Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امر جلیل»رعایا سے اور کیا چاہتے ہیں سرکار۔۔امر جلیل
امر جلیل

رعایا سے اور کیا چاہتے ہیں سرکار۔۔امر جلیل

ایڈیٹرجون 9, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تاریخی حقیقت ہے کہ برصغیر کے ہم لوگ صدیوں سے نزلہ زکام سے آشنا ہیں بلکہ یوں کہنا زیادہ مناسب ہوگا کہ نزلہ زکام صدیوں سے برصغیر سے دامن گیر رہا ہے۔ سچ پوچھئے تو نزلہ زکام کی غیرموجودگی ہمیں اچھی نہیں لگتی۔ ہم لوگ اُداس ہو جاتے ہیں۔ بہتی ناک اور چھینکنا برصغیر کی مشترکہ ثقافت ہے۔ یاد رہے کہ مشترکہ ثقافتوں کا بٹوارا نہیں ہوتا۔ کراچی اور کولکتہ کے لوگ ایک ساتھ چھینکتے ہیں، ایک ساتھ کھانستے ہیں۔ کورونا کی طرف برصغیر کے لوگوں کا وہی رویہ ہے جو دنیا بھر کا ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ دنیا بھر کے لوگ نعرے نہیں لگاتے۔ ہم نعرے لگاتے ہیں۔ کورونا کے حوالے سے ہمارے ہاں ہر دلعزیز نعرہ ہے ’’کورونا سے ڈرنا نہیں، لڑنا ہے‘‘۔ یہ نعرہ اس قدر مقبول ہو چکا ہے کہ نوزائیدہ دنیا میں آنے کے بعد روتے نہیں۔ دنیا میں آنے کے بعد نوزائیدہ نعرہ لگاتے ہیں ’’کورونا سے ڈرنا نہیں، لڑنا ہے‘‘۔
ایک چھوٹے بچے نے اپنی ماں سے پوچھا۔ ’’امی، ہم اگر کورونا سے ڈرتے نہیں، تو پھر ہم گھروں میں چھپ کر کیوں بیٹھے ہیں؟ باہر نکل کر کورونا سے لڑتے کیوں نہیں؟‘‘۔ ماں نے کہا ’’بیٹا، کچھ لڑائیاں چھپ کر لڑی جاتی ہیں، جیسے تمہارے ابو اور میں چھپ کر لڑتے ہیں اور تم بچوں کو کانوں کان خبر نہیں ہوتی‘‘۔ بچے کو فوراً بات سمجھ میں آگئی۔
کورونا کے حوالے سے اب ہم ایسی بات کرتے ہیں جو کسی کی سمجھ میں نہیں آتی۔ وہ بات نہ چھوٹے بچوں کی سمجھ میں آتی ہے، اور نہ بوڑھے بچوں کی سمجھ میں۔ بات کی نوعیت ہی کچھ ایسی ہے۔ سن لینے میں مضائقہ نہیں ہے۔ آپ بھی سن لیجیے۔ یو ایس ایس آر USSR، عام فہم نام، روس، 1922سے لے کر 1991تک، یعنی تقریباً ستر برس تک اپنی فوجی قوت اور کمیونسٹ نظریے کے دبدبے سے دنیا پر اثرانداز رہا تھا۔ ایشیائی نوجوانوں کو کمیونزم میں رومانس دکھائی دیتا تھا۔ اس دوران بین الاقوامی شہرت کے حامل روسی ادیبوں ٹالس ٹائے، گورکی، دوستو وسکی اور چیخوف کی تحریروں نے نوجوانوں کو روس اور کمیونزم کا گرویدہ بنادیا تھا۔ رومان کے زیر اثر کسی کو اس بات کی پروا نہیں تھی کہ گورکی، ٹالس ٹائے، دوستووسکی اور چیخوف کمیونسٹ نہیں تھے۔ ان کے لیے کافی تھا کہ ٹالس ٹائے، دوستووسکی، گورکی، چیخوف روسی تھے۔ نوجوانوں میں کمیونزم کی طرف جھکائو میں نے اپنے کالج اور یونیورسٹی میں طالب علمی کے دور میں قریب سے دیکھا تھا۔ خود کو کمیونسٹ، کامریڈ اور لیفٹسٹ Leftistکہلوانا اور ظاہر کرنا فیشن بن چکا تھا۔ والدین بچوں کے بدلتے ہوئے رویوں کی وجہ سے پریشان رہتے تھے۔ وثوق سے کوئی نہیں کہہ سکتا تھا کہ نظریاتی طور پر آخر کمیونسٹ کیا ہوتے تھے۔ کیا وہ کافر ہوتے تھے؟ کیا وہ دہریے ہوتے تھے؟ کیا وہ ملحد ہوتے تھے؟ کیا وہ خدا کے وجود پر یقین رکھتے تھے؟ کیا ہوتے تھے وہ لوگ؟ غیریقینی نے والدین کو مخمصوں میں ڈال دیا تھا۔ والدین کو یقین تھا کہ کمیونسٹ خدا کے ہونے پر یقین نہیں رکھتے تھے۔ ان کو باور تھا کہ کمیونسٹ مذاہب اور عقائد پر یقین نہیں رکھتے تھے۔ مذاہب کو کمیونسٹ انسان کے لیے افیون کہتے تھے۔ والدین بچوں کے لیے پریشان رہتے تھے۔
ستر برس کے غیرمعمولی سیاسی، نظریاتی اور فوجی اثرورسوخ کے باوجود سوویت یونین یعنی روس عالمی عقائد پر حاوی ہونے میں ناکام رہا تھا۔ انیس سو اکانوے میں سوویت یونین اس طرح ٹوٹا کہ ٹکڑوں میں بکھر گیا۔ ستر برس کے بےدریغ دھونس کے باوجود روس ایک دن کے لیے بھی کسی حیلے بہانے سے دنیا میں ایک عبادت گاہ بند کرانے کی حیثیت نہیں رکھتا تھا۔ مجھے ڈاکٹر مبارک علی سے رجوع کرنا پڑے گا۔ میں نہیں سمجھتا کہ تاریخ میں کبھی کوئی ایسا وقت، ایسا دور آیا تھا جب عبادت گاہیں بند کردی گئی تھیں۔ صدیوں پر محیط تاریخ میں انسان کا بےشمار وبائوں سے پالا پڑا ہے مگر کبھی ایسا نہیں ہوا تھا کہ وبائوں اور آفتوں سے گھبرا کر انسان نے عبادت گاہوں کو بند کردیا تھا۔ اس کے برعکس وبائوں اور آفتوں کے دوران وہ عبادت گاہوں کا رخ کرتے تھے اور خالقِ حقیقی سے پناہ مانگتے تھے۔ ان آفتوں اور وبائوں میں لاکھوں کروڑوں لوگ مر جاتے تھے۔ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد تین لاکھ کے لگ بھگ ہے۔ دنیا کی آبادی سات سو کروڑ ہے۔ سات سو کروڑ کا ایک فیصد بنتا ہے سات کروڑ اور سات کروڑ کا مطلب ہے سات سو لاکھ۔ پچھلے دو تین مہینوں کے دوران کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد صرف تین لاکھ کے لگ بھگ ہے۔
دنیا بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کے دو نتائج ہمارے سامنے آچکے ہیں۔ دنیا ستر فیصد زہریلی ماحولیاتی آلودگی سے پاک ہو چکی ہے۔ دنیا کے دیگر کارخانوں کی طرح اگر جنگی سازوسامان اور گولہ بارود بنانے کے کارخانے بھی لاک ڈاؤن میں بند رکھے جاتے تو ہماری دنیا گندی آلودگی سے سو فیصد پاک ہو سکتی تھی مگر دنیا بھر کے حکمراں متفق ہیں کہ لاک ڈاؤن کے دوران ہتھیار اور گولہ بارود بنانے والے کارخانے چلتے رہیں گے۔ سورج کی آتشی شعاعوں اور زمین کے درمیاں قدرتی ڈھال اوزون لیئر کو اصلی حالت میں لے آنا کورونا کا سب سے بڑا کمال ہے۔ کچھ پتا نہیں کہ ایجنڈا بنانے والے ہم رعایا سے اور کیا چاہتے ہیں؟
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمجھے کورونا ہے۔۔سہیل وڑائچ
Next Article ای لائبریری‘ بک پوسٹ اور وزیراعظم ہاؤس والی یونیورسٹی۔۔خالد مسعودخان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا

اپریل 18, 2026

نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے

اپریل 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.