Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امجد اسلام امجد»امجد اسلام امجد کاکالم:قائم نقوی اور اختر شمار
امجد اسلام امجد

امجد اسلام امجد کاکالم:قائم نقوی اور اختر شمار

ایڈیٹراگست 11, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
akhtar shumar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اس کالم کو ہونا تو حالیہ دورۂ امریکا کے احوال کی چوتھی قسط تھا مگر درمیان میںدو خبریں ایسی آگئیں کہ اس سلسلے کو وقتی طور پر روکنا پڑرہا ہے۔ قائم نقوی اور اختر شمار عہدِ حاضر کے دو نمایندہ شاعر ہی نہیں بلکہ قریبی احباب بھی تھے کہ جن سے تعلقات کا عرصہ تین سے چار دہائیوں تک پھیلا ہوا تھا۔
میں چونکہ خود امریکا سے واپسی پر کورونا کی دوسری اننگز بھگت رہا ہوں اس لیئے نہ تو ان کے جنازوں میں شامل ہوسکا اور نہ ہی ان کی رحلت کی تفصیلات سے آگاہی ہوسکی، ایک دو دوستوں کے فون اور فیس بک سے اس قدر ہی پتہ چل سکا کہ قائم نقوی ریڈیو پاکستان میں کربلا کے حوالے سے کوئی ریکارڈنگ کروا کے دوستوں کے ساتھ ریڈیو کی کینٹین میں چائے پینے کے لیئے گئے اور وہیں دیکھتے ہی دیکھتے یکدم عالمِ بالا کو روانہ ہوگئے یہ تو علم تھا کہ اُن کی صحت کے کچھ مسائل چل رہے ہیں مگر اُن کی عمومی صحت اور طبیعت کی خوش مزاجی دیکھ کر قطعاً یہ اندازہ نہیں ہوتا تھا کہ وہ اس قدر زیادہ بیمار ہیں۔
قائم نقوی لاہور کی ادبی زندگی کا ایک اہم کردار تھے برسوں وہ سرکاری ادبی مجّلیٰ ’’ماہِ نو‘‘ کے اسسٹنٹ اور پھر ایڈیٹررہے، حلقہ اربابِ ذوق کی سیاست میں بھی وہ اور اُن کے ساتھی بہت نمایاں رہے اور ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ ایک ادبی رسالہ نکال کر ادب سے اپنی محبت اور کمٹ منٹ کا ثبوت دے رہے تھے شاعری میں وہ غزل اور غزل کی روائت کے دلدادہ تھے عام طور پر چھوٹی بحروں میں بہت ڈھنگ سے شعر کہتے تھے، اپنے مزاج کی طرح شاعری میں بھی وہ دھیمی لَے میں بات کرتے تھے اور اُن کی بیشتر شاعری روحِ عصر کی ترجمان نظر آتی ہے البتہ کہیں کہیں وہ زندگی کے بنیادی سوالوں کو تصوف کی آ نکھ سے دیکھنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔
کیا کوئی دے سکے پتہ میرا
بھید مجھ پر بھی کب کُھلا میرا
ریزہ ریزہ ہوئے ہیں خواب میرے
پھر بھی قائم ہے حوصلہ میرا
کھلی کھڑکی سے دن بھر جھانکتا ہوں
میں ہر چہرے میں تجھ کو ڈھونڈتا ہوں
جہاں انسان پتھر ہو چکے ہیں
میں اُس بستی میں کیسے جی رہا ہوں
جہاں سے کل مجھے کاٹا گیا تھا
وہیں سے آج میں پھر اُگ رہا ہوں
…………
ہمارا قتل ہوا دفتروں کی کربل میں
ہم اپنے نقش فقط فائلوں میں ڈھونڈتے ہیں
…………
بارشوں کی زد میں آکر ڈھہہ گئے کچے مکاں
اور تھوڑی دیر کو موسم سہانا ہوگیا
…………
باہر اندر عذاب ہے قائم
ہم نے کیا کیا عذاب دیکھے ہیں
اختر شمار جنوبی پنجاب کی شاعر خیز فضا میں ہوش سنبھالنے کے بعد جب چند برس قبل لاہور آئے تو ان کے مزید جوہر کھلنا شروع ہوئے بہت برسوںتک انھوں نے تازہ ادبی خبروں پر مشتمل خبرنامہ حیرت انگیز کامیابی اور سلیقے کے ساتھ چلایا اور اپنے آپ کو ہر ممکن لوکل سیاسی جھگڑوں اور اختلافات سے الگ رکھتے ہوئے ایک ا چھے ایڈیٹر کا حق ادا کیا۔ تعلیمی و تدریسی میدان میں بھی وہ ہمہ دم کچھ نہ کچھ کرتے نظر آئے۔ مصر کی الازہر یونیورسٹی کے شعبہ اُردومیں بھی کچھ برس خدمات سرانجام دیں اور آج کل ایف سی کالج کے صدر شعبہ اردو کے طور پر کام کر رہے تھے۔
اُن کا شعر گوئی کا ایک اپنا مزاج اور انداز تھا۔ اپنی خوش قامتی، خوش لباسی اور خوش وضعی سے وہ ہمیں محفل میں نمایاں نظر آتے اُن سے اور اُن کی شاعری سے ملاقات ہمیشہ ہی ایک خوش کن تجربہ رہی۔ وہ احترام کرنا اور کروانا دونوںکے گر جانتے تھے اور لاہور کی ادبی محفلوں میں انھیں بہت عزت کی نظر سے دیکھا جاتا تھا ۔ان کے بہت سے اشعار بھی نئی نسل کے پسندیدہ اور مرغوب تھے اور وہ مسلسل ان میں اضافہ بھی کرتے رہتے تھے آیئے ان کے جستہ جستہ اشعار سے اُن کو یاد کرتے ہیں۔
بعد مرنے کے میں کھلا اُس پر
ایک دلچسپ انتظار تھا میں
…………
ابھی سفر میں کوئی موڑ بھی نہیں آیا
نکل گیا ہے یہ چپ چاپ داستان سے کون
…………
اَبر کی سمت بہ اندازِ صدف دیکھتے ہیں
غم کے مارے ہیں فقط تیری طرف دیکھتے ہیں
…………
میرے معیار کا تقاضا ہے
میرا دشمن بھی خاندانی ہو
…………
اُس کے نزدیک غم ترکِ وفاکچھ بھی نہیں
مطمئن ایسا ہے وہ جیسے ہوا کچھ بھی نہیں
اب تو ہاتھوں سے لکیریں بھی مٹی جاتی ہیں
اُس کو کھو کر تو میرے پاس رہا کچھ بھی نہیں
کل بچھڑنا ہے تو پھر عہدِ و فا سوچ کے باندھ
ابھی آغاز ِ محبت ہے گیا کچھ بھی نہیں
میں تو اس واسطے چپ رہوں کہ تماشا نہ بنے
تو سمجھتا ہے مجھے تجھ سے گِلا کچھ بھی نہیں
…………
اک ستارے کی رفاقت جو میّسر ہوتی
یہ جو گردش ہے مرے پاؤں کی ٹھوکر ہوتی
…………
ہمارے پاس اک لمحہ نہیں ہے
اُسے فرصت ہی فرصت ہے کریں کیا
ہم اُس سے بچ کے چلنا چاہتے ہیں
مگر وہ خوب صورت ہے کریں کیا!
(بشکریہ: روزنامہ ایکسپریس)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشہباز کابینہ کی تعداد 61 تک پہنچ گئی، وزیر زیادہ وزارتیں کم پڑ گئیں
Next Article عاصمہ شیرازی کا کالم: وہ نیوٹرل کیا ہوئے۔۔۔
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار

جون 3, 2026

دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی

جون 1, 2026

ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی

جون 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.