Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امجد اسلام امجد»نوشتہ دیوار /امجد اسلام امجد
امجد اسلام امجد

نوشتہ دیوار /امجد اسلام امجد

ایڈیٹرمارچ 15, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of amjad islam amjad at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک پرانے محاورے ’’میں تو کمبل کو چھوڑتا ہوں کمبل مجھے نہیں چھوڑتا‘‘ کے مصداق نہ چاہتے ہوئے بھی آج سیاست سے متعلق ایک موضوع پر بات کرنا ضروری ہو گیا ہے کہ اب یہ معاملہ تمیز‘ شرافت‘ اخلاق‘ انسانیت‘ تحمل‘ انصاف‘ ذہنی پستی اور اجتماعی انارکی سمیت اور بہت سے لمحات فکر کا مجموعہ بن گیا ہے۔
پاناما کیس میں میاں محمد نواز شریف کی وزارت عظمی اور بعدازاں مسلم لیگ ن کی صدارت سے نااہلی کے فیصلوں سے لے کر سینیٹ کے حالیہ ہنگامے اور اس دوران میں ہونے والے ضمنی انتخابات میاں صاحب اور ان کی صاحبزادی کی پر زور اور پرشور احتجاجی اور انقلابی تقریروں اور حالیہ چند دنوں میں سیاسی لیڈروں پر سیاہی اور جوتا پھینکنے کی انتہائی قابل افسوس وارداتوں تک جو بھی کچھ ہوا اور ہو رہا ہے وہ سب کا سب قومی حوالے سے ہماری عمومی ذہنی ناپختگی اور اہل سیاست کی ناقص سیاسی تربیت کا ایک ایسا منظرنامہ ہے جس پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے اور اس سے بھی زیادہ قابل مذمت بات یہ ہے کہ اس میں عام کارندوں سے لے کر تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت میں شامل سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ ان جماعتوں کے سربراہ بھی برابر کے شریک ہیں۔
سیاسی اور نظریاتی اختلافات میں تلخی اور شدت کا وقتی یا ہنگامی طور پر آجانا بلاشبہ کوئی خوشگوار بات نہیں لیکن یہ کوئی بہت زیادہ غیرمعمولی بات بھی نہیں کہ لمحاتی گرما گرمی میں کبھی کبھار ایسا ہو جاتا ہے لیکن اس کیفیت کا مستقل اظہار اور گھٹیا اور بازاری زبان کا مسلسل استعمال یقیناً ایک ایسا عمل ہے جو انتہائی ناپسندیدہ اور قابل مذمت ہے کہ ایک غلط العام تصور کے برعکس نہ محبت میں ہر چیز جائز ہے اور نہ سیاست میں۔اس بحث سے قطع نظر کہ میاں نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ صحیح تھا یا غلط! آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کو سنبھالا یا برباد کیا اور عمران خان نیا پاکستان بنا سکتا ہے یا نہیں؟
سب سے پہلے دیکھنے والی بات یہ ہے کہ تینوں بڑی پارٹیوں کے یہ سربراہ پاکستان اور اس کے عوام کی بہتری اور ترقی کے لیے جس پروگرام اور نظام کا دعویٰ کرتے ہیں وہ کیا ہے؟ اور اس ضمن میں ان کی ذات اور ان کے تھنک ٹینکس کی سوچ‘ اپروچ اور صلاحیت کیا ہے درست کہ نیتوں کا حال صرف رب دو جہاں ہی جانتا ہے مگر آپ کے اب تک کے اعمال اور ٹریک ریکارڈ ایک ایسی بنیاد یقیناً فراہم کر دیتے ہیں جس سے آپ ان کے وزن اور اہلیت کا ایک عمومی اندازہ ضرور قائم کر سکتے ہیں سو مسلم لیگ ن کے مرکز اور پنجاب‘ پیپلز پارٹی کے مرکز اور سندھ اور تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا میں پانچ پانچ سال کی کارکردگیاں اس حوالے سے دیکھی جا سکتی ہیں، شرط یہ ہے کہ سب کے لیے رعایت اور جرمانے کا پیمانہ ایک سا ہو اورتجزیہ نگار ذاتی پسند اور ناپسند سے بالاتر ہو کر ارادے اور عمل کا حساب اور احتساب کریں۔
بدقسمتی سے ہمارے عوام‘ میڈیا‘ تجزیہ کار اور خود سیاسی رہنما بھی اپنے اپنے مسائل کی وجہ سے اس وقت اس انصاف پسندی‘ بالغ نظری‘ برداشت اور کشادگی قلب و نظر سے تقریباً محروم ہیں جن پر کسی مہذب اور باشعور معاشرے کی عمارت استوار ہوتی ہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ ہر فریق اپنے آپ کو سو فی صد صحیح اور دوسرے کو یکسر غلط سمجھتا اور بتاتا ہے۔
ہر ایک کا جلسہ سب سے بڑا کامیاب اور پرہجوم ہوتا ہے اور ہر لیڈر اسٹیج پر اپنے دیدہ اور نادیدہ مخالفین کے بارے میں ایسی زبان استعمال کرتا ہے جس میں سے اگر گالیوں بڑھکوں اور دھمکیوں کو نکال دیا جائے تو باقی کچھ بھی نہیں بچتا اور مزید بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ یہ ساری کردار کشی‘ گالم گلوچ اور ذاتیات پر مبنی ڈرامہ ان عوام کے نام پر کیا جاتا ہے جن کا رول اس سارے تماشے میں کرداروں کے بجائے تماش بینوں کا سا ہو کر رہ گیا ہے کہ ان کا کام صرف گالی دینا یا تالی بجانا رہ گیا ہے۔ تسلیم کہ اس ساری صورت حال میں ہماری تاریخ‘ جغرافیے‘ ہمسایوں اور بین الاقوامی سازشوں اور مفادات کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہے۔
مذہب‘ مسلک‘ ذات برادری اور طبقاتی حوالے سے بھی ہم لوگ گوناگوں مسائل کے شکار ہیں۔ صوبائیت‘ زبان اور کلچر کے تنازعات بھی ہمیں تقسیم کیے رکھتے ہیں مگر کیا یہ مسائل صرف ہم ہی کو درپیش ہیں؟ اور کیا ہر شہری کے بنیادی حقوق یعنی تعلیم‘ صحت‘ روز گار‘ چھت‘ قانون کی حکمرانی‘ مساوی اور بلا قیمت انصاف کی فراہمی اور عقیدے کی آزادی کے بغیر کسی سیاسی جماعت کے منشور کا کوئی تصور ممکن ہو سکتا ہے اور اگر ایسا نہیں تو پھر ہماری سیاست ان کے بجائے چند شخصیات اور ان کے ذاتی تعصبات اور مفادات کی غلام بن کر کیوں رہ گئی ہے؟
بھانت بھانت کی سیاسی جماعتیں ہوں یا مذہب کے نام پر چلائی جانے والی نام نہاد تحریکیں یا ان کے حوالے سے سینٹر اسٹیج پر نظر آنے والے چھوٹے بڑے نام اگر ان کی موجودگی سے وطن عزیز کے شہریوں اور اللہ کی مخلوق کی زندگی میں آسانی اور سہولت پیدا نہیں ہوتی تو ان کا ہونا یا نہ ہونا ایک جیسا ہے۔
اگر ان لیڈر حضرات نے ایک دوسرے کو گالیاں ہی دینی ہیں اور الزام تراشیوں کی لڈو ہی کھیلتے رہنا ہے تو انھیں جان لینا چاہیے کہ خدا کے گھر میں دیر ہے اندھیر نہیں۔ سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں ہر طرف سے جو جوڑ توڑ ہوئے اور اس کا جو ردعمل سامنے آ رہا ہے وہ جیتنے اور ہارنے والوں کے لیے ایک برابر کا لمحہ فکریہ ہے اور وہ یہ کہ اگر بدزبانی اور قومی سلامتی کے اداروں سے مخاصمت کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو وہ دن دور نہیں جب یہ سب لوگ نہ صرف عوام کے دلوں سے اتر جائیں گے بلکہ تقدیر اپنا وہ بے رحمانہ فیصلہ بھی سنا دے گی جس میں نہ سر سلامت رہیں گے اور نہ دستاریں۔
اور اگر کوئی بچے گا تو صرف وہ کہ جس نے اپنی ذات پر خلق خدا کی خدمت اور بھلائی کو ترجیح دی اور اداروں کی مضبوطی کے لیے کام اور ان کا احترام کیا۔ اختلاف ضرور کیجیے مگر اس کا مقصد عوام کی بہتری اور فلاح کے راستوں اور طریقوں کی تلاش ہونا چاہیے نہ کہ ایک دوسرے کو بے عزت کر کے اپنی دکان چمکانا۔ غلط کام ہمیشہ غلط اور صحیح‘ صحیح ہوتا ہے چاہے وہ میاں نواز شریف کریں‘ آصف زرداری یا عمران خان یا کوئی اور۔
(بشکریہ: روزنامہ ایکسپریس)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحامد ناصر چٹھہ کے نگران وزیراعظم بننے کے امکانات : برملا / نصرت جاوید
Next Article پروین بابی اور مہیش بھٹ کی ناقابل فراموش داستان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل

جون 28, 2026

صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 28, 2026

کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری

جون 28, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل جون 28, 2026
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 28, 2026
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری جون 28, 2026
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.