Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امر جلیل»تھینکس کورونا۔۔امر جلیل
امر جلیل

تھینکس کورونا۔۔امر جلیل

ایڈیٹرمئی 19, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم آدمیوں اور عورتوں کے سر میں ﷲ سائیں نے جو بھیجا رکھا ہوا ہے وہ عجیب و غریب نہیں ہے، صرف عجیب ہے۔ بھیجا آپ کو کبھی بھی غریب ہونے نہیں دیتا۔ بھیجا آپ کو سوچ بچار، غم اور خوشی، دکھ اور سُکھ، خوف اور امید، ہنسنے اور رونے سے مالا مال رکھتا ہے۔ آپ کے غور و فکر کے خزانے آپ کا بھیجا کبھی خالی ہونے نہیں دیتا۔ اسلئے آپ کا بھیجا عجیب و غریب نہیں ہے۔ آپ کا بھیجا حیرت انگیز ہے، پُراسرار ہے۔ بچپن سے آج تک آپ نے چاہے کتنے ہی رٹے کیوں نہ لگائے ہوں، بھیجا آپ کو سوچنے پر مجبور کر دیتا ہے۔ آپ سُنی سنائی باتیں آسانی سے ہضم نہیں کرتے۔ آپ سنی سنائی باتوں کا منطقی جائزہ لیتے ہیں۔ لگے ہاتھوں، رٹی رٹائی باتوں پر چھان بین شروع کر دیتے ہیں۔ میرے کہنے کا مطلب ہے کہ ہمارے سر میں بیٹھی ہوئی چیز جس کا نام بھیجا ہے، مغز ہے، برین ہے، جتنی زبانیں ہیں، اتنے اس کے نام ہیں، ہمارے بس میں نہیں ہے۔ ہم اپنے بھیجے کے بس میں ہوتے ہیں۔
کچھ زندہ لوگوں نے تحقیق کرنے کیلئے اپنی ٹیم بنالی۔ ٹیم جاننا چاہتی تھی کہ کورونا وائرس سے مرنے کے علاوہ کیا خلقِ خدا آج کل کسی دوسری بیماری سے نہیں مرتی؟ مثلاً کورونا کے نازل ہونے کے بعد لوگ اب کیا کینسر سے نہیں مرتے؟ کورونا کے بعد اب کیا لوگ ہارٹ اٹیک سے نہیں مرتے؟ لوگ کیا ہیپاٹائٹس سے نہیں مرتے؟ ٹیم معلوم کرنا چاہتی تھی کہ روڈ راستوں، گلی کوچوں میں چلتے پھرتے لوگ کیا کسی قسم کی بیماری میں مبتلا نہیں ہوتے؟ کیا وہ سب لوگ مکمل طور پر صحتمند ہوتے ہیں؟ بس، ٹیم نکل پڑی اپنی مہم پر، تین چار روز کی مہم جوئی کے بعد ٹیم نے اپنی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کی ایک کاپی مجھ تک پہنچی ہے۔ رپورٹ کی چیدہ چیدہ باتیں میں آپ سے شیئر کرنا چاہتا ہوں۔سرکار نامدار پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے ذریعے ہمیں روزانہ کورونا سے مرنے والوں کے اعداد شمار مستعدی سے بتاتی ہے جوکہ مجموعی طور پر سات آٹھ سو سے زیادہ نہیں ہے۔ سرکار پاکستانیوں کو یہ نہیں بتاتی کہ اس دوران کتنے لوگ کینسر، ہارٹ اٹیک، ہیپاٹائٹس ،گردوں کے امراض اور ایڈز کی وجہ سے مر چکے ہیں، ان کی تعداد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد سے دگنی ہوتی ہے، تگنی ہوتی ہے۔ کہیں پر تو مرنے والوں کی تعداد کورونا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد سے پچاس گنا زیادہ ہوتی ہے۔ روزانہ زچگی کے دوران کتنی خواتین اور بچے مر جاتے ہیں؟ اس کے بارے میں مصدقہ معلومات کسی کے پاس نہیں ہیں۔ ان کی تعداد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد سے پچاسیوں مرتبہ زیادہ ہے۔ کورونا خطرناک ہے مگر جس طرح مربوط اور باضابطہ طریقے سے پاکستانیوں کے دل میں خوف بٹھایا جارہا ہے، وہ اعصاب شکن اور خود کورونا سے زیادہ خطرناک ہے۔ ہم ایک ڈری ہوئی، سہمی ہوئی اور مفلوج قوم میں بدلتے جارہے ہیں۔ پاکستان کی بائیس کروڑ کی آبادی کا ایک فیصد بنتا ہے بائیس لاکھ۔ کیا پاکستان کی آبادی کا ایک فیصد یعنی بائیس لاکھ افراد کورونا میں مبتلا ہے؟ سُنیں کہ پاکستان کی چالیس فیصد آبادی یعنی سات کروڑ کے لگ بھگ لوگ ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ غربت، مفلسی، ناانصافی، ظلم اور چوہدریوں، سرداروں، وڈیروں اور پیروں کے ہاتھوں رعایا کا استحصال ذہنی بیماریوں کو جنم دیتا ہے۔ سرکار کیوں چھپاتی ہے کہ تھر کے ایک چھوٹے سے شہر مٹھی کے اسپتال میں مرنے والے بچوں کی تعداد 325سے تجاوز کر گئی ہے؟ باقی ماندہ تھر میں روزانہ مرنے والے بچوں کے تعداد و شمار حکومت کے پاس نہیں ہیں، یا پھر رعایا سے چھپائے جارہے ہیں۔ تھر میں بچے کورونا سے نہیں مرتے۔ تھر میں بچے، غربت، ناقص پانی و غذا اور فاقوں سے مر جاتے ہیں۔
چار صوبوں کی حکومتیں اور پانچویں مرکزی حکومت کے کرتا دھرنا کبھی تو سچ بتائیں کہ پاکستان میں روزانہ کتنے لوگ خودکشی کر لیتے ہیں؟ پاکستان میں کتنے کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے پسماندگی کے پاتال میں زندگی گزارتے ہیں؟ کتنے کروڑ لوگوں کو دو وقت کا کھانا میسر ہوتا ہے؟ کتنے کروڑ لوگوں کو ایک وقت کا کھانا نصیب ہوتا ہے؟ کتنے کروڑ لوگ فاقوں میں زندگی بسر کرتے ہیں، بلکہ زندہ رہنے کی سزا بھگتے ہیں؟ اس سے زیادہ بھیانک تصویر کورونا کی نہیں ہے۔
رپورٹ کا آخری پیراگراف بڑا دلچسپ ہے۔ لکھا ہے کہ کورونا وائرس درپردہ معاشرے کیلئے، بلکہ دنیا کیلئے رحمت ہے، یعنی Blessing in disguiseہے۔ کورونا سے بچنے کی تدابیر نے دنیا بھر کے کارخانے بند کرا دیے ہیں۔ سوائے جنگی اسلحہ اور گولہ بارود بنانے کے کارخانوں کے۔ دنیا میں تباہی لانے والے کارخانے چل رہے ہیں۔ باقی سب کچھ بند ہے۔ ریل گاڑیاں، جہاز، ہوائی جہاز، موٹر گاڑیاں، سب بند ہیں۔ دنیا 70فیصد ماحولیاتی آلودگی سے پاک ہو چکی ہے۔ پچھلے پچاس برسوں میں شاید ہی دنیا نے آلودگی سے پاک بین الاقوامی ماحول دیکھا ہو!گندی گیسوں کی وجہ سے سورج کی بےرحم شعاعوں اور زمین کے درمیان ڈھال اوزون میں ہیبت ناک سوراخ اور شگاف پڑ گئے تھے۔ دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے زمین سے زہریلے گیس، گردوغبار اُٹھنا بند ہو گئے ہیں۔ نتیجتاً اوزن لیئر کے شگاف اور سوراخ بند ہو گئے ہیں۔ اس لحاظ سے کورونا کو تھینکس تو کہنا پڑے گا۔ یہ میں نے نہیں کہا،رپورٹ میں لکھا ہوا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحمزہ قید میں کیوں؟۔۔سہیل وڑائچ
Next Article حلوائی کی دکان پر نانا جی کا ایک اور فاتحہ۔۔خالد مسعودخان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا

اپریل 18, 2026

نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے

اپریل 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.