Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جولائی 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مرنا کبھی اس قدر آساں نہ تھا : امر جلیل کا کالم
  • مولانا فضل الرحمان ۔۔۔ اثاثے سے باغی تک کا سفر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»علاقائی رنگ»کشمیر»کوٹلی میں احمدی عبادت گاہ میں توڑ پھوڑ : خواتین اور مردوں پر تشدد
کشمیر

کوٹلی میں احمدی عبادت گاہ میں توڑ پھوڑ : خواتین اور مردوں پر تشدد

ایڈیٹرفروری 13, 20249 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ahmadi ibadat gaah
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کوٹلی : آزاد کشمیر میں ضلع کوٹلی کے علاقے بھابڑہ میں درجنوں افراد نے احمدی عبادت گاہ پر حملہ کر دیا اور حملے میں احمدیہ عبادت گاہ کے مینار اور محراب مسمار کر دیے۔ حملہ آوروں نے احمدی خواتین اور مردوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
تفصیلات کے مطابق 12 فروری 2024 کو دن پونے 11 بجے کے قریب شر پسند عناصر نے بھابڑہ ضلع کوٹلی آزاد کشمیر میں احمدیہ عبادت گاہ پر حملہ کر کے عبادت گاہ کے مینار اور محراب کو مسمار کر دیا۔ مقامی افراد کے مطابق 50 سے 60 شرپسند افراد ہتھوڑوں، بیلچوں، ڈنڈوں اور اسلحہ سمیت بھابڑہ کی احمدیہ عبادت گاہ پر حملہ آور ہوئے۔ انہوں نے سب سے پہلے سی سی ٹی وی کیمرے توڑے۔ اس کے بعد حملہ آوروں نے عبادت گاہ کے 4 میناروں اور محراب کو توڑ دیا۔ اس کے بعد حملہ آور عبادت گاہ میں گھس گئے اور اندر جا کر توڑ پھوڑ کی۔
حملہ آوروں نے عبادت گاہ میں موجود نوجوان واجد حسین کو ہتھوڑوں اور ڈنڈوں سے مارا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ اس دوران دو حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے رہے۔
جب دیگر احمدی افراد واجد حسین کو عبادت گاہ سے باہر نکالنے گئے تو حملہ آوروں نے ان پر بھی حملہ کر دیا اور انہیں زخمی کر دیا۔ حملہ آوروں نے احمدیہ عبادت گاہ سے ملحق گھر میں داخل ہو کر احمدی خواتین کو بھی زد و کوب کیا اور گالم گلوچ کرتے رہے۔ اس دوران انہوں نے ایک احمدی خاتون زاہدہ پروین کو زد و کوب کر کے زخمی کر دیا۔ اطلاع دینے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
تمام زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہسپتال کوٹلی پہنچا دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ وقوعہ کے بارے میں تھانہ کوٹلی پولیس کو تحریری درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔
یاد رہے جماعت احمدیہ کے مخالفین پچھلے کچھ عرصے سے احمدیہ بیت الذکر بھابڑہ کے مینار گرانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ انہوں نے انتظامیہ کو 16 دسمبر 2023 کا الٹی میٹم دیا تھا اور مینار نہ گرانے کی صورت میں حملے کی دھمکی دی تھی۔ قبل ازیں 24 نومبر 2023 کو شرپسندوں نے دولیاں جٹاں کوٹلی کی احمدی عبادت گاہ پر حملہ کر کے اس کے بھی مینار مسمار کر دیے تھے۔
( بشکریہ : نیا دور )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

احمدی عبادت گاہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفارم پینتالیس اور باوقار اقوامِ عالم : ووکنگ ، سرے (انگلینڈ) سے کونسلر محمد الیاس راجہ کا کالم ٰ
Next Article اوسلو سے ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ : الیکشن 2024۔۔ اسٹبلشمنٹ کو وارننگ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ضمیر کو بہلانے کے لیے ماتھا رگڑنے والوں کی کہانی : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

جولائی 16, 2026

ربوہ میں احمدی عبادت گاہ پر حملہ: چار افراد زخمی، ایک حملہ آور مارا گیا

اکتوبر 10, 2025

فیصل آباد میں احمدیوں کی دو عبادت گاہوں پر حملہ : ایک نذر آتش : 300 ملزمان کے خلاف مقدمہ

اگست 16, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مرنا کبھی اس قدر آساں نہ تھا : امر جلیل کا کالم جولائی 21, 2026
  • مولانا فضل الرحمان ۔۔۔ اثاثے سے باغی تک کا سفر : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 21, 2026
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.