Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»ایران نے پڑوسی ممالک سے معافی مانگ لی : مزید حملے نہ کرنے کا اعلان :یہ ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے ۔ٹرمپ
اہم خبریں

ایران نے پڑوسی ممالک سے معافی مانگ لی : مزید حملے نہ کرنے کا اعلان :یہ ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے ۔ٹرمپ

ایڈیٹرمارچ 7, 202615 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
irani president masood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تہران :ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی ممالک کیخلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے۔
ایک بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ گزشتہ دنوں ہونے والے حملوں پر پڑوسی ممالک سے معذرت خواہ ہیں،ہمارا دوسرے ممالک پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
ایرانی صدر نے یہ بھی کہا کہ عبوری لیڈر شپ کونسل نے پڑوسی ممالک کیخلاف کوئی حملہ یا میزائل حملہ نہ کرنےکی منظوری دے دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے، جب تک ان ممالک کی سرزمین سے ایران پر حملہ نہ کیا جائے۔
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا ایران، امریکا اسرائیل کےسامنے سرینڈرنہیں کرےگا، دشمن کو ایرانی عوام کے ہتھیار ڈالنے کی خواہش کو قبر میں لےجاناپڑےگا۔
واضح رہے ایران پر امریکی اور اسرائیل حملے کے بعد ایران کی جانب سے پڑوسی ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے باعث بیشتر شہری بھی زخمی ہوئے۔
بی بی سی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک سادہ سفید دیوار کے سامنے ایک سادہ کرسی پر بیٹھے ہوئے، بظاہر غیر تحریری خطاب میں نمودار ہوئے۔ ان کے ساتھ ہی اب وفات پا جانے والے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تصویر تھی۔ قریب ہی ایک چھوٹا ایرانی جھنڈا اور ایک پودا ہے۔
یہ ترتیب ایران کی عبوری قیادت پر دباؤ کو ظاہر کرتی ہے۔
ایران کی عبوری قیادت کونسل کے رکن کی حیثیت سے مسعود پزشکیان نے دو اہم پیغامات دیے۔ اُنھوں نے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران ’آخر تک لڑے گا۔‘
اس کے ساتھ ہی، اُنھوں نے حالیہ دنوں میں نشانہ بنائے گئے پڑوسی ممالک سے معافی مانگی، یہ بتاتے ہوئے کہ کچھ حملے گذشتہ سنیچر کے روز شروع ہونے والے حملوں کے بعد جاری کردہ ’اپنی مرضی سے فائر‘ کے احکامات کے بعد ہوئے۔
اُنھوں نے کہا کہ کونسل نے مسلح افواج کو حکم دیا ہے کہ وہ پڑوسی ریاستوں کو نشانہ بنانا بند کر دیں جب تک کہ ایران پر حملے ان کی سرزمین سے شروع نہ ہوں۔
ایران کے اندر اس پیغام کا مجموعی طور پر خیر مقدم نہیں کیا گیا۔ کچھ سخت گیر لوگوں نے لہجے کو کمزور قرار دیتے ہوئے تنقید کی ہے، جو ایک نئے سیاسی لمحے کی عکاسی کرتی ہے جس میں کئی سینئر سخت گیر شخصیات ختم ہو چکی ہیں جبکہ نچلے درجے کے لوگ ملک کی سمت کے بارے میں بے چین ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریر کی مختلف تشریح کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے معافی مانگ لی ہے اور اپنے ہمسایوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔
فرق ایک سوال پیدا کرتا ہے: کیا یہ تحمل کا حقیقی اشارہ ہے، یا محض ایک عبوری قیادت کی طرف سے وقت حاصل کرنے کی کوشش ہے جس کو سنجیدگی سے لیا جائے۔
( بشکریہ جیو نیوز /بی بی سی )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایران جنگ اور پاکستان کی مشکل : سید مجاہد علی شاہ کا تجزیہ
Next Article سردار ذوالفقار کھوسہ کے انتقال کی خبریں بے بنیاد؛ اہل خانہ نے تردید کر دی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی

جون 1, 2026

ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی

جون 1, 2026

لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.