Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امر جلیل»امر جلیل کا کالم:ہم سب کی زندگی میں ایک گل محمد ہوتا ہے
امر جلیل

امر جلیل کا کالم:ہم سب کی زندگی میں ایک گل محمد ہوتا ہے

ایڈیٹراگست 15, 20237 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان کی پوری تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا ہے کہ پوری قوم نے اپنے سپر اسٹار کا تماشا بنتے ہوئے دیکھا ہو۔ مجھے نہیں لگتا کہ ملک کی مکمل تاریخ میں نامور اور گم نام سیاستدانوں نے اپنے اختلافات اور دیرینہ دشمنیوں کو فی الحال بالائے طاق رکھ کر عمران خان کے خلاف اس طرح بھڑاس نکالی ہو۔ ایسے ایسے نامعلوم، نامانوس اور انجان اور اجنبی لوگ کونوں کھدروں سے سیاستدان بن کر نکل آئے جن کی نہ جان تھی، نہ پہچان تھی۔ کسی نے ان کا نام تک نہیں سنا تھا۔ جوان کے مائوف ذہن میں پنپتا رہتا تھا،عمران کے کھاتے میں ڈال دیتے تھے۔ اس نوعیت کی یلغار کسی نے پاکستان کی تاریخ میں سنی تھی، اور نہ کبھی دیکھی تھی۔بین الاقوامی شہرت اورعزت رکھنے والے کسی شخص کے خلاف ایسی عامیانہ مہم جوئی ہم نے پہلے کسی قومی ہیرو کے خلاف ہوتے ہوئے نہیں دیکھی تھی۔ فضل محمود کی بے پناہ شہرت ریٹائرڈ جسٹس کارنیلس کو اچھی نہیں لگتی تھی۔ مجھے یاد پڑتا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے ایک بار ان کی سخت مینجمنٹ میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔ بمبئی فلم انڈسٹری کی نامور اور شہرت یافتہ ہیروئنوں کا فضل محمود سے ملنا جلنا ریٹائرڈ جسٹس کو اچھا نہیں لگتا تھا۔ اپنی رپورٹ میں ریٹائرڈ جسٹس کارنیلئس نے سخت الفاظ میں ان ملاقاتوں کا ذکر کیا ہے۔ تقریباً ستر برس پرانی بات ہے ۔ ممکن ہے کرکٹ بورڈ کا کچھ قدیم ریکارڈ ابھی سلامت ہو۔ پرانا ریکارڈ کھنگال کردیکھ لیں۔ فقیر کی تصیح ہوجائے گی اور ٹوئر رپورٹ اپنی اصلی حالت میں آپ کو پڑھنے کے لیے مل جائے گی۔ کھیل اور کھلاڑیوں سےرغبت رکھنے والے جانتے ہیں کہ سپر اسٹار فرشتے نہیں ہوتے ۔ سپر اسٹار درویش نہیں ہوتے۔ تمام عمر وہ اپنے کھیل اور کھیلوں کی د نیا میں غرق رہتے ہیں۔ اپنی چادر اور چار دیواری سے نکل کر باہر کی بے فیض دنیا میں کچھ نہیں کرسکتے تھے۔ آپ اپنے کسی سپر اسٹار کو کرپٹ پولیس کا محکمہ ٹھیک کرنے کے لیے انسپکٹر جنرل آف پولیس نہیں لگا سکتے۔ عام، بے بس آدمی کی دہلیز تک انصاف پہنچانے کے لیے، آپ اپنے سپر اسٹار کو ملک کا چیف جسٹس نہیں لگا سکتے۔ جہالت کے اندھیرے دور کرنے کے لیے سپر اسٹار کو نہیں سونپ سکتے۔ مگر، بدقسمتی سے، آپ کے درمیاں گل محمد نامی شخص کا ظہور ہوتا ہے جس کی ذہانت، فہم اور فراست اور دانائی کے آگے بڑے بول بولنے والوں کی بولتی بند ہوجاتی تھی۔ ہم سب کی زندگی میں ایک عدد گل محمد ہوتا ہے۔
عمران خان کے لاکھوں کروڑوں چاہنے والوں میں گل محمد صاحب بھی شامل تھے۔ عمران خان سے بے انتہا متاثر تھے۔ وہ سمجھتے تھے کہ پاکستان کی سیاست کو راہ راست پر لے آنے کے لئے ملک کو عمران خان کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے ایک لمحے کے لئے سوچنا گوارا نہیں کیا کہ عمران خان سیاست سمجھتا ہے؟ کھیلتے ہوئے، میدان میں، اور میدان سے باہر اس نے کب اور کتنی سیاست لڑائی تھی؟ تمام عمر وہ فاسٹ بالر تھا، اور اب تک فاسٹ بالر ہے۔ کھیل کے میدان میں اور میدان کے باہر وہ اکھڑ تھا، ضدی تھا ،اپنی مرضی کا مالک تھا۔ خود فیصلے کرتا تھا اور ان فیصلوں پر عمل پیرا ہوتا تھا۔ اگر کسی کھلاڑی کو ٹیم میں لینا ہوتا تھا، بغیر جھجک کے لےلیتا تھا۔ کوچ اور سلیکٹر کو اہمیت نہیں دیتا تھا۔ اگر کسی کھلاڑی کو ٹیم سے فارغ کرناہوتا تھا، تو کھڑے کھڑے اس کھلاڑی کو ٹیم سے نکال دیتا تھا۔ ایسے شخص کو گل محمد پاکستان چلانے کی ذمہ داری دینا چاہتے تھے۔آپ نے اسے ذمہ داری دی۔ نتیجہ آپ نے خود اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا۔ آپ نے غلط فیصلہ کیا تھا۔ آپ کے غلط فیصلہ کا نتیجہ ایک سپر اسٹار کو بھگتنا پڑا۔ آپ عمران خان کو وہ بنانا چاہتے تھے، جو وہ کبھی بن نہیں سکتا تھا۔ آپ نے اپنے غلط فیصلے سے اتنے بڑے کھلاڑی، سپر اسٹار کو دنیا کے لیے تماشہ بناکر رکھ دیا۔ شاید ہی کسی قوم نے اپنے سپر اسٹار کو اس طرح رسوا اور خوار کیا ہو جس طرح ہم نے اپنے سپر اسٹار عمران خان کو خوار کیا ہے۔ خوش نصیب تھے فضل محمود اور جہانگیر خان جو گل محمد کے جھانسے میں نہ آئے۔ وہ دونوں سپر اسٹار جانتے تھے کہ سیاست ان کے بس کا کھیل نہیں ہے۔ انہوں نے اپنی عزت اور شہرت بچالی۔ انہوں نے پاکستان کی سیاسی بھول بھلیوں میں کبھی بھی اترنے کی غلطی نہیں کی۔ مگر عمران خان نے غلطی کی۔ انہوں نے سیاست کی دلدل میں اترنے کی بھول کردی۔ یادداشت کے ہاتھوں اگر میں دھوکہ نہیں کھارہا، تو مجھے یاد پڑتا ہے کہ ایک مرتبہ شیخ رشید کی طرح عمران خان اپنی پارٹی کیلئے ایک سیٹ جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے اور تن تنہا اسمبلی میں آکر بیٹھے تھے۔ مجھے دکھ ہوا تھا یہ دیکھ کر کہ قوم کا سپر ہیرو وڈیروں، خانوں،پیروں میروں اور سرداروں کے درمیان اجنبی اور بیگانہ لگ رہا تھا۔
میں سمجھ رہاتھا کہ ہمارا فاسٹ بالر اب ہوش کے ناخن لے گا۔ زرداری اور نواز شریف کی باندی بنی ہوئی سیاست سے وہ کوسوں دور بھاگ کھڑا ہوگا۔ مگر اس نے ایسا نہیں کیا ۔بلکہ گل محمد اس کے اعصاب پر حاوی تھا۔ وہ عمران خان کو یقین دلواتا رہتا تھا کہ اس کے علاوہ پاکستان کی کرپٹ سیاست کو اور کوئی شخص راہ راست پرلا نہیں سکتا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ عمران خان کے لاتعداد مداح بھی قائل ہوتے رہے کہ عمران خان کھیل کے میدان کا سپر ہیرو نہیں، بلکہ سیاستدان تھا۔ وہ خود بھی قائل ہونے لگا تھا کہ وہ کھیلوں کی دنیا پر چھائے رہنے والا کھلاڑی نہیں بلکہ وہ پاکستان کوصاف ستھری سیاست دینے کیلئےپیدا ہواتھا۔ اس دوران عمران خان بھول چکا تھا کہ کسی بھی فاسٹ بالر کو ایک اوورمیں چھ چھکے لگ سکتے ہیں۔ سیاسی میچ میں آپ کو ایک اوور میں بارہ چھکے بھی لگ سکتے ہیں۔ شہباز شریف کی حکومت نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کی سیاست کے تمام چھوٹے بڑے سیاستدان ملکر بھی عمران خان کی کرشماتی شہرت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ آپ نے کبھی سوچا کہ ایک حنیف محمد ، ایک فضل محمود، ایک جہانگیر خان اور ایک عمران خان بننے میں کتنے جگ بیت جاتے ہیں؟ اب آپ دوسرے عمران خان کے جنم کا انتظار کریں۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم : آئی وی ایف (ٹیسٹ ٹیوب بے بی) کی کہانی
Next Article کک بیک لینے کا الزام، پرویز الٰہی کا 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل

جون 28, 2026

صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 28, 2026

کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری

جون 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل جون 28, 2026
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 28, 2026
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری جون 28, 2026
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.