Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ّعاصمہ شیرازی»عاصمہ شیرازی کا کالم:مُرشدوں کے مُرشد جنرل باجوہ!
ّعاصمہ شیرازی

عاصمہ شیرازی کا کالم:مُرشدوں کے مُرشد جنرل باجوہ!

ایڈیٹراپریل 25, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
bajwa gud bye
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان انتہائی دلچسپ دور سے حال ہی میں گُزرا ہے اور شاید اب بھی گُزر رہا ہے۔ ایسا دلچسپ دور کہ جسے تاریخ میں ’دور مزاحیہ‘ سے یاد رکھا جائے گا۔
یہ وہ دور ہے کہ جس ترتیب سے بنا اُسی ترتیب سے بے ترتیب بھی ہو رہا ہے۔ پیاز کی تہیں ہیں کہ کھلتی چلی جا رہی ہیں اور انکشافات ہیں کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے۔
نہ عمران سیریز کی کہانیاں ختم ہو رہی ہیں اور نہ ہی باجوہ نامہ کے ’اقتباسات‘، انٹرویوز لینے والوں کی دیہاڑیاں الگ اور سُننے اور دیکھنے والوں کی موجیں جُدا۔
بیچ چوراہے ہنڈیا یوں پھوٹ رہی ہے کہ نہ ہانڈی کو غم نہ ہی چوراہے کو پرواہ۔ پنجابی میں کہتے ہیں ’چوراں نوں پے گئے مور تے موراں نوں پے گئے ہور‘۔۔۔ کچھ ایسا ہی ہمارے ہاں ہوا ہے۔
اب کپتان اس غم میں مبتلا ہیں کہ اُنھیں اسمبلیاں توڑنے کا مشورہ جنرل باجوہ نے دیا تھا اور اُن کے کہنے پر وہ ایسی حماقت کر بیٹھے ہیں جس کا پچھتاوا جاتے نہیں جا رہا۔
اگر آپ یاد کریں تو اسمبلیاں توڑنے کا اعلان جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی سے چند روز ہی پہلے کیا گیا تھا، ان ہی تاریخوں میں جنرل باجوہ کی توسیع اور عمران خان کی تاحیات آرمی چیف بننے کی آفر کو اسمبلیاں توڑنے کے اعلان کے ساتھ ملا کر پڑھیں تو کہانی واضح طور پر سمجھ آ سکتی ہے۔
اب جنرل باجوہ اپنی توسیع کے لیے یہ مشورہ دے رہے تھے یا خان صاحب کو فوری انتخابات کی صورت بھاری اکثریت نظر آ رہی تھی بہرحال اب بتانے کو صرف کہانیاں اور دکھانے کو فقط ڈرامے۔
دسمبر 2022 تک مشوروں کا ورد چل رہا تھا اور مُرشد اپنے مُرشد جنرل باجوہ سے ایسے ایسے وظائف معلوم کر رہے تھے کہ نتیجہ یقینی تھا تاہم حکمران جماعت بندش کا توڑ ایسا لائی کہ کوئی حربہ کارگر نہ ہوا۔
اسمبلیاں توڑنے کا نسخہ ایسا اکسیر تھا کہ دو ممکنہ اکثریتی صوبوں میں انتخابات اور ضمانتوں کی موجودگی میں سکہ بند کامیابی سے عمران خان کو کوئی دور نہ کر سکتا تھا مگر یوں محسوس ہوتا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے مُرشد کچھ زیادہ مؤثر ہیں۔ بہرحال ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں۔
جتنی مرضی ساسوں کی آڈیو لیک کر لیں محبتوں کی اس کہانی کے امین ابھی باقی ہیں۔ محبت کی اس لازوال داستان میں کئی موڑ آئے۔ ابتدائے عشق، ابتلائے عشق اور پھر انتہائے عشق مگر اس سلسلہ وار کہانی میں اب ’ہائے عشق‘ کے مراحل ہیں اور محبوب پرانے دنوں کی یاد میں ٹسوے بہا رہے ہیں اور شکوے بھی کر رہے ہیں۔
مُرشد باجوہ نے سیاست کے میدان میں وہ کار ہائے نمایاں انجام دیے ہیں کہ پاکستان اُن کارناموں کے سحر سے نکل نہ پائے گا اور عمران خان نے سویلین جنرل کے روپ میں لاٹھی کا استعمال ایسا کیا کہ جس کی مثال ملنا مشکل۔
سیاست کے ابواب میں جنرل باجوہ کا نام کِن حروف سے لکھا جائے کہ اُنھوں نے شیر کو سب گُر سکھائے نہیں سکھایا تو درخت چڑھنا نہیں سکھایا۔ اب شیر جانے اور درخت جانے (یہاں شیر سے مراد عمران خان ہیں)۔
عمران خان اب ایسا کیا کریں کہ دل گرفتگی سے نکل کر ’عملی سیاست‘ کا آغاز کریں، یوں تو اُنھیں جنرل باجوہ کا شکریہ بھی ادا کرنا چاہیے جن کی بدولت اُنھیں اپنا بیانیہ بنانے کا موقع ملا اور مقبولیت بھی ملی، یہ الگ بات ہے کہ اُس بیانیے کی کچھ باتیں ’سکرپٹ‘ سے الگ ہو گئیں اور لینے کے دینے پڑ گئے۔
یوں بھی محبت کی ہر کہانی کامیاب نہیں ہوتی اور انجام اکثر عدالتوں میں ہی دیکھنے کو ملتا ہے مگر یہاں تو عدالت کی اپنی محبت کا امتحان ہے۔۔۔ نہ جانے اس موڑ پر محبت کس انجام سے دوچار ہو؟
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخالد مسعود خان کا کالم:1984ء سے 2023ء تک … (3)
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ:موجودہ سیاسی منظر نامہ اور انور بیگ کی رحلت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا

اپریل 18, 2026

نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے

اپریل 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.