Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
  • کشیر کی کہانی ۔۔ کل کے اتحادی آج کے دہشت گرد : حامد میر کا کالم
  • آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ
  • آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»علی امین گنڈا پور کے بال ایس ایچ او شکار پور نے کاٹے تھے: آغا سراج درانی
اہم خبریں

علی امین گنڈا پور کے بال ایس ایچ او شکار پور نے کاٹے تھے: آغا سراج درانی

ایڈیٹرستمبر 11, 202416 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی:ممبر سندھ اسمبلی اور سابق اسپیکر آغا سراج درانی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد جلسے میں کی گئی تقریر پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے آغا سراج درانی کا کہنا تھا یہ جو آپ لوگوں نے خیبر پختونخوا میں بٹھایا ہوا ہے یہ کیا ہے، یہ کیا سمجھتا ہے اپنے آپ کو، وزیر اعلیٰ ہو گیاہے تو کیا بہت بڑی بات ہے، مجھے پتہ ہے کہ وہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا جب اس کو کیسز میں اٹھایا گیا تھا تو اسے شکار پور لے آئے تھے وہاں پر بھی اس نے بدتمیزی کرنے کی کوشش کی تھی تو ایس ایچ او نے اس نے بال کاٹ دیے تھے، اس کے بال بہت بڑے تھے تو وہ کہتے تھے ہم اس کو چوٹی ڈالیں گے لیکن ایس ایچ او نے اس کے بال کاٹ دیے تھے۔
آغا سراج درانی کا کہنا تھا وہ (علی امین گنڈا پور) وہاں بیٹھ کر بھڑکیاں مارتا ہے، اسے میرا پیغام دینا کہ تم آؤ 15 دن بعد، ہم دیکھتے ہیں کہ تم کیسے واپس جاتے ہو، اپنی زبان سنبھال کر بات کرو، جس زبان میں وہ بات کرتا ہے اس زبان میں میں بھی بات کر سکتا ہوں، 40 سال سے اس ایوان کا ممبر ہوں لیکن ہم سیاست میں اس طرح بات نہیں کرتے۔
دو ہفتے میں عمران خان کو رہا نہ کیا تو خود رہا کریں گے: وزیراعلیٰ کے پی نے جلسے میں ڈیڈلائن دے دی
ممبر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا علی امین گنڈا پور کو اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیے بلکہ جو تحریک انصاف کے ممبران اس ایوان میں بیٹھیں ہیں ان سب کو پوری قوم سے معافی مانگنی چاہیے کیونکہ انہوں نے سب کو گالیاں دی ہیں، کیا وزیراعلیٰ ایسے ہوتے ہیں کہ آپ کے پاس ہتھیار ہیں، آپ کے پاس لوگ ہیں تو آپ جو مرضی چاہیں کر لیں۔
آغا سراج درانی کا کہنا تھا ملک میں پارلیمانی نظام موجود ہے، اگر آپ کو جلسے جلوس کرنے ہیں تو کریں لیکن یہ گالی گلوچ کی سیاست زیادہ عرصے نہیں چلے گی، میری گزارش ہے آپ لوگوں سے کہ آپ ہمیں مت اکسائیں، اگر ہم بھی اکسا گئے تو پھر وہی کریں گے جو وہ کرے گا۔
سینئر رہنما پیپلز پارٹی کا اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہنا تھا وہ کوئی اوپر چھت سے اترا ہوا کوئی بہت بڑا بن مانس نہیں ہے کہ ہم اس سے ڈر جائیں، جو پٹھان کا خون اس کے اندر ہے میرے اندر بھی سندھی پٹھان کا خون ہے، میں اسے بہت اچھے طریقے سے جانتا ہوں کہ پہلے کیا تھا، اور یہ بھی بہت اچھے طریقے سے جانتا ہوں کہ کل کہاں چھپا ہوا تھا، تو میرے بھائی اپنے اوپر بھی رحم کریں، اپنی قوم پر بھی رحم کریں اور اپنی پارٹی پر بھی رحم کریں، سیاسی سسٹم پر چلنا سیکھو، ہر بات پر آپ لوگ چھلانگیں مارنا شروع کر دیتے ہو اسی لیے میں نے سندھ اسمبلی میں آرام دی سیٹیں بنوائی تھیں تاکہ آپ لوگ آرام سے بیٹھیں۔
یاد رہے کہ 8 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے تقریر کرتے ہوئے کہا تھا دو ہفتے کی مہلت دے رہا ہوں، اگر عمران خان کو رہا نہ کیا گیا تو ہم خود بانی پی ٹی آئی کو جیل سے رہا کروائیں گے۔
علی امین گنڈا پور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور خواتین صحافیوں سے متعلق بھی غیر اخلاقی زبان کا استعمال کیا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
(بشکریہ:جیونیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آغا سراج درانی علی امین علی امین گنڈا پور
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجو بانی پی ٹی آئی نے کیا اگر وہی کریں گے تو کل ہم بھی جیل میں ہوں گے: بلاول کا قومی اسمبلی میں خطاب
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ: گرفتاریاں، دعوے اور جمہوریت کا 9 مئی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عمران خان خدا کا واسطہ امن کا راگ چھوڑدیں، ہم اسلحہ لیکر نکلیں گےتو دکھائیں گےبھاگتاکون ہے: علی امین

دسمبر 14, 2024

نصرت جاوید کاتجزیہ : بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور کی مشکلات

نومبر 29, 2024

وزیراعلیٰ کے پی عمران خان اور پی ٹی آئی کے احتجاج کیلئے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ بات چیت کیلئے تیار

نومبر 18, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم جون 9, 2026
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع جون 9, 2026
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 9, 2026
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ جون 8, 2026
  • کشیر کی کہانی ۔۔ کل کے اتحادی آج کے دہشت گرد : حامد میر کا کالم جون 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.