ممبئی : بالی وڈ کے میگا اسٹار اداکار امیتابھ بچن نے اپنی مشہور زمانہ ایکشن کامیڈی فلم ‘قلی’ میں شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہونے سے متعلق لب کشائی کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن کو 1982 میں بننے والی مشہور کامیڈی فلم ‘قلی’ میں شوٹنگ کے دوران حادثہ پیش آیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔
فلم قلی کے ڈائریکٹر منموہن دیسائی اور رائٹر قادر خان تھے جس میں امیتابھ بچن نے ریلوے اسٹیشن پر کام کرنے والے قلی کا کردار ادا کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر اداکار نے بتایا کہ وہ شوٹنگ کر رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے اور یہ حادثہ غلط چھلانگ مارنے کی وجہ سے پیش آیا تھا جس کی وجہ سے انہیں بری طرح زخم بھی آئے تھے۔
بگ بی نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے پر ان کے مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا تھا اور صحتیاب ہونے کیلئے دعائیں بھی کی گئی تھیں جس کا قرض وہ کبھی نہیں اتار سکتے اور آج وہ جس بھی مقام پر ہیں وہ اپنے مداحوں کی وجہ سے ہی ہیں۔
( بشکریہ : جیو نیوز )
فیس بک کمینٹ