Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»جیپ کا نشان : ” سمجھدار “ لوگوں کی پہچان ۔۔ عمار غضنفر
اختصاریئے

جیپ کا نشان : ” سمجھدار “ لوگوں کی پہچان ۔۔ عمار غضنفر

ایڈیٹرجولائی 1, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
jeep
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نوّے کی دہائی میں پنجابی فلموں کے معروف ہیرو سلطان راہی مرحوم کی ایک فلم "پجارو گروپ” بہت معروف ہوئی تھی۔ یہ وہ زمانہ تھا جب پجارو کو دولت ، طاقت اور اثرو رسوخ کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ وقت کے ساتھ پجارو سے بھی زیادہ پرتعیش اور مہنگی گاڑیاں مارکیٹ میں آنے لگیں اور پجارو کا "ٹہکا” پہلے جیسا نہ رہا۔ مگر اب بھی ہمارے معاشرے میں جیپ کو دولت اور طاقت کی نشانی سمجھا جاتا ہے اور بااثر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد شاندار قسم کی جیپ کے استعمال کے ذریعے اپنی امارت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔ مگرعام انتخابات کے قریب آتے ہی یکایک ایسی ہوا چلی ہے کہ جیپ دولت و ثروت کی بجائے "سمجھدار” لوگوں کا نشان بن کر سامنے آئی ہے۔
چوہدری نثار صاحب کو انتخابات کے لیے جیپ کا نشان کیا الاٹ ہوا کہ اس نشان کی طلب یک دم بڑھنے لگی۔ حسنِ اتفاق سے چوہدری نثار اور ضعیم قادری جیسے ناراض ن لیگیوں سے لے کر جنوبی پنجاب میں عین آخری وقت پر ن لیگ کی ٹکٹ واپس کر کے آزاد حیثیت سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کرنے والے امیدواروں تک کو جییپ کا نشان الاٹ ہوا۔ اس نشان کے حصول کے لیے امیدوار ایسے ٹوٹ کر پڑے کہ فیصل آباد کے ایک حلقے میں تو فیصلہ کرنے کے لیے ٹاس کا سہارا لینا پڑا۔ مگر یہ "پجارو گروپ” کا ذکر تو برسبیلِ تذکرہ ہی آ گیا۔ اس سے یہ معنی ہرگِز اخذ نہ کیے جائیں کہ آنے والے والے دنوں میں "پجارو گروپ” کی طرح کوئی "جیپ گروپ” نامی فلم پردہء سیمیں پر جلوہ افروز ہونے والی ہے۔ ہاں مگر یہ یاد دہانی ضروری ہے کہ کسی بھی فلم کی کامیابی میں اداکاروں کی پرفارمنس کے ساتھ ہی ساتھ مضبوط اسکرپٹ اور ہدایت کار کا تجربہ اور مہارت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ایک تو انتخابات کے لیے نشانات کی الاٹمنٹ میں قباحت یہ ہے کہ کئی نشانات تو واضح ہوتے ہیں کہ جیسے "بلّا” ہے۔ دیکھنے ہی سے معلوم پڑ جاتا ہے کہ کرکٹ کا بلّا ہے۔ مگر چند نشانات ابہام پیدا کرنے والے ہوتے ہیں جن کے متعلق یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ جیسے کہ اب جیپ کے نشان ہی کو لے لیجیے۔ قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ یہ جوجیپ ہے آیا کسی سرکاری ادارے کی جیپ ہے یا کہ پرائیویٹ جیپ ہے۔ خیر ہمیں اس سے کیا لینا دینا۔ جیپ چاہے جو بھی ہو اس کا کام مسافروں کو دشوار گزار راستے عبور کرتے ہوئے منزلِ مقصود پر پہنچانا ہے۔ سمجھدار تھے وہ مسافر جو بغیر لیت و لعل کے جیپ پر سوار ہو گئے۔ اور جنہوں نے سستی سے کام لیا ان کے نصیب میں ٹانگے کی سواری ہی آئیں۔
ادھر خان صاحب نے درگاہِ بابا فرید پر حاضری کے موقع پر اظہارِ عقیدت کیا کِیا کہ ایک نئی بحث چھڑ گئی۔ ہر ایک اپنے مذہبی مکتبہء فکر اور سیاسی وابستگی کے مطابق اس فعل کی موافقت یا مخالفت میں دلائل دینے کو کمربستہ ہے۔ ہمیں ذاتی طور پرخان صاحب کے اس عمل پر کوئی اعتراض نہیں۔ سجدہء تعظیمی کی حرمت کا معاملہ آغاز ہی سے اہلِ شرع اور اہلِ تصوّف کے مابین وجہء تنازع رہا ہے۔ مسئلہ دراصل اس ذہنی کیفیت کا ہے جس میں کہ خان صاحب مبتلا ہو چکے ہیں۔ جہاں پیری مریدی اور زن مریدی کے درمیان حدِّ فاصل نہ رہے وہاں ایسے ہی عقل کو چکرا دینے والے معاملات ظہور پذیر ہوا کرتے ہیں۔ ثابت ہوا کہ آکسفورڈ کی ڈگری بچپن سے دماغ میں پرورش پانے والے وراثتی عقائد کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ کیا بعید ہے کہ خان صاحب اس جیپ کے نشان کو بابا صاحب کے دربار سے عطا کردہ تبرّک مانتے ہوں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبھارت: ’ترقی‘ سے مجروح وجودِ زن: جدو جہد/ ڈاکٹر لال خان
Next Article سائیں تہاڈا نوکر، شاہ محمود قریشی : آخر کیوں/ روف کلاسرا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 30, 2026

پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اپریل 30, 2026

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی

اپریل 29, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.