Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, فروری 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عمران خان کی صحت پر سیاست :سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • شکیل انجم پریس کلب کے صدر منتخب پروفیشنل جرنلسٹس نے تین مرکزی عہدے جیت لیے
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک رن پر پہلی وکٹ گرگئی
  • ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم
  • فیلڈ مارشل کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت
  • ٹی 20 ورلڈ کپ، کولمبو میں میدان سج گیا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»آمنہ مفتی»آمنہ مفتی کا کالم : اداسی بھرے دن کبھی تو ڈھلیں گے!
آمنہ مفتی

آمنہ مفتی کا کالم : اداسی بھرے دن کبھی تو ڈھلیں گے!

ایڈیٹرمارچ 29, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاک ڈاون کو تیسرا ہفتہ ہونے کو آیا اور مجھے اندازہ ہوا کہ کارِ جہاں جسے ہم دراز سمجھتے تھے کچھ ایسا دراز بھی نہیں۔ سارا دن شہر کے ایک کونے سے دوسرے کونے، سارا ہفتہ ایک شہر سے دوسرے شہر اور سارا سال ایک ملک سے دوسرے ملک بھاگے بغیر بھی زندگی گزر جاتی ہے اور اچھی خاصی گزر جاتی ہے۔
وبا، قدیم زمانے کی کسی منتقم دیوی کی طرح کسی ملک میں اپنے پنجے گاڑ لیتی ہے۔ آج کل اٹلی اور امریکہ اس کے نشانے پر ہیں۔ ہزاروں قیمتی جانوں کے زیاں پہ سخت دُکھ ہے۔
وبائیں تو ہمیشہ ہی سے آتی رہی ہیں لیکن اس وبا کے بارے میں کچھ عجیب عجیب سرگوشیاں کچھ معتبر حلقوں کی طرف سے بھی سنائی دے رہی ہیں۔ شاید یہ انسان کی فطری بد گمانی ہے یا نئی تہذیب پہ حد سے بڑھی خوش گمانی کہ وہ اس وبا کو بھی قدرتی آفت کی بجائے انسانی خباثت سمجھ رہا ہے۔
حقیقت کیا ہے؟ یہ وقت بتائے گا مگر یہ وقت ابتلا کا ہے، آزمائش کا۔ پاکستان میں اب تک اس مرض کے چودہ سو سے اوپر مریض موجود ہیں۔ فی الحال صورت حال زیادہ بری نہیں لگ رہی لیکن خبردار کرنے والے ڈرا رہے ہیں کہ ہوشیار رہنا یہ وبا اسی طرح تھمی رہتی ہے اور جوں ہی انسان بے پروا ہوا، یہ دنوں اور گھنٹوں میں یم دوت کا روپ دھار لیتی ہے۔
ساری دنیا گھروں میں محصور ہے۔ باہر رہنے والے گھر کے درودیوار کو تاک رہے ہیں اور گھریلو خواتین یا وہ لوگ جو پہلے ہی گھر سے کام کرتے ہیں ان مہمانوں کو دیکھ رہے ہیں۔
فرصت کے ان دنوں میں بہت سی نئی باتیں دریافت ہوئیں۔ دھریک پہ پتے نکلتے ہی سفیدی مائل کاسنی کلیوں کے گچھے نمودار ہوتے ہیں اور دوسری رات کے تیسرے پہر یہ کلیاں کھل جاتی ہیں۔ تب ایک ایسی ہوا چلتی ہے جو اس خوشبو کو خواب گاہوں، کتب خانوں، کھیتوں اور سڑکوں پہ اڑائے پھرتی ہے۔
ٹریفک نہ ہونے کے باعث آج کل پنجاب کی ہواؤں میں دھریک کی خوشبو کا راج ہے۔ اس خوشبو کے ساتھ ایک اور میٹھی سی خوشبو، ترشاوہ پھلوں پہ آئے بور کی مہک ہے۔ یہ دونوں خوشبوئیں، رات بھر ویران سڑکوں پہ غدر مچاتی ہیں اور بند کھڑکیوں کی درزوں سے اندر گھس جاتی ہیں۔
جنگلی کبوتر، گلہریاں اور گوریاں، بے تکلفی سے چھجوں، منڈیروں اور دیواروں پہ پھدکتے پھرتے ہیں۔ گھاس میں نئے پھول سر اٹھاتے ہیں جیسے انسان کو تسلی دے رہے ہوں کہ غم نہ کرو، زندگی بہت خوب صورت ہے۔ یہ چند دن کی تکلیف ہے۔ سب پھر سے پہلے جیسا ہو جائے گا۔
دعا یہ ہی ہے کہ وبا نہ پھیلے۔ سب ہی جانتے ہیں کہ یہ آفت پاکستان میں کیسے اور کیوں‌ کر آئی۔ ڈیڑھ سال پہلے چلے جانے والوں کا اس میں قصور ہو کہ نہ ہو لیکن آج تین ایئر پورٹس اور تین زمینی سرحدوں سے ملک میں وبا کا داخلہ نہ روک سکنا ایک کوتاہی ہے۔ خدا نہ کرے کہ ہمیں اس کوتاہی پہ پچھتانا پڑے۔
نقصان اب بھی بہت ہوا ہے۔ بچوں کا تعلیمی سال جانے کیا سے کیا ہو گا؟ نئے داخلے، نئی جماعتیں، نیا تعلیمی سال، پچھلے امتحانات اور ان کے نتائج، سب اتھل پتھل ہو گیا ہے۔ اس سب سے بچا بھی جا سکتا تھا۔ جاننے والے بخوبی جانتے ہیں کہ کیسے بچا جا سکتا تھا۔ مگر کچھ لوگوں کی کوتاہیوں، سستیوں اور غلط فیصلوں کے نتائج آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔
خدا کرے کہ یہ آزمائش اتنی ہی ہو، خدا کرے کہ اتنی ہی قربانیاں دے کے ہم اس وبا کے قہر سے نکل آئیں۔ اب مزید غلط فیصلوں کا وقت نہیں ہے۔ ذاتی مفادات اور انا سے اوپر اٹھ کے، بڑے فیصلے کرنے کا وقت ہے۔آزمائش جتنی بڑی ہوتی ہے، اس سے سرخرو ہو کے نکلنے والا اتنا ہی بڑا ہیرو ہوتا ہے۔ ڈنڈے کے زور پہ ہیرو نہیں بنا جاتا، آفتوں کو زیر کرنا پڑتا ہے، کوہ بے ستوں کاٹنا پڑتا ہے، آگ کا دریا عبور کرنا پڑتا ہے۔
وقت گزر جاتا ہے، اچھا ہو یا برا۔ یہ وقت بھی گزر جائے گا۔ اداسی بھرے یہ دن ، جلد یا بدیر گزر ہی جائیں گے۔تب تک، شفق کے رنگوں، بہار کی خوشبو اور مٹی کی مہک سے وابستہ رہیں۔ بے شک فطرت سب سے بڑا طبیب ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کورونا وائرس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکورونا وائرس اور کے ای ایم یو ٹیلی میڈیسن ۔۔گونج/ڈاکٹر عفان قیصر
Next Article لیہ میں تبلیغی جماعت کے 200 ارکان نے مسجد کو قرنطینہ بنا لیا : ایس ایچ او حملے میں شدید زخمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں کورونا پھر اسپیڈ پکڑنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

نومبر 11, 2025

ایم ایل ون منصوبے میں تاخیر، لاگت دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی

جون 14, 2023

ملیکہ بخاری نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی: ذرائع

مئی 25, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عمران خان کی صحت پر سیاست :سید مجاہد علی کا تجزیہ فروری 17, 2026
  • شکیل انجم پریس کلب کے صدر منتخب پروفیشنل جرنلسٹس نے تین مرکزی عہدے جیت لیے فروری 16, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی فروری 15, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ فروری 15, 2026
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا فروری 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.