Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امر جلیل»امر جلیل کا کالم:مجھے لمبی عمر کی دعائیں نہ دو
امر جلیل

امر جلیل کا کالم:مجھے لمبی عمر کی دعائیں نہ دو

ایڈیٹردسمبر 5, 202317 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لمبی عمرکی دعائیں دینے والے عام طور پر چھوٹی عمر کے ہوتے ہیں، نوجوان ہوتے ہیں، اس لیے بےخبر ہوتے ہیں۔ لمبی عمر کی دعائیں وصول کرنے والے ہم لوگوں کو پتہ چل جاتا ہے کہ لمبی عمر کس کو کہتے ہیں۔ میری دعا ہے کہ آپ سب میری طرح لمبی عمر پائیں تاکہ آپ کو بھی پتہ چل جائے کہ لمبی عمر پانے والوں کے ساتھ کیا ہوتا ہےاور لمبی عمر ہمارے لیے کیسے کیسے لوازمات لے آتی ہے۔
دوسروں کے دل سے ملنے والی لمبی عمر کی دعائیں پانے والے ہم لوگ بین الاقوامی اداروں سے خاص طور پر ڈھکے چھپے نہیںہوتے۔ہمارے ملک کو اقتصادی اور معاشی بحران سے نکالنے کے لیے سر گرداں بین الاقوامی اداروں کے کرتا دھرتا ہم لمبی عمر پانیوالوں کو دور سے پہچان لیتے ہیں۔ آئی ایم ایف نے سرکار کو حکم دیا ہے کہ پاکستان کو اقتصادی اور معاشی دلدل سے نکالنےکیلئے ضروری ہے بلکہ لازمی ہے کہ آپ لمبی عمر پانے والے پاکستانیوں سے جان چھڑائیں۔ اسکے لیے ضروری ہے کہ سب سے پہلے بڈھوں کو لمبی عمر کی دعائیں دینے والوں کی قانوناً بولتی بندکی جائے۔ لمبی عمر کی دعائیں دینے والوںکیلئے سخت سزائیں رکھی جائیں۔ ایسا کرنے سے بڈھوں کو لمبی عمر کی دعائیں دینے والوں کی مت ماری جائے گی۔ وہ کسی بھی بڈھے کو لمبی عمر کی دعائیں نہیں دیں گے۔ اور دعائوں کے بغیر بڈھے لمبی عمر کے مزے اڑانے سے محروم ہو جائیں گے اور مرنا شروع ہو جائیں گے۔ دعائوں کے بغیر کوئی بھی بڈھا لمبی عمر پانہیں سکتا۔ آئی ایم ایف نے سرکار کویہ بھی مشورہ دیا ہے کہ ملک سے پنشن کا کھیل ختم کردے۔ دس سال پنشن وصول کرنے والے بڈھوںکو گیارہویں سال پنشن کی بجائے زہر کی گولی دے دی جائے اور اس کیلئے قانون ساز اسمبلی سے قانون پاس کروایا جائے۔ اس ضمن میں سوئٹز لینڈ جیسے یورپی ممالک سے تکنیکی امداد لی جائے جہاں مرضی سے مرنا یعنی عزت کی موت مرنا قانوناً جائز ہے۔ دنیا بھر سے لوگ اپنی مرضی اور خواہش کے مطابق مرنے کیلئے ان یورپی ممالک کا رخ کرتے ہیں۔ خواہشمندوں کی موت اسپتال والے آسان بنادیتے ہیں۔ ان کو ابدی نیند سلادیتے ہیں۔ میں نے سنا ہے کہ لمبی عمر پانے والے پاکستانیوںکیلئے امداد دینے والے ممالک کے پاس نرم دل نہیں ہے۔ کوڑے کرکٹ اور کچرے کے انباروں سے کھانے کیلئے ایک نوالہ ڈھونڈنے والے بچوں کیلئے فنڈز ہیں۔ مگر لمبی عمرپانے والے سینئرسٹیزنز کو زندہ رکھنے یعنی ان کے علاج معالجےکیلئے فضول کے فنڈ نہیں ہیں۔ تمام امداد دینے والے ممالک اور اداروں نے حکومت پر واضح کردیا ہے کہ ستر، اسی ، نوے اور ایک سوسال سے زیادہ لمبی عمر پانے والوں سے جان چھڑائی جائے۔ اس طرح پاکستان کے ناتواں کندھوں سے غیر ضروری بوجھ ہٹا دیا جائے۔امداد دینے والے سخی ممالک اور آئی ایم ایف جیسے اداروں کی نظر کرم کے علاوہ لمبی عمر پانے والےہم لوگ غیر معمولی آزمائشوں، مشاہدوں، تجزیوں کے عمل سے گزرتے ہیں۔ آپ نوجوان اور جواں سال ایسی صورت حال کا تصور بھی نہیں کرسکتے ۔ سچ جانیے خود ہم عمر رسیدہ لوگوں کو اس نوعیت کے محل ووقوع کا خواب وخیال تک نہیں آتا۔ آزمائشوں کے سلسلہ درسلسلہ ہوتے ہیں جو کبھی ختم نہیں ہوتے۔ ہم ختم ہوجاتے ہیں۔ہم عمر رسیدہ لوگ ایک جیسے اور ایک جتنے حساس نہیں ہوتے۔ بلکہ دوجڑواں بچے ایک جیسے نہیں ہوتے۔ ان کی اپنی اپنی شخصیت ہوتی ہے جو مختلف سمت میں پروان چڑھتی رہتی ہے۔ ان کے رویے، عادات، کردار ، اصلاح عمل کا طریقہ ایک دوسرے سے الگ ہوتا ہے۔ وہ ایک جتنے اور ایک جیسے حساس نہیں ہوتے۔ ہر واقعے، حادثے ، ماجرے کا ان پر ایک جیسا اور ایک جتنا اثر نہیں ہوتا۔ جوانی کے بعد ہم سب زوال پذیر ہونے لگتے ہیں۔ قلعوں اور عمارتوں کی طرح مسمار ہونے لگتے ہیں۔ سلسلہ وار منہدم ہونے لگتے ہیں۔ سب کچھ کم ہو نے لگتا ہے۔ ہم کم دیکھنے لگتے ہیں۔ کم سننے لگتے ہیں۔ کم بولنے لگتے ہیں۔ کم کھانے لگتے ہیں۔ ہم بھول جاتے ہیں کہ پاکستان انیس سو سینتالیس میں بنا تھا یا اٹھارہ سوسینتالیس میں بنا تھا۔ کبھی کبھار ہم سب کچھ بھول جاتے ہیں۔ حتیٰ کہ ہمیں اپنا نام تک یاد نہیں رہتا۔ ہمیں یہ تک یاد نہیں رہتا کہ ہم کس ملک میں رہتے ہیں۔ ایسے بھیانک ذہنی زوال کو ڈاکٹر الزائمر کا نام دیتے ہیں۔ جب ہم کوچ کرجاتے ہیں تب اپنے پیچھے یادوں کے کھنڈر چھوڑ جاتے ہیں۔
سب کچھ ہوتے ہوئے، کچھ نہ ہونے کا احساس ہمیں مرنے سے بہت پہلے مار ڈالتا ہے۔ اپنا مکان، اپنا گھربار ہوتے ہوئے بہو آپ کو سرونٹ کوارٹر کے ایک کمرے میں چھوڑ آتی ہے۔ بیٹے کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ بھولے سے کبھی جھانک کر سرونٹ کوارٹر میں دیکھے اور پوچھے، کیسی گزر رہی ہے زندگی ابو؟میرے ایک ہمعصر اور ہم عمر دوست کے چار بیٹے اور دوبیٹیاں ہیں۔ ایک بیٹی دبئی کے بزنس مین کی بیوی ہے۔ بزنس مین کی تین بیویاں اسی کوٹھی میں حال حیات ہیں۔ سب بیویاں بزنس مین سے بہت خوش ہیں۔ دوسری بیٹی کی شادی ایسے سیاست دان سے کرادی گئی ہے جو چلنے پھرنے سے معذور ہے مگر لگاتار شادیوں کا دلدادہ ہے اور اسمبلی کے اجلاسوں میں پابندی سے شرکت کرتا ہے اور اجلاس کے دوران اونگھتا رہتا ہے۔ میرے دوست نے اپنے چاروں بیٹوں کو اعلیٰ تعلیم دلوائی۔ایک بیٹا کینیڈا، ایک برطانیہ، ایک فرانس اور ایک امریکہ میں اچھی ملازمتوں پر تعینات ہیں۔ بہت مشغول رہتے ہیں۔ والدین کو اپنے پاس بلاکر ان کی خدمت کرنے کا ان کے پاس وقت نہیں ہے۔ میرا ہم عمر دوست اپنی نوے برس کی بیوی کے ساتھ کلفٹن کے ایک فلیٹ میں رہتا ہے۔بڑھاپے میں بیماریوں اور تنہائیوں کے لمحے بڑے دردناک اور طویل ہوتے ہیں۔ میں خو ش نصیب ہوں کہ مجھے اندر کی باتیں کرنے کی اجازت ملی ہوئی ہے۔ ورنہ بہت گھٹن ہے اس ماحول میں۔اپنے وطن میں اپنے آپ کو میں بے وطن محسوس کرنے لگتا ہوں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعرفان صدیقی کا کالم:کچھ اِن تصویروں کا بھی سوچیں!
Next Article خالد مسعود خان کا کالم:حالیہ سیاسی بندوبست اور مارک ٹوئین کا جملہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا

اپریل 18, 2026

نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے

اپریل 18, 2026

ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.