Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»آمنہ مفتی»آمنہ مفتی کا کالم : بات نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گی
آمنہ مفتی

آمنہ مفتی کا کالم : بات نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گی

ایڈیٹرنومبر 28, 202359 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
amna-mufti.jpg
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک عام سا واقعہ ہوا۔ ایک درمیانی عمر کی عورت نے اپنے شوہر کو چھوڑ کر، جس کے ساتھ اس نے 28 برس گزارے تھے، ایک دوہاجو مرد سے نکاح کر لیا۔
اس عام واقعے سے کچھ برس پہلے ایک اور عام سا واقعہ ہوا تھا، ایک کم عمر لڑکی نے اپنی مرضی سے اپنے ہم عمر لڑکے سے شادی کر لی تھی۔
ان دونوں واقعات سے ہمارا آپ کا تعلق سوائے ایک سامع کے کچھ اور نہیں۔ دونوں واقعات دو افراد کی ذاتی زندگی کے اس منطقے سے تعلق رکھتے ہیں جس میں ہم میں سے کسی کو بھی دخل دینے کا کوئی حق حاصل نہیں اور اس میں دو رائے نہیں۔
ہوتا یہ ہے کہ ہر دوسرے تیسرے برس جانے کہاں، کیا مسکوٹ ہوتی ہے کہ پہلے ایک واقعہ اور پھر اس کے جواب میں دوسرا واقعہ دہرایا جاتا ہے، میمز بنتے ہیں، یار لوگ مزے لیتے ہیں، ہائے بے غیرت کی گردان کی جاتی ہے۔
قانونی، شرعی اور اخلاقی ہر لحاظ سے جائز ان واقعات پہ بےحیائی کا لیبل لگا کے اپنی سیاسی بصیرت کا ثبوت دیا جاتا ہے۔ ان ہی میں سے کچھ مہاشے ایسے ہیں جو ٹوکنے پہ مونیکا کیس کی مثال دیتے ہیں۔
کلنٹن- مونیکا کیس بداخلاقی کی بدترین مثال ہے اور شاید آنے والے وقت میں دنیا کلنٹن کے ساتھ نہیں، مگر مونیکا کے ساتھ کیے گئے سلوک پہ شرمندہ بھی ہو مگر یہاں فخریہ ان مثالوں کو دہرایا جاتا ہے جن کا تعلق کسی بھی طرح موجودہ صورت حال سے کچھ نہیں۔
جس مذہب نے گوناگوں وجوہات کی بنا پہ مرد کو چار شادیوں کی اجازت دے رکھی ہے، اسی مذہب نے عورت کو خلع لینے یا ایک مرد کو چھوڑ کے دوسرے سے شادی کرنے کا حق بھی دے رکھا ہے۔
جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ جس وقت ان دونوں کی ملاقات ہوئی تو خاتون شادی شدہ تھیں اور بقول صاحب کے ان کی بیگم کو ورغلایا گیا، اب اس بات پہ انسان کیا کہے؟
18 برس کی لڑکی کے لیے بھی یہ نہیں کہا جاتا کہ اسے ورغلایا گیا۔ پسند، ناپسند، مرضی کی شادی، ادھیڑ عمری میں ناپسندیدہ شوہر کو چھوڑ کے دوسرے شخص سے شادی کر لینا ان سب باتوں کا ہم سے کیا تعلق؟
ہاں بات کیجیے مینی فیسٹو کی، جو پاکستان تحریک انصاف کے پاس سوائے چور چور کے تھا ہی نہیں۔
بات کیجیے نظریے کی جو لوٹے پہ لوٹا رکھ کے بنائی گئی اس جماعت کے پیش نظر تھا ہی نہیں۔ بات کیجیے اس ٹیم کی جسے منتخب کر کے ملک چلایا جانا تھا جو کبھی چنی ہی نہیں گئی۔
خان صاحب کی ذاتی کمیوں، کجیوں، بے راہ رویوں، حماقتوں اور مزید حماقتوں کا بھی ذکر کیجیے، ان کے دور میں کی گئی کرپشن کا بھی ذکر کیجیے اور اگر خاتون مذکورہ اس کرپشن میں کسی بھی طرح ملوث تھیں تب بھی برملا کہیے لیکن صاحب! آج بھی جب انسانی تاریخ دو ہزار برس پورے کر چکی ہے، ساحرہ سوختنی کی اس روایت کو ساتھ لے کر چلیں گے؟
آج بھی سیاست کی بجائے عورت کی کردار کشی کی جائے گی؟ آج بھی ایک انسان کو اس لیے معتوب قرار دیا جائے گا کہ وہ آپ کے مقرر کردہ معیاروں پہ پورا نہیں اترتا؟ سیاست میں آنے والی یا کسی نہ کسی طور سیاست سے متعلق خواتین کا احترام کرنا سیکھیے۔
جنگ ہی لڑنی ہے تو اصولوں سے لڑیے اور اگر آپ اس بات پہ یقین رکھتے ہیں کہ جنگ اور محبت میں سب جائز ہوتا ہے تو محبت میں اٹھائے گئے قدم کو بھی جائز مان لیجبے۔
ہمیں اب اتنا باشعور ضرور ہو جانا چاہیے کہ عورتوں کی طرف انگلی اٹھانے اور سیاست کی دکان چلانے کے لیے غیرت کے جھوٹے نعرے لگانے سے پہلے کم سے کم ایک بار سوچ ہی لیں۔
عورت کسی کی ملکیت نہیں۔ اس کی بھی مرضی ہے، اختیار ہے۔ کئی برس بعد ایک ایسی عورت کا تذکرہ کرنے سے کیا حاصل جو کئی برس پہلے اپنی زندگی کا راستہ بدل گئی؟
جن کے کہنے پہ پہلے عظیم بنے تھے ان کے کہنے پہ اب مظلوم بنے اور بالکل اچھے نہیں لگے۔
سچ کیا ہے، سب کو علم ہے۔ بقول شخصے، ’یہ پبلک ہے سب جانتی ہے۔‘ عرض صرف اتنی ہے، آپ کی محلاتی سازشوں کی وجہ سے وہ خواتین جو واقعی سچ مچ ایک بری شادی سے نکلنے کی کوشش کر رہی ہیں کبھی نکل نہیں پائیں گی۔
شادی کے ادارے کی اصلاح ضروری ہے۔ جو لوگ اسے صرف استحصال کا ہتھیار بنائے ہوئے ہیں ان سے جنگ بھی ضروری ہے لیکن یہ سب بہت احتیاط کا متقاضی ہے۔اناڑی پن سے لگائے گئے نشتر، ناسور کو نکالنے کی بجائے گھاؤ ڈال دیتے ہیں جن کو پر ہونے میں بڑا وقت لگتا ہے۔
اپنی جنگ کیجیے، اپنے ہتھیار اٹھایے، اپنے میدان میں کھیلیے، عورت کی آڑ نہ لیجیے، غیرت کے پھریرے بند ہی رہنے دیجیے ورنہ بات نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گی۔

 

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

شادی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمران خان کا انٹرا پارٹی انتخابات نہ لڑنے کا دعویٰ، ترجمان پی ٹی آئی نے تردید کردی
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : نگران وزیر اعظم کی مینڈیٹ سے ماورا بھاگ دوڑ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محبت، مذہب اور معاشرتی تضادات : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

مارچ 29, 2026

سرکاری افسر کی بیٹی کی 24 کروڑ روپے سے زیادہ کی شاہانہ شادی، صرف سجاوٹ پر 4 کروڑ خرچ

ستمبر 28, 2025

بالی وڈ اداکار گووندا اور سنیتا آہوجا کی شادی 38 سال بعد مشکلات کا شکار

اگست 25, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے اپریل 21, 2026
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.