تہران : اسرائیل کی طرف سے آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا گیا ہے ۔ ان کے دفتر کے قریب دھماکے ہوئے ہیں
اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران میں فضائی حملے کیے ہیں جن میں متعدد میزائل ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے دفتر کے قریب گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران کی یونیورسٹی اسٹریٹ اور جمہوری ایریا میں زور دار دھماکے سنے گئے اور شہر کے متعدد مقامات سے دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔
حملے ان مقامات کے قریب ہوئے جہاں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کا دفتر واقع ہے، البتہ ابھی تک کسی بڑے نقصان یا جانی نقصانات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
اسرائیلی وزارتِ دفاع نے اِن حملوں کو ایک ’پیشگی حفاظتی کارروائی‘ قرار دیا ہے جس کا مقصد ایران سے ممکنہ خطرات کو روکنا بتایا جا رہا ہے۔حملے میں سینئر کمانڈرز کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں ۔۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔
( بی بی سی )
فیس بک کمینٹ

