا سوال دہرایا: تو خالد نے بے بسی سے کہا’’دوں گا ‘‘تو پھر نکالو مستان شاہ نے اسکی آنکھوں میں آنکھیں ڈالتے ہوئے کہا۔ خالد احمد نے بڑی تابعداری سے جیب میں ہاتھ ڈالا اور دس روپے نکال کر اسے دے دیے۔یہ تم اپنی خوشی سے دے رہے ہو اگر خوشی سے نہیں دیے تو واپس لے لو۔ مستان شاہ نے کہا مگر جواب کا انتظار کیے بغیروہ نوٹ جیب میں ڈال چکا تھا،فقیر اب تمہارے لیے دعا کرئیگا۔ مستان شاہ نے دعا کیلئے ہاتھ اٹھائے اور اسکے ساتھ ہم بھی دعا میں شریک ہو گئے۔ دعا کے بعد اس نے نوٹ بک بغل میں دبائی جس میں پولیس انسپکٹروں وغیرہ نے اسکی ولایت کی تصدیق کی تھی۔ اور دوسرے ہاتھ میں عصا تھام کر کمرے سے باہر نکل گیا۔
یہ دعا کیلئےہاتھ ہم نے تمہارے لیے نہیں اٹھائے تھے۔ اسکے جاتے ہی میرے منہ سے ہنسی کا فوارہ چھوٹ گیایہ دعائے مغفرت تو اس دس کے نوٹ کیلئے تھی۔ جس سے تم محروم ہو گئے ہو۔ہاں یار میرے ساتھ تو واقعی ہاتھ ہو گیا ہے۔ بے روز گار خالد احمد نے جھینپی سی ہنسی ہنستے ہوئے کہا اور اپنے بڑھے ہوئے شیو میں انگلیاں پھیرنے لگامیں تو کہتا ہوں’’تم نوکریوں کے پیچھے دربدر ہونا چھوڑو اور مستان شاہ کے ہاتھ پر بیعت کرکے یہی کام شروع کر دو نجیب احمد نے کہا اورپھر تینوں نے پیٹ پکڑ کر ہنسنا شروع کر دیا ۔ مگرہم تینوں کہ اندر سے کمزور اور سہمے ہوئے اور باہر سے پڑھے لکھے روشن خیال نوجوان تھے ، ہنستے ہنستے ایک دم خاموش ہو گئےاورپھر ہمارے چہروں پر خوف کی لکیریں پھیلتی چلی گئیں،کمرے میں کچھ دیر خاموشی طاری رہی اور پھر ہم ایک دوسرے سے کچھ کہے بغیر اپنے ان گھروں کی طرف لوٹ گئے جنکے گرد ریت کی دیواریں ہیں اور جن پر ان دیکھے خوف کے سائے ہیں۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسہیل وڑائچ کا کالم : سر کٹا شہر
Next Article پنجاب، بلوچستان میں بارشوں سے 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون

اپریل 27, 2026

اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 26, 2026

ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی

اپریل 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.