ملتان میں یوم عاشور کے موقع پر نکالے گئے علم ، ذوالجناح اور تعزیوں کے جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اپنے منزلوں کے قریب پہنچ گئے۔یہ جلوس امام بارگاہ شاہ گردیز،کربلا شاہ شمس،امام بارگاہ جوادیہ،امام بارگاہ حسینییہ دولت گیٹ،امام بارگاہ ممتاز آباد،امام بارگاہ لال کرتی اور امام بارگاہ سورج میانی میں رات 10 بجے تک اختتام پذیر ہوں گے۔جس کے بعد مجالس شام غریباں برپا ہوں گی۔جن میں ذاکرین کرام میدان کربلا میں امام عالی مقام حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی پر روشنی ڈالیں گے۔
فیس بک کمینٹ

