Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»آمنہ مفتی»آمنہ مفتی کا کالم : میاں صاحب کے لیے تالیاں!
آمنہ مفتی

آمنہ مفتی کا کالم : میاں صاحب کے لیے تالیاں!

ایڈیٹرستمبر 27, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nawaz sharif APC
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستانی سیاست آج جہاں کھڑی ہے وہ ایک مضحکہ خیز موڑ ہے۔ پچھلے سال بھی ان ہی دنوں، دھرنے کا غوغا مچا اور پھر اسی شور شرابے میں محترمہ یاسمین راشد صاحبہ نے بنفس نفیس فرمایا کہ میاں صاحب بیمار ہیں اور علاج ان کا فقط ولایت انگلستان میں پایا جاتا ہے۔
تب وہی میاں نواز شریف، جنھیں بڑے زورو شور سے گرفتار کیا گیا تھا اسی قدر باوقار انداز میں انگلستان سدھار گئے، پیچھے ارباب حل و عقد بقول شخصے ’کچیچیاں‘ لیتے رہ گئے۔
ان کے جانے بعد یہاں کیا کیا نہ ہو گیا؟ ایکسٹینشن کا شور مچا، وبا پھوٹی، بارشوں نے تباہی مچائی لیکن اپوزیشن کے محاذ پر خاموشی طاری رہی اور جوں ہی سورج کی تمازت کم ہوئی، اے پی سی کا غلغلہ مچ گیا۔اے پی سی میں میاں صاحب کی تقریر پر کوئی آہ کر رہا ہے اور کوئی واہ لیکن سچ یہ ہے کہ یہ بس ایک تقریر تھی۔ ویسی ہی تقریر جیسی کوئی بھی سیاستدان، کسی بھی جلسے میں کھڑا ہو کر کرتا ہے۔ آفاقی نظریات، انقلاب کے نعرے، کسی ان دیکھی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف اعلان جنگ اور مادر وطن کی محبت میں جلاوطنی کاٹنے والے لیڈر کی جذباتی تقریر۔
سچ یہ ہے کہ میاں صاحب کی سیاست بطور اپوزیشن لیڈر مجھے کبھی متاثر نہ کر سکی۔ شاید آج بھی لوگوں کو ان کی وہ تقریر یاد ہو جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ڈکٹیشن نہیں لیں گے۔
جلد ہی ان کے دور اقتدار کا خاتمہ ہوا اور اس کے بعد پھر وہ دو بار اقتدار میں آئے۔ اب یہ کسی کے لیے بھی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ اس ملک میں جو بھی، جب بھی اقتدار کی کرسی پر بیٹھا ہے اس نے ڈکٹیشن بھی لی اور اسے لانے والے بھی ہمیشہ عوام نہیں ہوتے۔
میاں صاحب کسی پریشر گروپ کے سربراہ نہیں۔ مسلم لیگ نون ایک بڑی سیاسی جماعت ہے اور تحریک انصاف کے مقابلے میں اس کا ووٹ بینک یقیناً زیادہ ہے۔ ایسی پارٹی جب اپوزیشن میں ہوتی ہے تب بھی اس کو عوام کے ساتھ کھڑا رہنا چاہیے۔ رہی بات لیڈرز کی پکڑ دھکڑ اور ان پر کرپشن کے مقدمے قائم کرنے کی تو یہ سب سیاست کا حصہ ہے۔
ان ہی سخت وقتوں سے گزرنے اور سیاسی انتقام کا شکار ہونے کے بعد آپ کا وہ ووٹ بینک بنتا ہے جو کسی صورت آپ کو تنہا نہیں چھوڑتا۔ ایک حقیقی پارٹی ایسے وقت میں اپنے کارکنوں اور ووٹرز کی طاقت سے بڑی سے بڑی قوت کو جھکا سکتی ہے لیکن پاکستانی سیاست میں ایسے وقتوں میں جو ہوتا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔
بظاہر اے پی سی، جمہوریت کی سربلندی کے لیے جدو جہد کر رہی ہے لیکن عوام کو ان سے بھی کوئی امید نہیں۔دو پارٹی سسٹم میں دونوں پارٹیوں پر اسی عدم اعتماد نے پاکستان تحریک انصاف کو پھلنے پھولنے کا موقع دیا۔ یہ اور بات کے اقتدار کے دروازے اس کے لیے اسی قدیم کہانی کے مصداق کھلے، جس میں علی الصبح فصیل شہر میں داخل ہونے والے پہلے شخص کو بادشاہ بنا دیا جاتا ہے۔
میاں صاحب کی تقریر اچھی ہو گی، شاید کسی کو اس پر یقین بھی ہو لیکن معاش کی چکی میں پستے ہوئےعوام کو یہ چمکیلے نعرے، سماجی انصاف، غیر مرئی قوتوں سے جنگ کے نادیدہ خواب اور کوہ ندا کی کہانیاں سمجھ نہیں آتیں۔
آپ کا ووٹر آپ کو اپنے ساتھ کھڑا دیکھنا چاہتا ہے۔ اسے دور دیس میں بسنے والے اور ویڈیو خطاب کرنے والے لیڈر، ’کھیل بتاشوں‘ کی سلطنت کے خواب دکھانے والے لیڈرز نہیں چاہیے۔اسی طرح وہ لوگ (جن میں متوسط طبقہ اور نوجوان نسل بھی شامل تھی) جو تحریک انصاف کے رنگین نعروں اور انقلاب کے رومان پرور تصور سے متاثر ہوئے تھے وہ بھی دو برس میں سمجھ گئے ہیں کہ فقط چوکھٹا بدلا ہے تصویر وہی پرانی ہے۔
ان حالات میں میاں صاحب کی تقریر جس میں کسی ‘ویب سیریز’ کے پراسرار ولن کی طرح ’ان‘ کا ذکر ہے میرے لیے ایک ’پھس پٹاخہ‘ ہی ثابت ہوئی۔ اسی طرح جواب میں محمد زبیر صاحب کی آرمی چیف سے ملاقات کا بم بھی سیلن زدہ بلکہ پھپھوندی زدہ نکلا۔
سچ یہ ہے کہ اس قوم کا ولن نہ فوج ہے، نہ بیوروکریسی، نہ سیاستدان اور نہ ہی ان سب کو ملا کر بنایا گیا ولن ’خلائی مخلوق‘ اور ’محکمہ زراعت۔‘ ہمارا ولن ایک مشترکہ سوچ ہے اور یہ سوچ کسی ایک شخص کی یا ادارے کی نہیں ہر اس طاقتور کی سوچ ہے جو اپنے حصے سے زیادہ کھانا اور اپنی قامت سے طویل قبا پہننا چاہتا ہے۔
یہ کچھ لوگوں کے مفادات کی جنگ اور اقتدار کی میوزیکل چیئر ہے جس سے ہمارا کچھ لینا دینا نہیں۔ ہمارا تو اپنے لیڈروں سے فقط تقریر اور تالی کا رشتہ ہے۔ چاہے تقریر کرنے والا اپنی تقریر کا آغاز ’میرے عزیز ہم وطنو‘ سے کرے، چاہے ہر جملے میں ’جب میں لندن میں تھا‘ کہے یا بگڑے تلفظ میں اظہار خیال کرے یا ہر جملے میں ’خلائی مخلوق‘ کا ذکر کرے۔
ہمیں بس تالی بجانی ہے اور ایک تقریر سے دوسری تقریر کے وقفے میں گدھے کی طرح کام کر کے خود کو اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کو زندہ رکھنا ہے کیونکہ اگر ہم مر گئے تو تالیاں کون بجائے گا؟

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اے پی سی، جنرل باجوہ نواز شریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleٓٓیاسر پیرزادہ کا مکمل کالم : ایکس ، الف اور میں
Next Article پچھتاووں سے ملاقات۔۔حامد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

علی وزیرکتنے دن آزاد رہیں گے ؟ : مزاحمت، سیاست اور طاقت کی کہانی : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

مارچ 13, 2026

نی مائے سانوں کھیڈن دے : وجاہت مسعود کا کالم

دسمبر 17, 2025

نواز شریف نے قومی اسمبلی کے رواں اجلاس سے رخصت لے لی

دسمبر 2, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری اپریل 21, 2026
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے اپریل 21, 2026
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.