معروف ادیب ،شاعر ،افسانہ نگار اورصحافی احمدندیم قاسمی کوہم سے بچھڑے 17برس بیت گئے ۔احمد ندیم قاسمی 20نومبر1916ءکو خوشاب کے گاؤں انگاہ میں پیداہوئے ۔ان کااصل نام احمد شاہ تھالیکن وہ احمد ندیم قاسمی کے نام سے پہچانے گئے ۔
احمد ندیم قاسمی نے ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں سے حاصل کی ،ایس ای کالج بہاولپور سے بی اے کے امتحان کے بعد لاہور آگئے اورمختلف اخبارات اورجرائد کے ساتھ منسلک ہوئے ۔وہ روزنامہ امروز ،جنگ سمیت مختلف اخبارات میں کالم بھی لکھتے رہے ۔
احمدندیم قاسمی کے 19افسانوی اور15شعری مجموعوں کے علاوہ پانچ تنقیدی کتب ،6تراجم اورتین بچوں کی کتابیں شائع ہوئیں ۔انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اورستارہ امتیاز سے بھی نوازاگیا۔10جولائی 2006ءکو وہ 90سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔
فیس بک کمینٹ

