Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول کی قیمت میں 74 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
  • امریکا اورایران کے درمیان سوئس مذاکرات ملتوی
  • امریکہ، ایران مفاہمتی یادداشت یا "دستاویزِ شکست” :نصرت جاوید کا کالم
  • کرکٹ کے نام ور صحافی قمر احمد انتقال کر گئے : 400 سے زیادہ تیسٹ میچ کور کرنے کا اعزاز
  • قصّہ ضیاء الحق دَور کے انتخابات اور میاں یٰسین وٹو کے گم ہونے کا : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگی جنون سے بچا جائے، ہیجان کم ہونا چاہئے
تجزیے

سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگی جنون سے بچا جائے، ہیجان کم ہونا چاہئے

ایڈیٹرمئی 5, 202524 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پہلگام سانحہ کو دو ہفتے ہونے کو آئے ہیں لیکن برصغیر میں ہیجان اور جنگ کا ماحول پیدا کرکے خوف و ہراس کی شدید کیفیت طاری کی گئی ہے۔ بھارتی حکومت مسلسل ’پاکستان کو سزا‘ دینے کے اشارے دے رہی ہے جبکہ میڈیا کے ذریعے کوئی سوال اٹھائے بغیر یہ مؤقف راسخ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ حملہ پاکستان نے ہی کرایا تھا ۔
حیرت انگیز طور پر بھارتی حکام یہ پالیسی اختیار کرتے ہوئے پہلگام میں سکیورٹی کی ناکامی کے علاوہ اس وقوعہ کی تحقیقات کے بارے میں بھی کوئی معلومات سامنے لانے میں دلچسہی نہیں رکھتے۔ شروع میں تحقیقات کا اعلان کرنے کے بعد نہ حکومت نے بتایا اور نہ ہی میڈیا نے پوچھا کہ ایک ایسے سنگین سانحہ کی تحقیقات کہاں تک پہنچیں جس میں 26 بے گناہ سیاح اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ حالانکہ پاکستان پر الزام لگانے سے پہلے مودی حکومت کو ہوم ورک کے طور پر اس دہشت گردی کی تفصیلی اور حقائق پر مبنی معلومات سامنے لانی چاہئیں تھیں۔ لیکن بنیادی باتوں کو نظر انداز کرکے حکومتی عہدیدار اور میڈیا بیک زبان پاکستان کو قصور وار قرار دے کر اسے سزا دینے کی بات کررہا ہے۔ حالانکہ ایسی باتیں کرنے والوں کو جنگ کی ہولناکی اور تباہی و بربادی کا ہرگز کوئی اندازہ نہیں ہے۔ یہ ممکن نہیں ہوسکتا کہ بھارت کسی قسم کی عسکری کارروائی کرے اور پاکستان خاموشی سے اسے برداشت کرلے۔
ایک طرف جنگ جوئی کا یہ ماحول ہے تو دوسری طرف پاکستان میں جنگ کا خوف محسوس کرنے کی بجائے پوری قوت سے یہ باور کرانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور اب بھارت کے ساتھ جو بھی جنگ ہوگی، وہ ایٹمی جنگ ہی ہوگی۔ بھارت سمیت دنیا میں کسی سے یہ بات پوشیدہ نہیں ہے کہ پاکستان کے پاس جوہری ہتھیار ہیں اور اس کے پاس ایسے میزائل بھی موجود ہیں جو بھارت میں مختلف اہداف تک یہ ہتھیار پھینک سکتے ہیں۔ اس کے باوجود جب سیاسی و سفارتی سطح پر اس پیغام کو کھل کر بیان کرنے کی کوشش کی جائے گی تو اسے بنیادی طور پر جنگی ہیجان میں اضافہ ہی کا ایک طریقہ سمجھنا چاہئے۔ اس ماحول میں وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ بیان حقیقت حال سے برعکس ہے کہ پاکستان نے بھارتی حکومت کی شدت پسندی اور سخت رویہ کے باوجود تحمل اور متوازن طرز عمل اختیار کیا ہے۔ اس وقت دونوں طرف سے جو بھی ’لڑائی‘ ہورہی ہے وہ لفظوں کی جنگ ہے۔ دونوں طرف سے شدید بیان دینے اور ایک دوسرے کو تباہ کردینے کے غیر حقیقی اور ناعاقبت اندیشانہ بیانات جاری کیے جارہے ہیں۔ بھارت میں میڈیا، تجزیہ نگار، سیاسی لیڈر اور سابق فوجی افسر اگر پاکستان کے ساتھ معاملہ ’آر یا پار‘ کرنے جیسے افسوسناک اور اشتعال انگیز بیان دے رہے ہیں۔ تو دوسری طرف پاکستانی لیڈر اور میڈیا نمائیندے ایٹمی ہتھیاروں سے بھارت کو تباہ کردینے کے احمقانہ اور جذباتی بیان دے کر ہیجان میں اضافہ کررہے ہیں۔
پاکستان کی طرف سے پہلگام واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیش کش اس ہیجان کو کم کرنے میں معاون ہوسکتی تھی لیکن نریندر مودی کی حکومت ہی نہیں بلکہ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے بھی اس تجویز کو مسئلہ کا فوری حل سمجھنے کی کوشش نہیں کی۔ امریکی حکومت کا سارا فوکس اس وقت کسی بھی طرح چین کی تجارتی اور اسٹریٹیجک وسعت کے خلاف بند باندھنا ہے اور اس مقصد سے وہ بھارت کو اس علاقے میں اپنا سب سے اہم اور قابل اعتبار شراکت دار سمجھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکی نمائیندوں نے ابھی تک اس نکتہ پر غور نہیں کیا کہ ایٹمی صلاحیت کی حامل دو طاقتوں کے درمیان جب روایتی جنگی وسائل میں وسیع عدم توازن موجود ہے تو جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خطرہ حقیقی ہوسکتا ہے۔ یہی موقع تھا کہ واشنگٹن ذمہ دارانہ سفارتی رویہ اپناتے ہوئے ایک طرف نئی دہلی کو صورت حال کا حقیقی ادراک کرنے پر آمادہ کرتا اور دوسری طرف پاکستان کی اس تجویز کو عملی شکل دینے کی کوشش کی جاتی کہ پہلگام واقعہ کی کسی غیر جانبدار ملک یا ادارے سے تحقیقات کرا لی جائیں۔ امریکی حکومت اگر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتی تو اس سوال پر خود بھی فریقین کو کسی اتفاق رائے پر آمادہ کرسکتی تھی کیوں کہ نئی دہلی اور اسلام آباد میں اسے وسیع سفارتی اثر و رسوخ حاصل ہے۔ یاپھر سلامتی کونسل سے کوئی ایسی قرارداد منظور کرالی جاتی کہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں پہلگام سانحہ کی تحقیقات ہوں تاکہ دو ایٹمی طاقتیں ایک دوسرے کو للکارنے کا ماحول ختم کریں۔
بدقسمتی سے واشنگٹن کے باختیار لوگ یہ سمجھنے سے قاصر دکھائی دیتے ہیں کہ جنگ کی صورت میں جو تباہی آئے گی، اس کے بعد بھارت اس قابل نہیں رہے گا کہ وہ چین کے خلاف امریکی حکمت عملی میں اہم کردار ادا کرنے کے قابل ہو۔ اس طرح یہ جنگ صرف برصغیر کے پرامن لوگوں کے لیے ہی تشویش کا سبب نہیں ہونی چاہئے بلکہ امریکی حکومت کو بھی اسے اپنے مفادات کے برعکس سمجھنا چاہئے۔ البتہ اس وقت ٹرمپ کے قریب ترین مشیر یہی باور کررہے ہیں کہ بیانات میں بھارت سے ہمدردی اور سفارتی رابطوں میں پاکستان سے رعایت لینے کی کوشش کی جائے۔ چند دن پہلے نائب صدر جے ڈی وینس کا بیان اسی امریکی رویہ کا پرتو محسوس ہوتا ہے۔
جے ڈی وینس نے فوکس نیوز کے ساتھ انٹرویو میں بھارت کو تحمل اور پاکستان کو تعاون کا مشورہ نہیں دیا بلکہ ان کا کہنا تھا کہ بھارت ، پاکستان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے یہ خیال رکھے کہ اس سے تنازعہ بے قابو نہ ہوجائے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کو مشورہ دیا تھا کہ اس دہشت گردی میں جس حد تک اس کی سرزمین سے کارروائی ہوئی ہے، وہ ذمہ داری قبول کرے اور ایسے عناصر کا پیچھا کرکے ان کا خاتمہ کیا جائے۔ یہ بیان سفارتی آداب کے برعکس اور تنازعہ میں امریکہ کی نام نہاد غیر جانبدار پوزیشن کو متاثر کرتا ہے۔ کسی ٹی وی انٹرویو میں بھارت کو پاکستان کے خلاف عسکری کارروائی کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے درحقیقت وینس خطے میں وسیع جنگ کو دعوت دینے کا سبب بنے ہیں۔ کیوں کہ ایک بار عسکری طاقت بروئے کار لانے کے بعد اسے پھیلانے یا محدود کرنے کا انحصار صرف جنگ شروع کرنے والے کے ہاتھ میں نہیں رہتا۔
پاکستان کی طرف سے کسی بیان میں وینس کے انٹرویو پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا لیکن یہ بات حیرت انگیز ہوگی اگر پاکستانی حکومت نے سفارتی ذرائع سے امریکی حکومت سے دریافت نہ کیا ہو کہ وہ اپنی پوزیشن واضح کرے۔ پاکستان متعدد معاملات میں امریکہ پر انحصار کی وجہ سے شاید کھلم کھلا واشنگٹن سے اختلاف کرنے میں محتاط ہو لیکن اس کے ساتھ ہی اگر امریکی نائب صدر یہ باور کرکے بھارت کو پاکستان کے خلاف کوئی چھوٹی کارروائی کا اشارہ دے رہے ہیں کہ پاکستان خاموش رہے گا یا امریکی حکومت اسے دباؤ میں لاکر جواب نہ دینے پر آمادہ کرلے گی تو موجودہ حالات میں یہ غیر حقیقت پسندانہ رویہ ہوگا۔ امریکی حکام کو برصغیر میں پیدا ہونے والی صورت حال کا زیادہ گہرائی سے جائزہ لے کر کوئی ایسا ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کرنا چاہئے جس سے مسئلہ بھی حل ہوجائے اور دونوں ملکوں کے درمیان کسی عسکری تصادم کی نوبت بھی نہ آئے۔ کیوں کہ بھارتی حکومت نے سیاسی بیان بازی اور میڈیا کے ذریعے جو جنگی ماحول پیدا کیا ہے اور پاکستان کے خلاف جو بے بنیاد اشتعال انگیزی پھیلائی ہے، اس کے تناظر میں بھارت اگر کوئی چھوٹا حملہ کرکے ’فیس سیونگ‘ کا راستہ اختیار کرنا چاہے بھی تو موجودہ جنگجویانہ ماحول میں اس کا امکان ختم ہوچکا ہے۔ پاکستان کے لیے کسی بھی عسکری کارروائی کا جواب دینا لازم ہوگیا ہے۔ اس لیے نریندر مودی کے علاوہ امریکہ کو بھی سوچ لینا چاہئے کہ کیا وہ ایک بار پھر ایسے کسی نقصان یاہزیمت کا بوجھ اٹھانے پر تیار ہیں۔ یوں بھی اب پاکستانی قیادت اور حالات 2019 سے مختلف ہیں۔
یہ معاملہ یوں بھی زیادہ سنگین اور تشویشناک ہوچکا ہے کہ کسی جنگ کی صورت میں پاکستان کی طرف سے صرف سیاسی بیانات یا میڈیا تبصروں ہی میں ایٹمی آپشن کا حوالہ نہیں دیا جارہا بلکہ واشنگٹن اور ماسکو میں پاکستانی سفیروں نے بھی اس طرف اشارہ کیا ہے۔ گزشتہ روز فوکس نیوز کو انٹرویو میں پاکستانی سفیررضوان سعید شیخ نے صدر ٹرمپ سے کہاتھا کہ وہ اپنی ڈیل میکر کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر پاک بھارت تنازعہ ختم کرائیں کیوں کہ یہ خطہ ’نیوکلئیر فلیش پوائینٹ‘ ہے۔ یہ درحقیقت جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا اشارہ ہی تھا۔ البتہ اب ماسکو میں پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے روسی میڈیا سے بات کرتے ہوئے واضح کیا ہےکہ پاکستان کے پاس انٹیلی جنس شواہد موجود ہیں، جن سے پتا چلتا ہے کہ بھارت کارروائی کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملے کی کوئی کوشش کی تو اسے ایٹمی ہتھیاروں سمیت پوری قوت سے جواب دیا جائے گا۔مخصوص علاقوں کونشانہ بنانے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے، محسوس ہورہا ہے کہ یہ حملہ قریب ہے اوراس کا خطرہ حقیقی نوعیت کا ہے‘۔
کسی ملک کی طرف سے جنگ کی صورت میں خطرے کے بارے میں اس سے واضح اور واشگاف انتباہ ممکن نہیں ہوسکتا۔ دنیا کے کسی بھی خطے میں ہونے والا کوئی جوہری تصادم صرف ان ممالک یا خطے کے لیے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے تباہی کا پیغام ہوگا۔ امریکہ سمیت پوری دنیا کو اس حقیقی خطرے کو محسوس کرکے لاتعلقی اختیار کرنے کی بجائے پاک بھارت تعلقات کو معمول پر لانے میں کردار ادا کرنا چاہئے۔ اس وقت جنگی جنون سے بچنے اور ہیجان کم کرنے کی شدید ضرورت ہے۔
(بشکریہ:کاروان ناروے)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پہلگام سانحہ تجزیہ جنگ جنگی جنون سید مجاہد علی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی
Next Article عرفان صدیقی کا کالم : ترکوں کا ہیرو، اپنے گھر میں اجنبی!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن کی یادداشت ، جو شایدامن نہ لا سکے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 18, 2026

ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 16, 2026

حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم جون 21, 2026
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 21, 2026
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی جون 20, 2026
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ جون 20, 2026
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 20, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.