Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»عافیہ صدیقی کی رہائی کے امکانات بڑھ گئے : پاکستانی وفد کی امریکی جیل میں طویل ملاقات
تازہ ترین

عافیہ صدیقی کی رہائی کے امکانات بڑھ گئے : پاکستانی وفد کی امریکی جیل میں طویل ملاقات

ایڈیٹردسمبر 14, 20246 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
aafia siddiqui
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ٹیکساس : وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستانی وفد کی امریکی جیل میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے تقریباً تین گھنٹے تک ملاقات کی۔وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سینیٹر بشریٰ انجم بٹ، سینیٹر طلحہ محمود اور ماہرِ نفسیات ڈاکٹر اقبال آفریدی نے امریکاکے شہر فورتھ ورتھ، ٹیکساس میں واقع جیل میں پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کی۔اس ملاقات کا مقصد ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے ممکنہ قانونی اور سفارتی کوششوں کا جائزہ لینا تھا اور امریکی حکام سے اس پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ وفد نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی حکام سے ملاقاتیں کیں اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے صدر جو بائیڈن سے معافی کی درخواست کی۔
سینیٹر بشریٰ انجم بٹ نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے ایک درد ناک خط امریکی صدر جو بائیڈن کو بھیجا گیا تھا، جس میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی اپیل کی گئی تھی۔ اس خط کو امریکی کانگریس کے اراکین، سینیٹرز اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے حکام تک پہنچایا گیا۔وفد نے امریکی حکام سے ملاقاتوں کے دوران اس بات پر زور دیا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی انسانی ہمدردی کے تحت ممکن بنائی جا سکتی ہے اور امریکی کانگریس کے بعض اراکین نے اس معاملے میں حمایت کا وعدہ کیا تاہم، کچھ اراکین نے اس درخواست کو مسترد بھی کیا۔ پاکستانی وفد نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے جیل میں تقریباً تین گھنٹے طویل ملاقات کی۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ ملاقات کو اہم پیش رفت سمجھا گیا، جس میں ڈاکٹر عافیہ کی ممکنہ رہائی پر مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی گئی۔
سینیٹر بشریٰ انجم بٹ نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ نے اپنے قید کے دوران گزری مشکلات اور اپنی مذہبی وابستگی پر تفصیل سے بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اب بھی انصاف ملنے کی امید ہے اور وہ اللہ کی رحمت پر یقین رکھتی ہیں، ڈاکٹر عافیہ کا ایمان اور حوصلہ دوسرے لوگوں کے لیے ایک مثال ہے۔ ان کا کہنا تھا ڈاکٹر عافیہ نے ملاقات کے دوران ایک نظم بھی پڑھ کر سنائی،جوکہ انہوں نے خود تحریر کی جس سے ان کے مضبوط عزم کا اظہار ہوا۔ڈاکٹر اقبال آفریدی نے اس بات کا ذکر کیا کہ وفد نے امریکی حکام سے ملاقاتوں کے بعد اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی موجودہ حکومت کی مدت ختم ہونے سے قبل ڈاکٹر عافیہ کی رہائی ممکن ہو سکتی ہے۔
سینیٹر بشریٰ انجم بٹ نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں امریکی صدر نے متعدد قیدیوں کی سزا معاف کی ہے اور یہ ممکن ہے کہ 20 جنوری سے قبل ڈاکٹر عافیہ کی رہائی بھی اسی سلسلے کا حصہ بن جائے۔سینیٹر بشریٰ انجم بٹ نے پاکستانی عوام سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے امکانات اب پہلے سے زیادہ روشن ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکام سے ملاقاتوں میں اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے اور اس کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
وفد کے رکن ماہر انفسیات ڈاکٹر اقبال آفریدی نے کہا کہ “ڈاکٹر عافیہ 20 سال سے اپنے بچوں سے دور ہیں اور 16 سال کی سزا گزار چکی ہیں، یہ انسانی ہمدردی کا معاملہ ہے اور اب وقت ہے کہ انہیں ریلیف دیا جائے تاکہ ناصرف پاکستان کی 25 کروڑ عوام خوش ہو، بلکہ امریکا کا پورے مسلم دنیا میں مثبت امیج بھی بنے۔” انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اگر ڈاکٹر عافیہ کا مناسب علاج کیا جائے اور انہیں اہلخانہ کی حمایت حاصل ہو تو وہ معاشرتی سطح پر ایک مفید فرد بن سکتی ہیں۔
وفد کے رکن ڈاکٹر آفریدی نے امید ظاہر کی کہ امریکی حکومت جلد ہی ڈاکٹر عافیہ کو ریلیف دے گی، خاص طور پر جب امریکی صدر جو بائیڈن نے حالیہ دنوں میں اپنے بیٹے اور دیگر افراد کو معاف کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ “ہماری کوشش یہ ہے کہ یہ معاملہ انسانی حقوق کی بنیاد پر حل ہو، اور ہمیں امید ہے کہ امریکی حکومت جلد ہی اس پر فیصلہ کرے گی۔اس ملاقات نے نہ صرف پاکستانی کمیونٹی کو نئی امید دی بلکہ اس سے عالمی سطح پر انسانی حقوق کے تحفظ اور رحم کی اپیلوں کے حوالے سے بھی اہم سوالات اٹھائے ہیں۔ پاکستانی حکام اور امریکی حکام کے درمیان اس کیس پر جاری بات چیت سے یہ امید کی جا رہی ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن ہو سکے گی۔
( بشکریہ : جیو نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عافیہ صدیقی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleانسداد دہشتگردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج سے گرفتار 32 ملزمان کو کیسز سے ڈسچارج کردیا
Next Article مارشل لاء کا نفاذ جنوبی کورین صدر کو لے ڈوبا، مواخذے کی تحریک کامیاب
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عافیہ صدیقی کے بدلے امریکا کو شکیل آفریدی کی حوالگی، حکومت کا جواب سامنے آگیا

فروری 21, 2025

سابق امریکی صدر نے عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کردی، وکیل نے عدالت کو آگاہ کردیا

جنوری 24, 2025

سید مجاہد علی کا تجزیہ : عافیہ صدیقی کی واپسی کیسے قومی مسئلہ بنا؟

نومبر 3, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.