Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»آمنہ مفتی»آمنہ مفتی کا کالم: لاہور، موسم سرما اور ابن انشا
آمنہ مفتی

آمنہ مفتی کا کالم: لاہور، موسم سرما اور ابن انشا

ایڈیٹرنومبر 22, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
amna mufti logo
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور شہر میں جب سردی آتی ہے تو اکیلی نہیں آتی۔ تقریبات کا ایک غیر مختتم سلسلہ ساتھ لاتی ہے۔ بقول شخصے، لاہور میں ہفتے کے دن سات اور میلے آٹھ ہوتے ہیں۔
شادیوں کی تقریبات اس قدر تسلسل سے برپا ہوتی ہیں کہ لگتا ہے اس برس پورے شہر میں کوئی کنوارہ نہیں بچے گا، لیکن اگلے برس یہ سلسلہ پھر اسی زور و شور سے جاری ہو جاتا ہے۔شادیوں کے ساتھ ساتھ ادبی تقریبات بھی مقابلے پہ منعقد کی جاتی ہیں۔ کتابوں کی تقریب رونمائی تو اس شدت سے ہوتی ہے کہ کئی بار لگتا ہے کہ اگر پاکستان میں اس قدر ادیب و شاعر موجود ہیں تو بے وجہ ہی خواندگی کی شرح کم بتائی جاتی ہے۔ یہ اور بات کہ ان میں سے بیشتر کتب کو ایک نظر دیکھنے سے ہی اندازہ ہو جاتا ہے کہ پاکستان میں شرح خواندگی واقعی بہت کم ہے۔
تعلیمی اداروں کی تقریبات اس کے علاوہ ہوتی ہیں۔ سپورٹس ڈے، یہ ڈے، وہ ڈے۔ بعض اوقات تقریبات کی بہتات کے باعث مہمان خصوصی کا ایسا توڑا پڑتا ہے کہ راقم تک کو مہمان خصوصی بنا دیا جاتا ہے۔ اب آپ خود ہی اندازہ لگا لیجیے کہ کس قدر تقاریب منعقد ہوتی ہیں۔
لاہور کی سماجی زندگی چونکہ دسترخوان پہ ہی جمتی ہے اس لیے سردی آتے ہی تلی مچھلی کی دعوتیں، کنے ،پائے، نہاری کے بلاوے اور ساگ مکئی کی روٹی کے نیوتے بھی آنے لگتے ہیں۔ کسی جگہ سے کھگے کے شوربے کا ڈونگا آتا ہے تو کہیں سے کڑھی کی پتیلی، کوئی شلجم کے اچار کا مرتبان چھوڑ جاتا ہے تو کوئی برابر سے کھوئے والا گاجر کا حلوہ بھجواتا ہے۔
ان دعوتوں، توشہ دانوں، محبت بھری محفلوں کے ساتھ ساتھ رات گئے آگ تاپتے ہوئے روسی ناول پڑھنے اور مونگ پھلی کھاتے ہوئے اوس نچڑتے درختوں تلے ابن انشا کی نظمیں گاتے ہوئے ٹہلنے کا بھی یہ ہی موسم ہے۔
لطافتوں سے بھرا موسم سرما دروازے پہ دستک دے رہا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ کورونا کی دوسری لہر بھی سر اٹھا چکی ہے۔ کتنی ہی تقریبات، جن میں لاہور کا مشہور ’فیض فیسٹیول‘ بھی شامل ہے اس بار منعقد نہیں ہوئیں۔
تعلیمی اداروں کی تقریبات بھی منسوخ ہیں، ملنا جلنا، آنا جانا بھی کم سے کم ہے۔ وبا، چنڈال کی صورت دھند بھری گلیوں میں تاک لگائے بیٹھی ہے۔ سرد موسم کے ساتھ اس بار بھی کورونا کا خطرہ سر پہ منڈلا رہا ہے۔
لاہور کی رونقیں ماند ہیں۔ لوگ باہر تو نکلتے ہیں مگر ڈرتے ڈرتے۔ ابن انشا کی نظمیں اب بھی پڑھی جا رہی ہیں لیکن وہ سر خوشی کا عالم نہیں۔ پنجابی کی ایک کہاوت ہے جس کا مطلب کچھ یوں ہے کہ جب وہ دن نہ رہے تو یہ دن بھی نہیں رہیں گے۔
کورونا کی اس وبا نے تباہ حال معیشت کا وہ حال کیا ہے کہ مت پوچھیے۔ جس کو دیکھو وہ پھٹی جیب سے انگلیاں لہرا کے دکھا رہا ہے۔ ویسے پہلے بھی یہاں کون سا ہن برستا تھا لیکن اب تو بالکل ہی پھونسڑے نکل آئے ہیں اور لتے لگ گئے ہیں۔
زندگی میں نرم گرم سب چلتا رہتا ہے۔ یہ وقت جب گزر جائے گا تو لاہور کی رونقیں پھر بحال ہوں گی۔ ویسے آپس کی بات ہے کورونا کی اس لہر کی لاہوریے کچھ خاص پروا نہیں کر رہے۔ گو پہلے کی طرح انھیں اس پہ عالمی سازش کا اس قدر پکا شبہ تو نہیں لیکن اب بھی انھیں اندر ہی اندر یہ یقین ہے کہ بین الاقوامی نہ سہی، مقامی ہی سہی مگر ہے یہ ایک سازش ہی۔
دیکھنا یہ ہے کہ اس موسم سرما کے ساتھ ہی کورونا بھی رخصت ہوتا ہے یا جم کے بیٹھا رہتا ہے؟ ویکسین آئے گی تو اسے لگواتے ہوئے ہمیں وہی خطرات تو لاحق نہیں ہو جائیں گے جو پولیو کی ویکسین سے ہیں؟
چلتے چلتے ابن انشا کے کچھ اشعار سن لیجیے:

چاند نکلا ہے داغوں کی مشعل لیے
دور گرجا کے میناروں کی اوٹ سے
آ مری جان آ ایک سے دو بھلے
آج پھیرے کریں کوچۂ یار کے
اور ہے کون درد آشنا باورے!
ایک میں شہر میں، ایک تو شہر میں
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ابن انشا سردی لاہور
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleٓٓیاسر پیرزادہ کا مکمل کالم : بغیر نکاح کے ؟ توبہ توبہ۔۔۔
Next Article عطاء الحق قاسمی کا کالم : میر شکیل الرحمٰن۔ ایک بڑا انسان!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محسن نقوی: رومانوی شاعر اور ذاکر کی ہمہ جہت شخصیت : ڈاکٹر علی شاذف کا اختصاریہ

جنوری 15, 2026

لاہور: طالبہ کی ’خود کشی‘ کی کوشش، دوسری منزل سے چھلانگ لگادی ، حالت تشویش ناک

جنوری 6, 2026

لاہور کا کھوجی : یاسر پیرزادہ کا کالم

دسمبر 21, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.