Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امجد اسلام امجد»عطاء الحق قاسمی کا کالم : امجد لمبی نیند سو رہا ہے
امجد اسلام امجد

عطاء الحق قاسمی کا کالم : امجد لمبی نیند سو رہا ہے

ایڈیٹرفروری 19, 20231 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

امجد اسلام کی شخصیت میں ایک اہم بات یہ تھی کہ وہ بے حد محنتی تھا، محفل سازی کے باوجود وہ اپنے اصل کام سے غافل نہیں رہتا تھا، مسلسل شاعری کرتا تھا، جرائد کی فرمائش پر انہیں اپنی تخلیقات باقاعدگی سے ارسال کرتا تھا۔کتابیں پڑھتا تھا، ایک اچھا شوہر تھا، ہماری فردوس بھابی کو شاید ہی کبھی اس نے شکایت کا موقع دیا ہو،اس نے خود کو صرف شاعری تک محدود نہیں رکھا بلکہ تراجم کئے، تنقیدی کالم لکھے، تراجم کے حوالے سے ایک مزے کی بات مجھے کبھی نہیں بھولتی، اس نے فلسطینی شعراء کے اردو تراجم کئے، ظاہر ہے اسے عربی نہیں آتی تھی، سید محمد کاظم عربی کے بہت بڑے عالم ہیں، امجد نے ظاہر ہے پہلے ان سے نثری تراجم کرائے ہوں گے اور پھر انہیں منظوم شکل دی ہوگی مگر دیباچے میں اس نے سید محمد کاظم کے تعاون کا کھل کر اعتراف کرنے کی بجائےان کا سرسری سا ذکر کیا۔ میں نے اسے چھیڑنے کی غرض سے کہا یار مجھے علم نہیں تھا کہ تمہیں عربی پر اس درجہ دسترس حاصل ہے۔ انکساری سے بولا بس یار زیادہ تو نہیں مگر تھوڑی بہت عربی جانتا ہوں، اس پر میری ہنسی نکل گئی، میں نے کہا ’’ہاں یہ تو ہے کلمہ طیبہ کا ترجمہ تو تم بآسانی کرسکتے ہو‘‘۔ اس پر اس نے قہقہہ لگایا اور کہا ’’بکواس نہ کرو‘‘۔
امجد حق حلال کی کمائی کے سبب خاصا خوشحال تھا مگر اہل خانہ پر جی کھول کر خرچ کرنے کے باوجود اپنی ذات پر بہت کم خرچ کرتا تھا، میں نے اسے کبھی مہنگے کپڑے پہنے نہیں دیکھا، دوستوں کے ساتھ مہنگے ہوٹلوں میں گلچھرے اڑاتے نہیں پایا۔ بیرون ملک اس نےاپنے لئے کبھی شاپنگ نہیں کی۔ سب سے بڑی بات یہ کہ وہ اپنے حال پرخوش تھا، ہم میں سے کتنے لوگ ہیں جو سب کچھ حاصل کرنے کے باوجود ہروقت شکوہ کناں رہتے ہیں۔
امجد کی اور میری جوڑی پاک و ہند میں مشہور تھی، لوگ ہماری دوستی پر رشک کرتے تھے، تاہم کچھ بدنظروں کی نظر لگنے سے ہم چھ سات سال تک ایک دوسرے سے کھنچے کھنچے سے رہے، تاہم ٹیلیفون پر رابطہ مسلسل رہا۔ یہ درمیانی عرصہ نیچرل تھا۔ اتنی لمبی رفاقت میں جدائی کے کچھ لمحات تو آتے ہی ہیں، بلکہ ہمارے درمیان جملہ بازی کا سلسلہ کبھی نہ تھما۔ تقریباً پندرہ روز قبل ہمارے بے پناہ محبت کرنے والے دوست عرفان جاویدجو بہت اعلیٰ درجے کا رائٹر ہے، نے اپنے گھر پر دوستوں کو لنچ پر مدعو کیا، ظاہرہے اس میں، میں اور امجد بھی مدعو تھے۔ گفتگو کے دوران امجد نے بتایا کہ مصر میں ایک لڑکی نے اس پر تھسیز لکھا ہے، میں نے کہا جامعہ ازہر مصر میںبھی ایک لڑکی میری مزاح نگاری پر پی ایچ ڈی کر رہی ہے، جس پر امجد کی رگ ظرافت پھڑکی اور ہنستے ہوئےبولا ’’مگر میرے والی لڑکی بہتر ہے‘‘۔ میں اور امجد جس محفل میں ہوتے اسے بور نہیں ہونے دیتے تھے، جب دیکھتے کہ محفل پر خشکی طاری ہو رہی ہے تو ایک دوسرے کے ساتھ جملہ بازی شروع کردیتے مگر کسی تیسرے کو اپنے جملوں کا نشانہ نہیں بناتے تھے۔ کراچی میں ایک یادگارِ زمانہ شخصیت لطف اللہ خان تھے، انہوں نے ایک اتنا عظیم کام کیا جو رہتی دنیا تک یاد رہے گا۔ انہوں نے پاک و ہند کی نامور شخصیات کی آوازیں یکجا کیں، ان کے اس کام کو اب ایک میوزیم کی شکل دے دی گئی ہے، آپ کسی بھی نامور شخصیت کی باتیں اس کی اپنی آواز میں سننا چاہیں، ایک بٹن دبائیں اور ان کی گفتگو سنیں، یہ اعزاز مجھے اور امجد کو بھی حاصل ہے۔ انہوں نے ہم دونوں کو اکٹھے بٹھایا اور ہماری باہمی گفتگو ریکارڈ کی، چنانچہ جنہوں نے امجد کو کبھی نہیں سنا وہ اس کی وفات کے بعد بھی اسے سن سکتے ہیں۔
امجد اسلام امجد پر مجھے حیرت ہوتی تھی کہ آخری لمحہ میں بہت کمزور ہونے کے باوجود وہ مشاعروں میں آخر تک بیٹھتے تھے، جبکہ میں کوئی بہانہ بنا کر مشاعرے کے آغاز میں اپنا کلام سنا کر وہاں سے کھسک جاتا تھا، دو تین ماہ پیشتر امریکہ میں اپنی نقاہت کی وجہ سے وہ دو تین بار باتھ روم میں گر پڑے مگر اس کے باوجود مشاعروں میں وہ آخر تک بیٹھتے تھے۔ یہ صفت مزاح گوئی میں سب سے بڑے نام انور مسعود میں بھی ہے۔ امجد اور انور دونوں رشتے دار بھی ہیں اور دونوں میں ایک اور قدر مشترک شوگر کا مرض بھی تھا۔ میں اس وقت بہت انجوائے کرتا تھا جب کسی کھانے میں یہ دونوں سویٹ ڈش کو حسرت بھری نظروں سے دیکھتے تھے۔پھر اچانک امجد اس سویٹ ڈش کو چکھتا اور پھر انور سے کہتا یار میں نے چکھ کر دیکھی ہے، بہت کم میٹھی ہے، ہم کھا سکتے ہیں، جس پر انور مسعود ہاتھ آگے بڑھاتا اور بسم اللہ پڑھ کر اس پر پل پڑتا اور اس محفل میں یہ دونوں ڈائبیٹک اس حوالے سے کسی سے پیچھے نہیں رہتے تھے۔ بائی دی وے امجد کی شوگر کی ایک وجہ تو میں جانتا ہوں اور وہ یہ کہ جوانی میں جب ہم دوسرے شہروں کے مشاعروں میں ویگنوں پر جاتے تو رستے میں جہاں رکتے امجد وہاں دس بارہ کولڈ ڈرنکس ضرور پیتا تھا۔ یہ عجیب طرح کی پیاس تھی۔ اور ہاں امجد انور کی طرح درویش نہیں تھا جو قسمت میں ہوگا مل جائے گا بلکہ وہ مقاصد کے حصول کے لئے پلاننگ بھی کرتا تھا۔
توفیق بٹ نے امجد اسلام کی وفات پر کالم میں لکھا کہ مجھے پتہ چلا کہ امجد صاحب کی وفات ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے، مگر بعد میں پتہ چلا کہ وہ رات کو سوئے اور پھر اٹھے نہیں۔ توفیق کا آخری جملہ یہ تھا ’’ نیند چھوٹی موت ہے اور موت لمبی نیند ہے‘‘۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

امجد اسلام امجد
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدہشت گردی صرف زمینی آپریشن سے ختم نہیں ہوسکتی،مل کر مقابلہ کرنا ہوگا:آرمی چیف
Next Article عمار مسعود کا کالم : اگر کبھی میری یاد آئے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

رضی الدین رضی کا کالم : جب امجد اسلام امجد نے زندگی کا میلہ ویران کیا

فروری 12, 2025

اگر کبھی میری یاد آئے : نامور شاعر اور ڈرامہ نگار امجد اسلام امجد کو ہم سے بچھڑے دو برس بیت گئے

فروری 10, 2025

یاسر پیرزادہ کا کالم : تعزیتی مضمون لکھنے کا طریقہ

مارچ 2, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.