Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ّعاصمہ شیرازی»عاصمہ شیرازی کا کالم: پارلیمنٹ کا این آر او!
ّعاصمہ شیرازی

عاصمہ شیرازی کا کالم: پارلیمنٹ کا این آر او!

ایڈیٹردسمبر 3, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Asma-Sherazi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک نئے میثاق یا ایک نئے عمرانی معاہدے پر بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔ قومی اداروں کے مابین مکالمے کے آغاز کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے اور ہم آہنگی کی فضا کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
’اختلاف‘ مکالمے کو جنم دیتا ہے اور اتفاق ’رائے‘ کی راہ ہموار کرتا ہے۔ میثاق، معاہدہ یا ہم آہنگی بات چیت کے بغیر ممکن نہیں اور بات چیت کے لیے انا کو پس پشت ڈالنا ضروری ہے۔ دستوری ضمانتوں کے لیے باہمی مشاورت اور باہمی مشاورت کے لیے پارلیمانی اہمیت کو ماننا پڑے گا۔ اداروں کے مابین مکالمے کا آغاز آئیڈیل گراؤنڈ تیار کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
اداروں کے اختیارات اور آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے معاملے پر دیے جانے والے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے نے بہرحال ایک زمین تیار کر دی ہے۔
دو سال سے مفلوج پارلیمان کی لگتا ہے کہ سُنی گئی۔ قومی اسمبلی کے اجلاسوں سے جان چھڑانے والی حکومت کو اب پارلیمنٹ کو ’عزت‘ دینا ہو گی۔ سیاسی جماعتوں کا اصل موقف کیا ہے۔۔۔ اظہار کا بھر پور موقع ملے گا۔
آئینی ترمیم ہو یا محض ایکٹ میں تبدیلی، جمہوری سیاسی جماعتیں ایکسپوز ہوں گی۔ اچھی یا بُری سیاسی جماعتوں کے پاس نادر موقع ہے کہ اپنے ’اُصولی‘ موقف کا کھل کر اظہار کریں۔ تحریک انصاف کی حکومت جتنی سیاسی نابالغ محسوس ہوتی ہے اتنی ہے نہیں ورنہ نوٹیفیکشن کا معاملہ کوئی ایسا سائنسی فارمولا ہر گز نہ تھا کہ جسے سمجھنے میں دقّت ہوتی۔
نوٹیفیکشن کی زبان سے لے کر انداز، تاریخیں اور مختلف بیانات۔۔۔ قانونی موشگافیوں سے روشناس سیانی قانونی ٹیم کی موجودگی میں بار بار مسودے کی تیاری اور پھر بھی غلطیاں۔۔۔ سمجھ دار لوگوں کو مطمئن کرنے میں ناکام ہو رہی ہیں۔
سمجھنے والے سمجھ گئے ہیں لیکن ایک بار پھر چونکہ کام اسی قانونی ٹیم سے ہی لینا ہے لہذا مصلحت کا تقاضا یہی ہے کہ تیل دیکھیں اور تیل کی دھار۔
اس قدر خوش نصیب حکومت کبھی پہلے نہیں دیکھی، ہر موقع اور وقت کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا کوئی تحریک انصاف سے سیکھے۔
’کچھ بھی نہ کہا اور کہہ بھی گئے اور کچھ کہتے کہتے رہ بھی گئے‘ کا فارمولا تحریک انصاف نہ صرف سیکھ چکی ہے بلکہ اس بات کا فن بھی خوب جانتی ہے کہ کس مہارت کے ساتھ اپنی ہی غلطیاں یا اپنا ہی پیدا کردہ آئینی بحران بی جے پی اور دولت باہر لے جانے والے مافیا کے سر تھوپ دیا جائے۔
عدالتوں کو آزمائش اور قومی ادارے کو امتحان میں ڈالنے کی مہارت بھی صرف اسی حکومت کے عظیم دماغ ہی کر سکتے ہیں۔ محض معمولی گناہوں کی غیر معمولی سزا پانے والی سیاسی جماعتیں تحریک انصاف کی معصومانہ غلطیوں کو معاف کیے جانے پر سخت نالاں مگر تاحال بے بس ہیں۔ہو سکتا ہے کہ نئے میثاق اور اداروں کے مابین ڈائیلاگ کی بات فواد چوہدری صاحب کی سیاسی ایجاد ہو مگر کیا ادارے آئندہ چند دنوں میں پارلیمان سے اُٹھنے والے اعتراضات سُن لیں گے؟ پارلیمان کے اندر اور باہر سوالات کو کیسے روکا جائے گا؟
قانون سازی کے لیے آرمی چیف کے اختیارات اور مراعات پر بحث ہو گی۔ کئی روایتوں کو قانونی لبادہ ملے گا، سیاسی جماعتیں جن موضوعات پر بات کرنا بھول گئی ہیں اُن پر بات کریں گی اور موجودہ حالات میں یہ بھی غنیمت ہی سمجھا جائے گا۔
اس سارے مرحلے میں سب ایک امتحان سے گزریں گے سوائے موجودہ حکومت کے جس کا کچھ بھی داؤ پر نہیں لگا ہوا۔۔۔ اتفاقِ رائے پیدا کرنے کا کوئی دباؤ کم از کم اس حکومت پر قطعاً نہیں۔ پیپلز پارٹی، ن لیگ سب اپنی اپنی ڈی میں کھیلیں گے جبکہ اصل کھیل ڈی سے باہر ہو گا۔ دیکھتے ہیں کہ فارورڈ کس کے پاس آتا ہے؟ اب گیند پارلیمان کے کورٹ میں آ ہی گئی ہے تو دیکھنا ہو گا اس نادر موقع پر پارلیمانی بالادستی کا گول ہوتا ہے یا نظام ہی ’گول‘؟

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

این آر او پارلیمنٹ فواد چوہدری
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبلوچستان میں عسکریت پسندی: آواران سے گرفتار خواتین کو جیل بھیج دیاگیا
Next Article صوبائی وزیر پر ہراساں کرنے کا الزام: کاشانہ لاہور کی سابق سپرنٹنڈنٹ کا ہائیکورٹ سے رجوع
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جو جماعت پارلیمنٹ میں نہ ہو اس میں آزاد کیسے شامل ہوسکتے ہیں؟ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں: ججز آئینی بینچ

مئی 26, 2025

این آر او کی طرف بڑھتی تحریک انصاف : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 3, 2025

عمران خان، نواز شریف اور آصف زرداری مل بیٹھ کر قومی حکومت بنائیں: فواد چوہدری کی تجویز

مارچ 20, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.