Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»جو عمران خان کے بیانیے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا، سائیڈ پر ہوجائے، علیمہ خان پارٹی قیادت پربرس پڑیں
اہم خبریں

جو عمران خان کے بیانیے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا، سائیڈ پر ہوجائے، علیمہ خان پارٹی قیادت پربرس پڑیں

ایڈیٹرفروری 25, 20268 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran khan adyala jail
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے سابق وزیر اعظم کی صحت سے متعلق پارٹی کے رویے اور کردار پر سوالات اٹھادیے اور پارٹی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ‏بس بہت ہوگیا ، جو بانی پی ٹی آئی کے بیانیے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا، وہ سائیڈ پر ہو جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز لگوانے اسلام آباد ہائی کورٹ آئے ہیں، 13 ماہ سے ہم آرہے ہیں، اس چیف جسٹس کو لایا ہی اس لیے گیا تاکہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز مقرر نہ ہوسکیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ بھی آئے ہیں، یہ چیف جسٹس اٹھ کر بھاگ جاتے ہیں، ایک دفعہ میں بھی عدالت میں کھڑی ہوئی تو چیف جسٹس اٹھ کر چلے گئے، یہ کرسی عوام کو انصاف دینے کے لیے ہے، دنیا بھر میں عدالتیں ایسی نہیں ہوتی، بانی پی ٹی آئی کی صحت اور کیسز ہمارا مسئلہ ہے،محسن نقوی نے کہا کہ پارٹی ہمارے ساتھ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر فیصلہ کرنا پارٹی کا نہیں ہمارا مینڈیٹ ہے، آئندہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق کوئی بھی فیصلہ ہماری اجازت کے بغیر نہیں ہوگا، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق ہمارے ساتھ حسین اخونزادہ رابطے میں تھا، ہم نے اس سے کہا کہ ٹی وی پر شفاء اسپتال کیوں چل رہا ہے جب کہ ہم تو الشفاء ہسپتال کا کہہ رہے ہیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں معلوم ہورہا تھا کہ ایجنسی کے بندے ڈاکٹرز کے پاس جارہے ہیں، حسنین اخونذادہ نے کہا کہ محسن نقوی نے گارنٹی دی ہے کہ الشفاء ہسپتال جائیں گے اور ڈاکٹرز اور اہلہ خانہ بھی ساتھ ہوں گے، ہم نے ڈاکٹر عاصم اور عظمی خان کا نام دیا، ہمیں پیغام ملا کے بہنیں نہیں جاسکتیں، ہم نے ڈاکٹر برقی کا نام دیا پھر کہا وہ بھی قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا گیا ڈاکٹر عاصم بھی قبول نہیں اس کے بعد پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، ہمیں معلومات تب ملیں جب رات کو ڈاکٹر عاصم سے بات ہوئی، ہمیں بتایا نہیں گیا کچھ، سپریم کورٹ میں کیس تھا۔
ہمارے ڈاکٹرز نے الشفاء کا مشورہ دیا تو پارٹی کس طرح کوئی فیصلہ کر سکتی ہے، ہمیں بے خبر رکھا گیا کہ جیل میں علاج کیاجارہا ہے، سپریم کورٹ کی کاروائی پوری کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی کو فارغ کرادیا، محسن نقوی کہہ رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کا علاج کرایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی آکر تردید کیوں نہیں کرتا کونسا علاج ہوا ہے، کوئی پارٹی والا آکر بتاتا کیوں نہیں کہ محسن نقوی نے کیا یقین دہانی کرائی تھی، ڈاکٹرز صرف معائنے کے لیے گئے تھے، بانی پی ٹی آئی نے پیغام بھیجا ہے کہ میرے ڈاکٹرز سے میڈیکل رپورٹس چیک کرائیں، پارٹی والے بتائیں وہ کیا کر رہے ہیں، جب ہم اسپتال کا مطالبہ کر رہے تھے تو انہوں نے جیل بھجوادیا۔
علیمہ خان نے کہا کہ پارٹی کا کوئی حق نہیں بنتا کہ وہ بانی کی صحت پر ہماری اجازت کے بغیر کوئی بات کرے، پارٹی کے اندر کوئی مداخلت نہیں ہمارے بھائی کی صحت کا سوال ہے، بانی پی ٹی آئی نے وکلاء کو ٹکٹ دیے،بانی پی ٹی آئی کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ جاکر میرے کیسز لگوائیں۔
آج سینئر وکلا اور ٹکٹ ہولڈر کہاں ہیں؟، حامد خان، علی ظفر، لطیف کھوسہ کہاں ہیں؟، بیرسٹر گوہر صحت کی اتنی فکر کر رہے تھے سب معاملات دیکھ رہے تھے وہ کہاں ہیں، محسن نقوی نے جو بات ٹی وی پر کہی اس کی ویریفیکشن ہمیں بھی چاہیے، محسن نقوی نے کہا کہ میں علاج میں رکاوٹ تھی کسی نے آکر اس بات کی وضاحت نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پمز کے علاوہ کوئی علاج نہیں ہوا، ہم اب بھی مطالبہ کر رہے ہیں کہ الشفاء ہسپتال میں علاج کرایا جائے، ہم نے پارٹی کو روکا نہیں ہمارے ساتھ مشاورت یا اجازت کے بغیر صحت کے معاملے پر کچھ نہ کریں، ہم نے پارٹی کو بتادیا تھا کہ آنکھ کا معاملہ بہت سنجیدہ ہے، ہمیں جیل میں جانے کا نہیں معلوم تھا نہ ہمیں بتایا گیا، پارٹی نے صحت سے متعلق جو فیصلہ کیا وہ ہم سے چھپایا گیا۔
علیمہ خان نے کہا کہ پارٹی جائے اور بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے لڑے، بانی پی ٹی آئی کا ایکسپرٹ سے علاج کرایا جائے، ہمیں محسن نقوی سے معلوم ہوا کہ بیرسٹر گوہر بھی جیل جارہے تھے بیرسٹر گوہر نے ہمیں نہیں بتایا، ہمیں بتا دیں ہمیں محسن نقوی سے معلومات ملے گی یاپارٹی سے۔
علیمہ خان نے پارٹی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ایسے ریلیکس ہے جیسے بانی کا علاج ہو گیا ہے، بانی کی صحت کے معاملے پر پی ٹی آئی کی طرف سے کچھ ہوتا ہوا نہیں دیکھ رہے، ‏بس بہت ہو گیا ، جو بانی پی ٹی آئی کے بیانیہ کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا ، وہ سائیڈ پر ہو جائے، پارٹی ہماری اجازت کے بغیر بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی بیان یا فیصلہ نہ دے۔
علیمہ خان نے کہا کہ ہماری اطلاع یہ ہے کہ سرکاری ڈاکٹرز پر دباؤ ڈالا جارہا تھا، اب ہم پارٹی کو بند کمروں میں نہیں میڈیا کے سامنے آکر پیغام دیں گی، محسن نقوی نے جو دعوے کیے، ان کو کاونٹر نہیں کیا گیا، ہمیں جو باتیں محسن نقوی سے پتا چل رہی ہیں وہ بیرسٹر گوہر سے پتا چلنی چاہیے تھیں، بانی نے کئی بار کہا کہ میرے وکلا سے کہیں کہ میرے کیسز لگوائیں، ہم آ کر بیٹھ سکتی ہیں تو وکلا کیوں نہیں آتے؟
( بشکریہ : ایکسپریس نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

علیمہ خان عمران
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبھارتی صحافیوں کا پاکستان مخالف ایجنڈہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
Next Article تزویراتی گہرائی، تزویراتی کھائی اور خونی لبرل : وجاہت مسعود کا کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مذاکرات پر آمادگی اور عمران خان کی صحت: سید مجاہد علی کا تجزیہ

فروری 28, 2026

سیاسی قید، طاقت اور مفاہمت: کیا عمران خان پھر اقتدار میں آئیں گے ؟ ۔۔ ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

فروری 17, 2026

عمران خان کی صحت پر سیاست :سید مجاہد علی کا تجزیہ

فروری 17, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.